RSS Feed

20 January, 2016 06:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

19-JANUARY-2016

مسلم لیگ ن ہمیشہ کہتی ہے کہ عدالتیں جو بھی فیصلہ کریں گی اسے ہم قبول کریں گے۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اگر این اے ایک سو دس کا فیصلہ ہمارے خلاف آیا تو ہم دوبارہ الیکشن لڑیں گے۔ مصدق ملک

عمران خان نے جن چار حلقوں میں دھاندلی کا مسئلہ اٹھایا تھا ان میں این اے ایک سو دس بھی شامل تھا۔ عثمان ڈار

جب یہ حلقہ کھلے گا تو اس کا نتیجہ بھی باقی حلقوں سے مختلف نہیں ہو گا۔عثمان ڈار

عمران خان کے مطالبے پر اگر چار حلقے کھول دئیے جاتے تو انہیں دھرنا نہیں دینا پڑتا۔عثمان ڈار

سیالکوٹ کے لوگوں کی آج جیت ہوئی ہے اور وہاں جشن کا سا سماں ہے۔ عثمان ڈار

خواجہ سعد رفیق کے حلقے میں بھی ہمیں امید ہے کہ دوبارہ الیکشن ہو جائے گا۔ شفقت محمود

پینتیس فیصد فارم چودہ اور پندرہ مسنگ ہوں تو کیسے کہہ سکتے ہیں کہ الیکشن شفاف تھے۔ شفقت محمود

این اے ایک سو دس کا فیصلہ ایک تاریخی فیصلہ ہے وزیردفاع کو اب اپنا دفاع بھی کرنا پڑے گا۔ فردوس عاشق اعوان

ڈر ہے کہ کہیں این اے ایک سو دس میں ریٹرننگ آفیسرز اور پریزائڈنگ آفیسرز نے بیگ کھول کر کوئی کرشمہ سازی نہ دکھا دی ہو۔ فردوس عاشق اعوان

عدالت نے این اے ایک سو دس کی دوباری گنتی نہیں بلکہ ویریفیکیشن کرانے کا حکم دیا ہے۔ خواجہ آصف

مجھے اپنی سیٹ کے خطرے میں ہونے کو کوئی خدشہ نہیں ہے ۔ خواجہ آصف

حسین حقانی نے آرٹیکل لکھا ہے کہ امریکہ پاکستان کو ایف سولہ طیارے نہ دے یہ دہشت گردوں کے خلاف نہیں بلکہ بھارت کے خلاف استعمال ہوں گے۔ خواجہ آصف

ہم نے طیارے دہشت گردوں کے خلاف استعمال کئیے ہیں اور امریکہ بھی اس بات کو تسلیم کرتا ہے۔ خواجہ آصف

جب میں نے حسین حقانی کے خلاف میمو گیٹ کیس کیا تھا اس وقت وہ میری ترجیح تھی لیکن اب نہیں ہے۔ خواجہ آصف

حسین حقانی کا موجودہ بیان بھی غداری کے زمرے میں آتا ہے۔ خواجہ آصف

خواجہ آصف نے حسین حقانی کے خلاف غداری کا کیس کیا تھا لیکن اب وہ خود ہی اس سے پیچھے ہٹ گئے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

حسین حقانی کے خلاف غداری کا کیس مکمل کیا جائے گا لیکن جب وہ خود پاکستان میں موجود ہوں گے۔ مصدق ملک

جب خواجہ آصف نے حسین حقانی کے خلاف کیس کیا تھا اس وقت وہ ان کی سیاسی ضرورت تھا لیکن اب نہیں ہے۔ شفقت محمود

میں نہیں سمجھتا کہ حسین حقانی اتنا پاور فل ہے کہ امریکہ اس کے کہنے پر پاکستان کو طیارے نہ دے۔ شفقت محمود

حسین حقانی نے اگر سفیر کی حیثیت میں پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کیا ہے تو یہ ناقابل معافی جرم ہے۔ فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کا دورہ سعودی عریبیہ اور ایران پاکستان کی خارجہ پالیسی کی ہی ایک کڑی ہے۔ مصدق ملک

پٹھان کوٹ حملے کے بعد حکومت پاکستان نے کچھ گرفتاریاں کی ہیں لیکن میں ابھی کسی شخص یا جماعت کا نام نہیں لوں گا۔ مصدق ملک

عمران خان نے بغیر تصدیق کے میرے بارے میں کہہ دیا ہے کہ میں وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب اور ایران کے دورے پر ہوں جبکہ میں لاہور میں ہوں۔ سلمان شہباز

عمران خان میچور سیاست دان نہیں ہیں میں ان کو کسی بھی ٹی وی پر مناظرے کا چیلنج کرتا ہوں۔ سلمان شہباز

سلمان شہباز کی حیثیت کیا ہے کہ عمران خان جیسا لیڈر ان کے ساتھ مناظرہ کرے گا۔ شفقت محمود

سلمان شہباز پہلے پی ٹی وی سے پوچھیں کہ جس نے خبر دی کہ وہ وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب اور ایران کے دورے پر ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

پی ٹی وی سرکاری ادارہ ہے اس کی خبر تھی کہ سلمان شہباز وزیراعظم کے ساتھ دورے پر ہیں تو اس کو درست مانا جائے گا۔ شفقت محمود

اوبامہ بھی جب غیر ملکی دوروں پر جاتے ہیں تو اپنی فیملی اور بیٹیوں کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ مصدق ملک

زوالفقار علی بھٹو جب ماسکو کے دورے پر گئے تھے تو بینطیر بھٹو کو ساتھ لے کر گئے تھے۔ مصدق ملک

نواز شریف کا طریقہ رائل فیملی کی طرح کا ہے وہ جب باہر کے ملکوں کے دورے پر جاتے ہیں تو اپنی بچوں کو بھی ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ شفقت محمود

زوالفقار علی بھٹو ماسکو کے دورے پر بینظیر بھٹو کو ساتھ لے کر گئے تھے لیکن وہ کسی سرکاری میٹنگ میں نہیں بیٹھی تھیں۔ شفقت محمود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: