RSS Feed

2 December, 2015 16:57

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

02-DECEMBER-2015

میں اپنے علاقعے سے اس لئیے الیکشن جیت گیا کیونکہ وہاں رینجرز اور فوج تھی کوئی دھاندلی نہیں ہوسکی۔ زوالفقار مرزا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جہاں دھاندلی ہوئی وہاں پیپلز پارٹی جیت گئی۔ زوالفقار مرزا

میں نے اسی لئیے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ میں فوج اور رینجرز کی نگرانی میں دوبارہ الیکشن ہونے چاہئییں۔ زوالفقار مرزا

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں میری ہمدردیاں حکومت مخالف جماعتوں کے ساتھ ہیں۔ زوالفقار مرزا

میں کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کی حمایت کرتا ہوں۔ زوالفقار مرزا

کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں سخت مقابلہ ہو گا لیکن برتری ایم کیو ایم لے گی۔ زوالفقار مرزا

کراچی کے لوگ ایم کیو ایم سے خوفزدہ ہیں ہو سکتا ہے کہ وہ آزادی سے اپنا ووٹ نہ ڈال سکیں۔ زوالفقار مرزا

کراچی میں دو تین الیکشن ہو جایں تو پھر لوگ ایم کیو ایم کے خوف سے باہر نکلیں گے اور ان کا اعتماد بحال ہو گا۔ زوالفقار مرزا

کراچی میں فوج پر حملے کے لئیے جو طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے اور جو علاقعہ چنا گیا ہے اس سے ایم کیو ایم کی طرف صاف اشارہ جاتا ہے۔زوالفقار مرزا

ایک فوجی کے قتل کا اور اغٖوا کا واقعہ کراچی میں ہوا تھا اس میں گورنر صاحب ملوث تھے۔ زوالفقار مرزا

آصف زرداری اب کبھی واپس نہیں آیں گے ان کو ناقابل علاج ڈائریا ہو گیا ہے۔ زوالفقار مرزا

ڈاکٹر عاصم کے نصیب میں جیل ہے وہ اب جیل جایں گے وہ اب بچ نہیں سکتے ہیں۔ زوالفقار مرزا

کراچی میں آٹھ ہزار پولیس والوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے یہ بھرتی آرمی شفاف طریقے سے کرے تو شہر میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ زوالفقار مرزا

جہاں بھی اینٹی زرداری لیگ قوتیں ہوں گی میں ان کے ساتھ ہاتھ ملاؤں گا۔ زوالفقار مرزا

میں کسی سیاسی جماعت میں شامل نہیں ہو رہا میں آج کل اپنی جماعت بنانے کی جستجو میں ہوں۔ زوالفقار مرزا

مرزا صاحب ایک عرصے سے ایم کیو ایم پر الزامات لگاتے آ رہے ہیں دو دن الیکشن میں رہ گئے ہیں اور ایسا الزام گایا جا رہا ہے کہ جس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔ خوش بخت شجاعت

فوج پر حملہ ریاست پر حملہ ہے ہم اس کی مزمت کرتے ہیں۔ خوش بخت شجاعت

فوج پر حملے کی تحقیقات ہونی چاہئییں جو پارٹی جو ادارہ اور جو کارکن اس میں ملوث ہو اسے چوراہے پر لٹکا دیں۔ خوش بخت شجاعت

فوج اور رینجرز پر حملہ کرنے والے صرف دہشت گرد ہیں اور کچھ نہیں ہیں۔ علی زیدی

جیوڈیشل سسٹم میں بڑی خرابیاں ہیں ایان علی کو پکڑنے ولا مارا گیا تو اب گواہ کہاں سے آئے گا۔ علی زیدی

لا انفورسمنٹ ایجنسیوں کے پاس اگر کافی نفری ہے تو پانچ دسمبر کو بلدیاتی الیکشن ہو جانے چاہئییں۔ علی زیدی

تین دسمبر کو حضرت حسین کا چہلم ہے اور ایک دن کے بعد بلدیاتی الیکشن ہوں گے اس لئیے انہیں دو دن کے لئیے ملتوی کرنے کو کہا تھا۔ علی زیدی

امن امان کے لئیے کئیے گئے آج ایپکس کمیٹی کے فیصلوں کا بلدیاتی الیکشن کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ نثار کھوڑو

بلدیاتی انتخابات سے پہلے امن امان قائم کرنے کی کوئی ڈیڈ لائن نہیں دی گئی تھی۔ نثار کھوڑو

کراچی میں بلدیاتی انتخابات کی وجہ سے اس وقت جشن کا سما ہے میڈیا ایسی باتیں نہ کرے کہ لوگ کنفیوژ ہو جایں کہ وہ ووٹ ڈالنے جایں یا نہیں جایں۔ خوش بخت شجاعت

کراچی میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے واقعات اسی بات کی کڑی ہیں کہ الیکشن سبو تاژ ہو جایں۔ خوش بخت شجاعت

رینجرز کو کہا گیا ہے کہ وہ اپنا آپریشن جاری رکھیں اس میں رکاوٹ نہیں آنی چاہئیے۔ نثار کھوڑو

افواج پاکستان نے آپریشن کے لئیے دو سال کا وقت مقرر کیا تھا ابھی اس میں ایک سال باقی ہے۔ نثار کھوڑو

آج رینجرز کو کراچی سے ہٹا دیں سب کچھ زمین پر آ گرے گاْ مستقل حل پولیسنگ ہے۔ علی زیدی

رینجرز کراچی میں پچھلے تئیس سالوں سے موجود ہے لیکن آپریشن اب شروع ہوا ہے۔ علی زیدی

آخری دہشت گرد کے پکڑے جانے تک کراچی آپریشن اور آپریشن ضرب عضب جاری رہنا چاہئیے۔ خوش بخت شجاعت

ایم کیو ایم لوگوں سے بریانی کھلا کر ووٹ نہیں لیتی اس کا ووٹ بنک محفوظ ہے۔ خوش بخت شجاعت

ہماری مخالف سیاسی جماعتوں نے کمزوری کی وجہ سے آپس میں اتحاد کر لیا ہے۔ خوش بخت شجاعت

ایم کیو ایم نے بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں مولانا فضل الرحمان کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ علی زیدی

کراچی میں صرف امن امان کی صورت حال ٹھیک کرنے سے پانی کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے کیونکہ مسائل ایک دوسرے کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔ علی زیدی

کراچی میں روزانہ بیس ہزار ٹن کچرا اکٹھا ہوتا ہے دو ہزار ٹن ڈمپ کیا جاتا ہے اور اٹھارہ ہزار سڑکوں پر جلا دیا جاتا ہے۔ علی زیدی

کراچی کے مئیر کے پاس کوئی اختیار نہیں ہو گا کیونکہ مئیر کو کوئی اختیارات نہیں دئیے گئے ہیں۔ خوش بخت شجاعت

ایم کیو ایم اگر کراچی میں اچھے کاموں کا کریڈٹ لیتی ہے تو برے کاموں کا کریڈٹ بھی اسی کو جاتا ہے کیونکہ وہ پچھلے تیس سا لوں سے حکومت میں ہے۔ علی زیدی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: