RSS Feed

28 December, 2015 16:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-DECEMBER-2015

کراچی آپریشن پر جھگڑے کی وجہ یہ ہے کہ اس کا اختتام زرداری پر ہو گا اور اب تو اس کی بہن کا نام بھی آ گیا ہے۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

آصف زرداری پاکستان آنا چاہتے ہیں لیکن فوج انہیں کوئی گارنٹی نہیں دے رہی۔

نواز شریف آصف زرداری کو کہہ رہے ہیں کہ واپس آ جاؤ کچھ نہیں ہو گا۔

فوج آصف زردای سے معافی چاہتی ہے لیکن وہ معافی نہیں مانگے گا۔

فوج کہتی ہے کہ مال تم بناؤ اور بعد میں بہن بھائی بن جاؤ اور تنقید فوج پر کرو کیوں؟

ممکن ہے کہ رشید گوڈیل کچھ دنوں تک پاکستان چھوڑ جایں۔

اگر بلدیہ ٹاؤن، ڈاکٹر عمران فاروق اور رشید گوڈیل کے کیس لگ گئے تو ایم کیو ایم کے لئیے سنجیدہ صورت حال پیدا ہو جائے گی۔

ایم کیو ایم کراچی رابطہ کمیٹی اکھاڑے کے اندر ہے وہ بہتر فیصلے کر سکتی ہے۔

آصف علی زرداری نے میاں صاحب کو کہہ دیا ہے کہ میاں صاحب ساڈے بعد تواڈی واری اے۔

این اے ایک سو بائیس اور خواجہ سعد رفیق کے مقدمات کے فیصلے اسی ماہ آنے ہیں۔

ایل این جی کا کیس بھی لگے گا شہباز شریف اسلام آباد کی سڑکیں بنوا رہا ہے یہ اس کا کام نہیں ہے۔

جس دن شہباز شریف نے اورنج لائن کا افتتاح کیا اس دن لاہور میں پندرہ بچے وینٹیلیٹر نہ ہونے کی وجہ سے مر گئے۔

علیم خان اور عمران خان کو یقین ہے کہ این اے ایک سو بائیس میں پھر الیکشن ہو گا۔

انٹرنیشنل سیاست میں راحیل شریف اور فوج کی جو دھاک ہے وہ سیاست دانوں کو حاصل نہیں ہو سکی۔

پاکستان کی فوج سعودی اتحاد میں کوئی کردار ادا نہیں کرے گی بلکہ سلیپنگ پارٹنر ہو گی۔

فوج نے سعودی عرب کو کہا ہے کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں آپ پر حملہ ہوا تو ہم ساتھ دیں گے۔

سرتاج عزیز کو نواز شریف ایڈوائزر لینے کے لئیے بھی تیار نہیں تھے جبکہ وہ صدر کے امیدوار تھے۔

فوج کا گڈ گورننس پر بیان غلط تھا فوج بیان نہیں دیتی اس کا ایکشن بولتا ہے۔

نواز شریف اور فوج کا آپس میں تعلق ٹھیک نہیں ہو سکتا نواز شریف تو فوج کی فوٹو دیکھ کر بھی جیلس ہو جاتے ہیں۔

میں سمجھتا ہوں پی ٹی آئی کا نظریاتی ورکر پارٹی میں نئے چہروں کو قبول نہیں کر پا رہا۔

جہانگیر ترین نےا لیکشن جیتنے کے لیے بہت سخت محنت کی ہے میں اس سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

اس وقت نواز شریف کے خلاف صرف ایک جماعت کھڑی ہے اور اس کا نام پی ٹی آئی ہے۔

عمران خان کا خیال ہے کہ دو ہزار سولہ تبدیلی کا سال ہو سکتا ہے اور میں اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

نواز مودی ملاقات امریکہ کے زیر اثر ہوئی اور یہ پہلے سے طے تھی۔

بھارت بہت زیادہ خواہشمند ہے کہ پاکستان اس کو واہگہ سے افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئیے راستہ دے دے۔

پاکستان واہگہ سے تجارت کرنے کی بھارت کو راستہ دے دے تو اس کی تجارت شام تک پھیل سکتی ہے۔

میں نہیں سمجھتا کہ پاکستان کی فوج بھارت کو واہگہ سے افغانستان کے ساتھ تجارت کے لئیے راستہ دینے کی اجازت دے گی۔

چوہدری افتخار نے سیاسی جماعت بنا لی ہے سیاسی جماعت بنانا بہت آسان ہے لیکن اسے چلانے کے لئیے بہت پیسے کی ضرورت ہوتی ہے۔

میں دستخط کے ساتھ لکھ کے دے سکتا ہوں کہ راحیل شریف کبھی اپنی مدت ملازمت میں توسیع کی درخواست نہیں کریں گے۔

نواز شریف اگر راحیل شریف کے ساتھ کمفرٹیبل نہیں ہے تو پھر وہ کسی کے ساتھ بھی نہیں ہو سکتا۔

اگلے سال مارچ اور اپریل بہت اہم ہیں یا تو سیاست مستحکم ہو جائے گی اور یا پھر کوئی حادثہ ہو سکتا ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: