RSS Feed

7 January, 2016 05:42

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

06-JANUARY-2016

آج کراچی میں مارے جانے والے پانچ دہشت گردوں کا ٹی ٹی پی کے حکیم اللہ اور بیت اللہ محسود گروپ سے تعلق تھا۔ راؤ انوار ایس ایس پی ملیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کراچی میں جب آپریشن سخت ہوا تو دہشت گرد یہاں سے بھاگ گئے تھے لیکن اب دوبارہ واپس آ رہے ہیں۔ راؤ انوار

آج مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے تھا اور وہ رینجرز اور پولیس والوں کو مارنے میں ملوث تھے۔ راؤ انوار

دہشت گرد اس وقت کراچی کے باہر کے علاقعوں میں اکٹھے ہو رہے ہیں اور یہ علاقعے بلوچستان کے بہت قریب ہیں۔ راؤ انوار

کراچی میں موجود دہشت گرد مجرمانہ زہنیت رکھتے ہیں اور ان میں سے کچھ داعیش میں بھی شامل ہوئے ہیں۔ راؤ انوار

آج کوٹری میں بھی سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کی ہے۔ راؤ انوار

داعیش کی ابھی پاکستان میں دوسرے ممالک جیسی شدت نہیں ہے۔ راؤ انوار

صفورا کے سانحہ کے لوگوں کا تعلق بھی داعیش سے ہے۔راؤ انوار

ایک شخص جو کہ اب شام جا چکا ہے اس نے صفورا چونگی کے سانحہ میں ملوث لوگوں کو کہا تھا کہ بس پر حملہ کیا جائے۔ راؤ انوار

کچھ مزہبی جماعتوں کو کالعدم قرار دیا گیا تو وہ دوسرے ناموں سے کام کر رہی ہیں ان کا مائنڈ سیٹ چلتا رہے گا۔ نثار کھوڑو

داعیش کے لوگ چاہے کم ہیں لیکن کیوں ہیں حکومت کے پاس وہ فورس ہے جو ان کو ختم کر سکتی ہے۔ نثار کھوڑو

اگر کوئی سمجھتا ہے کہ پاکستان ممیں داعیش نہیں ہے تو وہ احمقوں کی جنت میں رہتا ہے۔روحیل اصغر

القاعدہ اور ٹی ٹی پی سے نکلنے والے لوگ داعیش کا حصہ بن رہے ہیں۔ روحیل اصغر

جب بھی دہشت گردی کے خلاف فیصلہ کرنے کا وقت آتا ہے تو لیڈرشپ سمجھوتہ کرنے کو تیار ہو جاتی ہے مشرف اور بینظیر بھٹو نے بھی یہی کیا تھا۔ اسد عمر

حکومت کے لوگ دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرنے سے گھبراتے ہیں۔ اسد عمر

پاکستان کا کوئی بھی قومی لیڈر ٹی ٹی پی یا داعیش سے نظریاتی ہم آہنگی نہیں رکھتا۔ اسد عمر

پاکستان میں کچھ دہشت گرد تنظیمیں ایسی ہیں جنہوں نے فرقہ بندی کی وجہ سے ایک دوسرے کا خون بہایا۔ روحیل اصغر

پاکستان کے لئیے سب سے زیادہ خطرناک ٹی ٹی پی کے لوگ ہیں۔ روحیل اصغر

پاکستان میں اب بھی بہت سے ایسے مدارس ہیں جن کی رجسٹریشن نہیں ہوئی ہے۔ نثار کھوڑو

اگر دہشت گردوں کے خلاف کسی قانون سازی کی ضرورت ہے تو وہ تیزی سے ہونی چاہئیے۔ نثار کھوڑو

ہم مدارس کی بہت بات کرتے ہیں لیکن بڑے بڑے دہشت گردی کے واقعات میں عام کالجوں اور سکولوں کے لوگ ملوث پائے گئے ہیں۔ اسد عمر

نیب بے شک ڈاکٹر عاصم کے خلاف کاروائی کرے ہم اس میں رکاوٹ نہیں ہیں۔ روحیل اصغر

پاکستان میہں کبھی کبھی احتساب کا عمل رک جاتا ہے۔ نثار کھوڑو

ہمارے ہاں احتساب کا عمل اس لئیے رک جاتا ہے کیونکہ جن لوگوں نے اسے چلانا ہے انہیں خود خطرہ ہے۔ اسد عمر

کوٹیکنا کیس میں سوئٹزرلینڈ کی عدالتوں نے اپنے ملوث لوگوں کو سزایں دی ہیں لیکن ہم نے اپنے لوگوں کو بری کر دیا ہے۔ اسد عمر

اگر عمران خان نے کوئی غلط کام کیا ہے تو یہ کہنے کی بجائے کہ انہوں نے بھی یہ غلط کام کیا ہے ان پر عدالت میں مقدمہ قائم کریں اسد عمر

زرداری کا نام سب لیتے ہیں لیکن جب آفتاب شیر پاؤ نے کہا کہ ان کے پاس پانچ لاکھ پونڈ ہیں تو کسی نے نوٹس نہیں لیا۔ نثار کھوڑو

پاکستان میں طاقتور سب سے اوپر قانون اس کے نیچے اور غریب قانون کے نیچے ہوتا ہے۔ اسد عمر

اسد عمر باتیں بہت خوبصورت کرتے ہیں لیکن عملی طور پر غریب کے ساتھ کھڑے نہیں ہوتے۔ روحیل اصغر

میں نے پارلیمنٹ میں سب سیاستدانوں کا آڈٹ کروائے جانے کا بل پیش کیا تو مجھے کہا گیا کہ ایف بی آر نے سیاستدانوں کے ٹیکس کی تفصیل بتا دی ہے۔ اسد عمر

ایف بی آر کی رپورٹ صرف یہ بتاتی ہے کہ کسی سیاستدان نے ٹیکس دیا ہے لیکن یہ نہیں بتاتی کہ کتنا دیا ہے۔ اسد عمر

پاکستان میں جرنیلوں، ججوں، سیاستدانوں، میڈیا ہاؤس اونرز اور اینکرز سب بڑے بڑے لوگوں کا ٹیکس آڈٹ ہونا چاہئیے۔ اسد عمر

سیاست دانوں کا ٹیکس آڈٹ کروانے کی بجائے ایف بی آر کے قوانین میں اگر کوئی خرابی ہے تو اس کو درست کرنے کے لئیے پارلیمنٹ میں بل پیش کیا جانا چاہئیے۔ روحیل اصغر

پاکستان کی پارلیمنٹ میں ہر موضوع پر بات تو ہوتی ہے لیکن عملی طور پر کچھ نہیں کیا جاتا۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: