RSS Feed

16 December, 2015 02:23

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-DECEMBER-2015

رینجرز انیس سو نواسی سے کراچی میں موجود ہے پولیس کو مظبوط کرنے کی بجائے اسے کمزور اور پولیٹیسائز کر دیا گیا ہے۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی میں تھانہ بکتا ہے تھانیدار بکتا ہے دو دو تین تین مہینے کے لئیے ایک تھانیدار کی تعیناتی کی جاتی ہے۔ عارف علوی

ایم کیو ایم کے ساتھ رینجرز نے جو کرنا تھا کر چکے ہیں جہاں جہاں جرائم پیشہ چھپے ہوئے تھے پکڑے جا چکے ہیں۔ عارف علوی

سول سائیڈ کو کھڑا نہیں کیا جائے گا تو نیب بھی فیل ہو جائے گی۔ عرف علوی

دہشت گردی اور کرپشن کے خلاف ہر صوبے میں کاروائی ہونی چاہئیے صرف ایک میں نہیں ہونی چاہئیے۔ عارف علوی

کراچی میں روزانہ ساٹھ ساٹھ لاشیں گرتی تھیں رینجرز آپریشن کی وجہ سے شہر کا امن بحال ہوا، عتیق میر

حکومت پولیس کو سیاست سے پاک کرے اور اس کی تربیت کرے۔ عتیق میر

لا اینڈ آرڈر کے لحاظ سے صرف کراچی کی بات نہیں کرنی چاہئیے باقی جگہوں پر بھی صورت حال ٹھیک نہیں ہے۔ علی رضا

پولیس کو کراچی کو کنٹرول کرنے کے لئیے کئی سال چاہئییں ان کی تربیت کرنے کی ضرورت ہے۔ عارف علوی

رینجرز کراچی سے چلے گئے تو جرائم پیشہ لوگ جو یہاں سے بھاگ چکے ہیں واپس آ جایں گے۔ عارف علوی

میرا خیال ہے کہ آصف زرداری ستائس دسمبر کو پاکستان واپس آجایں گے۔ قمر زمان کائرہ

آصف زرداری کی واپسی میں کوئی امر مانع نہیں ہے۔ کائرہ

رینجرز کی توسیع کے مسئلے پر بحث چل رہی ہے ہمیں کچھ باتوں پر اعتراض ہے حد سے تجاوز کیا جا رہا ہے۔ کائرہ

وزیراعظم نے کہا تھا کہ معاملہ خراب نہ ہو جائے ان کے غیر ملکی دورے سے واپسی تک رینجرز کی توسیع کا معاملہ روک کر رکھا جائے۔ کائرہ

وزیراعلی سندھ آپریشن کے ہیڈ ہیں انہیں کسی بات کا علم نہیں ہے اور وزیرداخلہ کے پاس ڈاکٹر عاصم کی وڈیوز موجود ہیں۔ کائرہ

وہی رینجرز جس کو سال بھر کے لئیے ایگزیکٹو آرڈر سے لگا دیا جاتا تھا متنازع بنایا جا رہا ہے۔ عارف علوی

انصاف ملنے کے معاملے میں پاکستان کا دنیا کے ایک سو دو ممالک میں اٹھانوے نمبر ہے۔ عارف علوی

رینجرز نے کراچی میں کچھ ایسے کام بھی کئیے ہیں جو دوسرے اداروں کی زمہ داری تھے۔ عتیق میر

رینجرز کا جو کام ہے وہ صرف وہی کرے فوج کے زریعے ریلوے اور واپڈا کو ٹھیک کرنے کی کوشش کی گئی لیکن نہیں ہو سکا تھا۔ کائرہ

کہا جا رہا ہے کہ ایک شخص کو بچانے کے لئیے رینجرز کی مخالفت کی جا رہی ہے ماڈل ٹاؤن کے واقع میں بھی ایک شخص کی خاطر سب کچھ کیا گیا تھا۔ کائرہ

قانون بہت اچھا موجود ہے لیکن جب تک اس کا نفاز نہیں کیا جائے گا کچھ نہیں ہو گا۔ عارف علوی

ہم سندھ حکومت میں شامل نہیں ہوں گے لیکن سندھ کی بہتری کے لئیے جو ہو سکے گا کریں گے۔ علی رضا

رینجرز کے مسئلے کو پارلیمان کے زریعے حل کرنے کی ضرورت ہے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: