RSS Feed

8 January, 2016 05:45

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-JANUARY-2016

سعودی اتحاد نہ صرف پاکستان پوری دنیہا کے لئیے بہت بڑا مسئلہ بن سکتا ہے۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاکستان پہلے ہی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پھنسا ہوا ہے ابھی باہر نہیں نکلا ہمیں سوچ سمجھ کر چلنا چاہئیے۔

خارجہ پالیسی کے دو مقاصد ہیں ایک لوگوں کی خوشحالی اور دوسرے اپنے لوگوں کو محفوظ بنانا۔

ہماری پینتیس سال سے خارجہ پالیسی یہ ہے کہ ضیا۶الحق نے پیسہ لے کر افغان جنگ میں شرکت کی۔

ہم نے پہلے مجاہدین تیار کئیے انہیں افغانستان اور کشمیر میں استعامل کیا اب پھر پیسے لے کر ہم انہیں ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

سعودی اتحاد میں شامل ہونے سے پاکستان میں فرقہ بندی کی جنگ شروع ہس سکتی ہے اور ہمیں بہت نقصان ہو سکتا ہے۔

نائن الیون میں ہمارا کوئی بندہ ملوث نہیں تھا لیکن ہم نے ڈالر کے بدلے اپنی فوج بیچ دی۔

ہم نے اپنی خارجہ پالیسی میں کبھی لوگوں کا نہیں سوچا تھوڑے سے پیسے لئیے لیکن بہت بڑا نقصان کروا لیا۔

ہمیں دہشت گردی کی جنگ میں سو ارب روپے کا نقصان ہو چکا ہے ہمارے ہزاروں لوگ مر چکے ہیں۔

ہم سعودی اتحاد میں شامل ہو چکے ہیں لیکن ہمیں اس کی تفصیلات کا کوئی علم نہیں ہے۔

کل میں خود سعودی عرب اور ایران کے سفارتخانوں میں جا رہا ہوں تا کہ ہمیں پتہ تو چلے کہ ہو کیا رہا ہے۔

ہمیں سعودی عرب یا ایران کسی کی طرفداری نہیں کرنی چاہئیے دیکھنا چاہئیے کہ اس کا پاکستان کو کیا نقصان ہو سکتا ہے۔

پاکستان کو داعیش سے خطرہ نہیں ہے ہمیں اپنی گورننس سے خطرہ ہے۔

ہم نے کے پی کے میں اپنی پولیس کو ٹھیک کیا ہے وہاں جرائم کی شرح میں ساٹھ فیصد کمی آئی ہے۔

نصیر اللہ بابر نے کراچی پولیس کے زریعے آپریشن کر کے چند ہفتوں میں کامیابی حاصل کر لی تھی۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں کرپشن پر مک مکا کیا ہوا ہے۔

ذرداری دراصل نواز شریف کو پیغامدے رہے ہیں کہ ہم نے اپنے دور میں آپ کے خلاف کرپشن کے مقدمات نہیں چھیڑے تھے آپ کیوں چھیڑ رہے ہیں۔

عمران خان شوکت خانم میں مریضوں کا علاج نہیں کرتا اس کا اپنا ایک سسٹم ہے۔

شوکت خانم میں افغانستان سے بھی بہت سے لوگ علاج کروانے کے لئیے آتے ہیں کون فیصلہ کرے گا کہ کسی کا کس کے ساتھ تعلق ہے۔

شوکت خانم سے طالبان لیڈر ملا ربانی نے دو ہزار میں اپنا علاج کروایا اس وت پاکستان طالبان کی حکومت کو تسلیم کرتا تھا۔

پاکستان میں کرپٹ لوگوں کا اتحاد ہو چکا ہے جس کو پکڑو کہتا ہے کہ اسے سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

کے پی کے میں آزاد احتساب سیل بنانے میں دو سال لگے اور اس نے سب سے پہلے پی ٹی آئی کے ایک وزیر کو پکڑا۔

کے پی کے احتساب سیل نے بعد میں ایک دوسری جماعت کی خاتون سینٹر کو پکڑا تو کہا گیا کہ سیاسی طور پر نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

جب تک ہم کرپٹ لوگوں کو الیکشن لڑنے کی اجازت دیتے رہیں گے پاکستان میں کسی کا احتساب نہیں ہو سکتا۔

جمہوری سیاست میں کوئی تکڑا نہیں ہوتا تکڑا وہ ہوتا ہے جو اچھا کام کر کے دکھائے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت میں ڈائریکٹ ٹیکسیشن میں کمی جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن میں اضافہ ہوا ہے۔

ڈائریکٹ ٹیکسیشن میں امیروں پر ٹیکس لگایا جاتا ہے جبکہ ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن میں اشیا پر ٹیکس لگتا ہے جو امیر غریب سب کو دینا پڑتا ہے۔

ہم حکومت کی کارکردگی پر ایک رپورٹ جاری کرنے جا رہے ہیں۔

کے پی کے کی حکومت سب سے زیادہ شفاف طریقے سے کا کر رہی ہے میرا چیلنج ہے کہ کے پی کے میں کوئی بڑا کرپشن کا کیس بتایا جائے۔

آج تک کوئی بر سر اقتدار جماعت بلدیاتی الیکشن نہیں ہاری ہے۔

عبدالعلیم کا ایاز صادق کے خلاف کیس بہت مظبوط ہے میں بہت پر امید ہوں۔

پی ٹی آئی اب بہت بڑی جماعت بن چکی ہے ہم اسے آرگنائز کرنے کے لئیے پارٹی الیکشن کروانے جا رہے ہیں۔

پندرہ جنوری کو پارٹی کے عہدیدار ختم کر دئیے جایں گے اور نیا پارٹی الیکشن ہو گا۔

سٹیٹس کو کی جماعتیں کہہ رہی ہیں کہ دھاندلی کی بات نہ کروں دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئیں تو آئیندہ الیکشن میں بھی یہی کچھ ہو گا۔

جن لوگوں نے الیکشن میں دھاندلی کی تھی جب تک ان کو سزا نہیں ہو گی ہم اس اشو کو نہیں چھوڑیں گے۔

بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئیے ایمنسٹی دینا درحقیقت ایمانداری پر ٹیکس لگانا ہے۔

جب تک ہم قرضے لیتے رہیں گے ہم ایک خود دار قوم نہیں بن سکتے۔

پاکستان کی قوم کو ہم انڈر ایسٹیمیٹ کرتے ہیں اس قوم نے شوکت خانم کے لئیے مجھے ایک مہینے میں نوے کروڑ روپے دئیے ہیں۔

پاکستان کے لوگوں کو آج فیصلہ کرنا ہے کہ ہم نے دس سال کے بعد کس قسم کی قوم بننا ہے۔

پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہی ہے۔

میری پہلی ترجیح تعلیم، صحت کو ٹھیک کرنا اور غربت کو ختم کرنا ہو گا۔

میں نے سنا ہے کہ ریحام خان کے گانے پر لوگ بہت روئے ہیں اور اس نے گانا گایا بھی بہت اچھا ہے۔

میں بھی گانا گاؤں تو لوگ رویں گے لیکن وہ میرے گانے پر رویں گے کہ خدا کے لئیے بند کرو گانا

طلاق ایک بہت تکلیف دہ چیز ہوتی ہے یہ ایک طرح کی موت ہوتی ہے بد قسمتی سے کچھ رشتے نہیں چلتے۔

اللہ تعالی نے قرآن پاک میں فرمایا ہے کہ خوشی اس کی طرف سے اور مصیبت انسان کے اعمال کی وجہ سے آتی ہے۔

میں ہر غلطی کے بعد اپنا جائزہ لیتا ہوں کہ میں نے کہاں غلطی کی ریحام سے طلاق کے بعد میں نے بہت کچھ سیکھا ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: