RSS Feed

22 December, 2015 06:41

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

21-DECEMBER-2015

کراچی آپریشن کی کامیابیاں شہر کا امن اور دو عیدوں پر جس طرح لوگ باہر آئے سے پتہ چلتا ہے کہ آپریشن کو جاری رہنا چاہئیے۔ آج کے واحد مہمان اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیراعلی سندھ نے کاروائی سے پہلے اجازت والی بات پر کہا ہے کہ کوئی فرق نہیں ہو گا آپریشن پہلے کی طرح ہی جاری رہے گا۔

آئین میں اس بات کی پوری گنجائش ہے کہ آپریشن کو پہلے کی طرح ہی جاری رکھا جا سکے۔

ایک سروے کے مطابق رینجرز آپریشن کی وجہ سے کراچی میں جرائم کی شرح میں پچاسی فیصد کمی آئی ہے۔

حکومت اور فوج کے اہدف ایک ہیں بلوچستان اور آپریشن ضرب عضب میں بہت زیادہ کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

ڈاکٹر عبدالمالک کو ایک سمجھوتے اور انڈرسٹینڈنگ کے تحت بلوچستان کا وزیراعلی لگایا گیا تھا۔

ڈاکٹر مالک نے براہمداغ بگٹی اور خان آف کلات سے جو باتیں طے کی ہیں وہ عمل جاری رہے گا۔

کراچی کی طرح بلوچستان کے حالات میں بھی کافی بہتری آئی ہے۔

پنجاب میں کالعدم تنظیموں کے مسئلے پر نواز شریف نے میٹنگ کی ہے اور کام کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پنجاب میں لشکر جھنگوی ختم ہو چکی ہے اس کی قیادت ختم ہو چکی ہے اور باقی لوگ فرار ہو چکے ہیں۔

این جی اوز کو رجسٹر کیا جا رہا ہے اور انتہا پسندی کی تعلیم دینے والے مدرسوں کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔

تین ہزار سے زیادہ دہشت گرد اور ان کے ٹھکانے ختم کئیے جا چکے ہیں۔

اس دفعہ بجٹ میں آپریشن ضرب عضب کے لئیے سو ارب روپے مختص کئیے گئے ہیں۔

کافی ٹی ڈی پیز اپنے گھروں کا واپس جا چکے ہیں لیکن ابھی بھی آٹھ نو لاکھ باقی ہیں۔

ٹی ڈی پیز کو سکیورٹی کلئیرنس کے بغیر واپس نہیں بھیجا جا سکتا۔

ہم پی آئی اے کے صرف فلائٹ آپریشن کے چھبیس فیصد حصص بیچنے جا رہے ہیں

پی آئی اے کا خسارہ دو سو پچانوے ارب روپے ہے۔

صرف پرائیویٹائزیشن کمشن نہیں بلکہ سینٹ کی ایک کمیٹی بھی پی آئی اے کے لئیے پرائیوٹ بڈر کی منظوری دینے میں شامل ہو گی۔

خورشید شاہ کے بیان کے جواب میں میں نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے کے لئیے سب سے پہلے آفر سندھ حکومت کو کی جائے۔

انیس سو ننانوے میں مسلم لیگ ن کی حکومت کے خاتمے پر پاکستان کا قرضہ دو ہزار نو سو چھیالیس ارب روپے تھا۔

مشرف دور میں پاکستان کا قرضہ چھ ہزار پانچ سو ارب اور پیپلز پارٹی کے دور میں پندرہ ہزار ارب تک پہنچ گیا۔

ہم نے پاکستان کے گردشی قرضے کو کم کیا ہے اخبارات میں غلط باتیں لکھی جا رہی ہیں۔

دنیا میں پٹرول کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزوں کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے ہم اپنا برآمدات کا ہدف پورا نہیں کر سکے۔

جن لوگوں نے پہلے کبھی ٹیکس نہیں دیا ہم نے ان کو پیار اور محبت سے ٹیکس نیٹ میں لانا ہے۔

پٹرول کی قیمت پر ٹیکس کم کریں گے پہلے بھی کیا تھا۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: