RSS Feed

9 December, 2015 16:56

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

09-DECEMBER-2015

پاکستان اور بھارت کے درمیان مزاکرت میں افغانستان کور مسئلہ ہے۔ شیری رحمان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سشما سوراج نے ایسا بیان دیا ہے کہ ان کا پیغام بھی پہنچ جائے اور بھارت پر عالمی دباؤ بھی ختم ہو جائے۔ شیری رحمان

بھارت میں اس وقت تعصب اور شدت کی ایک لہر پھیلی ہوئی ہے۔ شیری رحمان

افسوس کے بھارت کے ساتھ پچھلے مزاکرات زیرو میٹر ہو گئے اب نئے سرے سے مزاکرات ہوں گے۔ شیری رحمان

پاکستان کی انتخابی مہم میں بھارت کو زیر بحث نہیں لایا گیا جبکہ مودی نواز شریف کا نام لے کر تقریریں کرتے رہے۔ اسد عمر

بھارت کے ساتھ پچھلے مزاکرات سشما سوراج اور ایڈوانی کی وجہ سے ناکام ہوئے تھے اور بھارتی اسٹیبلشمنٹ ان کے ساتھ تھی۔ اسد عمر

کرکٹ بورڈ نے بھی وزیراعظم کو شرمندہ کروایا اور وزیراعظم خود بھی اپنے آپ کو شرمندہ کروانے سے باز نہیں آتے۔ عامر سہیل

بھارت کی وزیر خارجہ کو نواز شریف نے ہیڈ آف سٹیٹ والا پروٹوکول دے کر اپنے پاس بٹھایا۔ عامر سہیل

نجم سیٹھی بگ تھری کی گود میں بھی بیٹھ گئے تھے اور بعد میں بتایا تھا کہ پاکستان کو اربوں کا فائدہ ہو گا۔ عامر سہیل

نجم سیٹھی سے جو خود کو بڑا دانشور سمجھتے ہیں پوچھا جائے کہ آپ کر کے کیا آئے ہیں۔ عامر سہیل

بار بار بھارت کو کرکٹ کھیلنے کی دعوت دینا درست نہیں ہے اب آگے بڑھنا چاہئیے۔ شیری رحمان

پہلی بات یہ ہے کہ کیا بھارتی وزیراعظم کشمیر کے مسئلے پر بات چیت کے لئیے تیار ہیں۔ یاسین ملک

بھارتی وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کے ساتھ مقبوضہ کشمیر نہیں بلکہ آزاد کشمیر پر بات چیت ہو گی۔ یاسین ملک

بھارت مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں سنجیدہ نہیں ہے۔ یاسین ملک

بھارت کے ساتھ ماضی کی طرح بات چیت چلتی رہے گی لیکن مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو گا۔ یاسین ملک

پاکستان اور بھارت کے درمیان مزاکرات میں کشمیریوں کو ان کا حصہ بنانا ہو گا۔ شیری رحمان

پاکستان اور بھارت خود سے بیٹھ کر کشمیر کا مسئلہ حل نہیں کر سکتے اس میں کشمیریوں کی خواہشات کو شامل کرنا ہو گا۔ شیری رحمان

کشمیر کا مسئلہ کشمیریوں کے بغیر حل کرنا ایک مضحکہ خیز بات ہے۔ اسد عمر

بھارت کے دماغ میں یہ بات ہے کہ وہ امریکہ کے بعد دنیا کی سب سے بڑی طاقت ہے۔ اسد عمر

بھارت کا خٰیال ہے کہ وہ اپنے ہمسایوں سے طاقت کے زور پر اپنی بات منوا سکتا ہے۔ اسد عمر

جموں کے مسلمان دہشت اور خوف کی فضا میں رہ رہے ہیں۔ یاسین ملک

ہندوستان میں جن لوگوں کو ایوارڈ ملے وہ واپس کر رہے ہیں کونکہ عدم برداشت بڑھتی جا رہی ہے۔ یاسین ملک

بھارت نے دنیا کے ہر فورم پر پاکستان کے خلاف تقریریں کیں اور کنٹرول لائن پر دباؤ بڑھایا۔ معین حیدر

پاکستان نے ڈپلومیٹک چینل کے زریعے دنیا کو بھارتی دہشت گردی کے ثبوت فراہم کئیے۔ معین حیدر

مودی پاکستان سے بات چیت پر اپنے ملک میں اپنے خلاف رد عمل اور امریکہ اور برطانیہ کے دباؤ کی وجہ سے تیار ہوا۔ معین حیدر

مشترکہ اعلامیہ میں ممبئی اٹیک کا زکر تو کیا گیا ہے لیکن سمجھوتہ ایکسپریس کی بات نہیں کی گئی ہے۔ شیری رحمان

اوفا میں جو نواز شریف نے بھارت کے ساتھ مشترکہ اعلامیہ جاری کیا تھا اس میں کشمیر کا لفظ شامل نہیں کیا گیا تھا۔شیری رحمان

مشترکہ اعلامیہ کی ڈرافٹنگ کرتے وقت چھوٹی چھوٹی باتوں کا بھی خیال رکھا جاتا ہے جو نہیں کیا گیا۔ شیری رحمان

حکومت نے مشترکہ اعلامیہ میں کوئی غلطی نہیں کی ہے بلکہ وہ کیا ہے جو اس کی پالیسی رہی ہے۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: