RSS Feed

23 December, 2015 04:12

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

22-DECEMBER-2015

اس بات پر سب متفق ہیں کہ کراچی آپریشن کو اپنے منطقی انجام تک پہنچانا ہے۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کرپشن کو ٹیررازم کے ساتھ منسلک کرنے کی وجہ سے لڑائی پڑ گئی ہے۔ محمد زبیر

ڈاکٹر عاصم کو نکال دیں تو قائم علی شاہ رینجرز کے سابقہ اختیارات پر دستخط کرنے میں ایک سیکنڈ نہیں لگاتے۔ خالد مسعود

پرانی کہانیوں کے طوطے کی طرح عاصم حسین میں کسی کی جان ہے اگر ان کے پاس کچھ نہیں ہوتا تو سندھ حکومت ان سے لا تعلقی کا اعلان کر دیتی۔ خالد مسعود

کراچی کے حالات آج خراب ہی اس لئیے ہیں کہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ آپریشن اس کے علاقعے میں نہ ہو جبکہ بھتہ سبھی لے رہے ہیں۔ خالد مسعود

این اے ایک سو چون آکری معرکہ نہیں ہے ہم آئندہ بھی باطل کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔ شفقت محمود

وزیراعلی پنجاب نے لودھراں کا دورہ کیا اور اس کے دوسرے دن الیکشن کے شیڈیول کا اعلان کر دیا گیا۔ شفقت محمود

لودھراں میں مراعات کا اعلان کیا جاتا ہے اور ان پر فوری طور پر عمل بھی ہو جاتا ہے جو اور کہیں نہیں ہوتا۔ شفقت محمود

عمران خان نے کرکٹ ٹیم کی کپتانی کے دور سے الٹا کام شروع کر دیا ہے انہوں نے میچ شروع ہونے سے پہلے ہی ہار مان لی ہے۔ محمد زبیر

خیال تھا کہ لودھراں میں مقابلہ یک طرفہ ہو گا لیکن جہانگیر ترین نے الیکشن بنا لیا ہے۔ خالد مسعودلودھراں شہر میں جہانگیر ترین کو صدیق بلوچ پر واضع برتری حاصل ہے۔ خالد مسعود

لودھراں کی گیارہ یونین کونسلیں ہیں پچھلے الیکشن میں وہاں سے کثیر تعداد میں صدیق بلوچ کو ووٹ ملے تھے اس دفعہ دیکھنا ہے کہ کیا ہوتا ہے۔ خالد مسعود

لودھراں سے ایک شخص جہانگیر خان کو الیکشن پر کھڑا کر کے اسے بلے باز کا نشان دے دیا گیا ہے تا کہ لوگ کنفیوژ ہو جایں۔ شفقت محمود

تحریک انصاف دھاندلی کے علاوہ ملک کے دوسرے مسائل پر بھی بات کرتی ہے۔ شفقت محمود

مسلم لیگ ن اس بات کا فائدہ اٹھا کر اور بھی دھاندلی کرتی ہے کہ تحریک انصاف والے دھاندلی کی بات کرتے ہیں ۔ شفقت محمود

لودھراں میں پیپلز پارٹی کی کوئی پوزیشن نہیں ہے اصل مقابلہ ملسم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے درمیان ہے۔ خالد مسعود

لودھراں میں مسلم لیگ ن کے کئی ایم این ایز اور ایم پی ایز موجود ہیں جو لوگوں سے ووٹ مانگ رہے ہیں۔ خالد مسعود

شیخوپورہ سے مسلم لیگ ن کا ایک ایم پی اے لودھراں کی گجر برادری کو اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہا ہے لوگوں سے گیس پہنچانے کے وعدے کئیے جا رہے ہیں۔ خالد مسعود

لودھراں میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف دونوں بہت زیادہ پیسہ خرچ کر رہے ہیں۔ خالد مسعود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: