RSS Feed

24 December, 2015 16:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-DECEMBER-2015

لودھراں کے دہی علاقعوں میں بھی ٹرینڈ تبدیل ہوا ہے اور میں وہاں سے بھی جیتا ہوں۔ جہانگیر ترین ترین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں اللہ کے علاوہ لودھراں کے عوام کا بہت شکر گزار ہوں کہ جنہوں نے مجھے کامیابی دلائی۔ ترین

دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں آر او کو پیسے دئیے گئے تھے اور میرے ایجنٹ کو باہر نکال کر نتیجہ تبدیل کر دیا گیا تھا۔ ترین

یہ جیت میری نہیں ہے یہ تحریک انصاف کی جیت ہے پارٹی ورکروں نے بہت زیادہ محنت کی ہے۔ ترین

ہماری جماعت نے کچھ غلطیاں ضرور کی ہیں لیکن لوگوں کے دلوں میں ہم دھرنے والے دنوں والی جگہ پر ہی موجود ہیں۔ ترین

پاکستان عوامی تحریک کے لودھراں میں امیدوار کو بہت پیسے خرچ کرنے اور سخت انتخابی مہم چلانے کے باوجود صرف ایک ہزار ووٹ ملے ہیں۔ ترین

تحریک انصاف میں صرف چند ایسے لوگ ہیں جو ای میل اور ٹیکسٹ میسجنگ کے زریعے میری مخالفت کرتے ہیں۔ ترین

مسلم لیگ ن کی پالیسیاں ناکام ہو چکی ہیں میں جہاں جہاں بھی گیا لوگوں نے اس کے خلاف اپنے جزبات کا اظہار کیا۔ ترین

میں نے لودھراں کے الیکشن میں نواز شریف اور شہباز شریف کو مقابلے پر رکھا کیونکہ لوگ سٹیٹس کو کے خلاف ہیں۔ ترین

بلدیاتی انتخبات میں پی ٹی آئی لودھراں کی صرف چھ یونین کونسلوں سے جیت سکی لیکن اب میں وہیں سے چالیس ہزار ووٹوں سے جیتا ہوں۔ ترین

میں اللہ کے فضل سے صدیق بلوچ کی اپنی یونین کونسل سے بھی جیتا ہوں۔ ترین

لودھراں کے الیکشن میں فوج نہ ہوتی تو نہ جانے کیا نتیجہ ہوتا مسلم لیگ ن نے دھاندلی کے کئی طریقے سوچ رکھے تھے جنہیں فوج نے ناکام بنایا۔ ترین

فوج کے بغیر شفاف الیکشن ممکن نہیں ہے مسلم لیگ نے دھاندلی کرنے کے طریقوں میں ماسٹر کر رکھا ہے۔ ترین

الیکشن کمشن کبھی شفاف الیکشن نہیں کروا سکتا اس میں اتنی صلاحیت ہی نہیں ہے۔ ترین

میں پارلیمنٹ میں جا کر ایکشن کمشن کا مسئلہ اٹھاؤں گا۔ ترین

ہم نے دھاندلی کی رٹ نہیں لگائی ہوئی ہم نے ثابت کرنا تھا کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں دھاندلی ہوئی وہ ہم نے ثابت کر دیا ہے۔ ترین

ہم سب ٹیکس دیتے ہیں لیکن چھوٹے سی جگہ کے لئیے جنگلہ بس چلا دی ہے اس کا کیا مقصد ہے۔ ترین

میں اسمبلی میں ٹیکس کا اشو بھی اٹھاؤں گا کہ لائف سٹائل کیا ہے اور ٹیکس کتنا دیا ہے۔ ترین

رینجرز کو پیچھے نہیں ہٹایا جا سکتا وفاقی حکومت سندھ حکومت کو منا لے ورنہ بہت بڑا بحران پیدا ہو جائے گا۔ترین

جہاں دہرا معیار ہو وہاں آئین کی بات کرنا کھوکھلے نعروں کی طرح ہوتا ہے۔ فاروق ستار

عام لوگوں کو بھیڑ بکریوں کی طرح پکڑ لیا جائے تو کوئی بات نہیں۔فاروق ستار

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن رینجرز کے علاوہ نیب پر بھی یقین نہیں رکھتے تو پھر کرپشن کون پکڑے گا۔ فاروق ستار

وفاق اور سندھ حکومت کے درمیان لڑائی کو وزیرداخلہ کی پریس کانفرنس نے بہت اچھالا ہے۔ کائرہ

وزیراعظم غیر ملکی دورے سے واپس آ کر اس مسئلے کو سلجھاتے تو یہ سلجھ جاتا۔ کائرہ

وزیراعلی سندھ آئین کے مطابق رینجرز کے آپریشن کے کپتان ہیں لیکن وزیرداخلہ دھمکیاں دے رہے ہیں۔ کائرہ

وزیراعظم نے اٹھائیس دسمبر کو خود کراچی آ کر مسئلہ حل کرنے کا اعلان کیا ہے یہ اچھی بات ہے۔ کائرہ

ٹیرر فنانسنگ کے لئیے آج تک صرف ایک بندے کو پکڑا گیا ہے اور کسی کو نہیں پکڑا گیا۔ کائرہ

ہم صرف یہ کہہ رہے ہیں کہ رینجرز سرکاری دفتر پر چھاپہ مارے گی تو کرپشن کے ثبوت مل جایں گے لیکن یہ ان کا کام نہیں ہے۔ کائرہ

کرپشن پکڑنے کے لئیے نیب اور ایف آئی اے کا استعمال ہونا چاہئیے۔ کائرہ

پانچ سالوں تک پیپلز پارٹی کی وفاق اور صوبے میں حکومت رہی لیکن کراچی میں امن کے لئیے کچھ نہیں کیا۔ فاروق ستار

رینجرز نے کراچی میں آپریشن کیا تو ہم نے اس کے خلاف احتجاج نہیں کیا جبکہ ایم کیو ایم نے رینجرز کے خلاف دھرنے دئیے۔ کائرہ

ٹیرر فنانسنگ صرف کراچی سے نہیں ہو رہی پنڈی لاہور اور پشاور میں کئی ایسے لوگ ہیں کہ جنہوں نے القاعدہ کو پیسے دئیے لیکن کسی کو نہیں پکڑٓ گیا۔ کائرہ

میں سمجھتا ہوں کہ ٹیرر فنانسنگ صرف ایک ڈھکوسلہ ہے آگے جا کر آپریشن صرف کرپشن کی طرف موڑ دیا جائے گا۔ فاروق ستار

ہم ڈاکٹر عاصم کو بچانے کی کوشش نہیں کر رہے اس نے بانوے دنوں میں جو بتانا تھا بتا چکا۔ کائرہ

ٹیرر فنانسنگ میں ملوث تمام لوگوں کو پورے ملک سے پکڑا جائے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: