RSS Feed

27 January, 2016 16:40

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

27-JANUARY-2016

فشر فورس کا پہلا سربراہ شیری رحمان جبکہ دوسرا آصف زرداری کی سفارش پر لگایا گیا تھا۔ زوالفقار مرزا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میرا عزیر بلوچ سے کوئی تعلق نہیں ہے میں صرف لیاری کے حالات ٹھیک کرنے کے لئیے ان سے رابطہ میں رہتا تھا۔ زوالفقار مرزا

عزیر بلوچ یقیناْ بی ایل اے کو اسلحہ فراہم کر رہا تھا کیونکہ اس کے پاس بہت زیادہ پیسہ آ رہا تھا۔ زوالفقار مرزا

نثار مورائی کو بھی پکڑنا چاہئیے عزیر بلوچ کی طرح وہ بھی ملک سے باہر بھاگ چکا ہے۔ زوالفقار مرزا

نثار مورائی نے فریال بی بی کے لئیے بہت بڑا کھانا کیا تھا اور انہوں نے ہی اس کے باہر بھاگنے میں مدد کی تھی۔ زوالفقار مرزا

افسوس ہے کہ امن امان پر اجلاس حکومت کو کرنا چاہئیے تھا لیکن فوج کر رہی ہے تو پھر حکومت بھی فوج کے حوالے کر دیں۔ زوالفقار مرزا

بہت افسوس کی بات ہے کہ چار سدہ کے واقع کے بعد بھی وزیراعظم ملک سے باہر ہیں۔ عارف علوی

دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر سکولوں کو بند کرنا ایسا ہی ہے جیسے موبائل فون بند کر دئیے جاتے ہیں۔ عارف علوی

پاکستان کے لاکھوں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنا حکومت کے بس کی بات نہیں ہے۔ قمر زمان کائرہ

آج اگر ہم کسی مدرسے پر ہاتھ ڈالیں گے تو ہم پر تنقید کی جائے گی ار میڈیا اس کو براہ راست دکھائے گا۔ روحیل اصغر

فوج نے اگر ملک کی سکیورٹی پر میٹنگ کی ہے تو کوئی بات نہیں ہے یہ اس کی زمہ داری ہے۔ روحیل اصغر

نیشنل ایکشن پلان کے تحت ٹارگٹڈ آپریشن ایک حصہ تھا جبکہ مائنڈ سیٹ سے لڑنا دوسرا لیکن اس پر بالکل کام نہیں کیا گیا۔کائرہ

مائنڈ سیٹ سے لڑنا مسلم لیگ ن کے بس کی بات نہیں ہے کیونکہ وہ لوگ اس جماعت کا حصہ ہیں۔ کائرہ

کاؤنٹر نیریٹو کی ضرورت ہے دہشت گردوں کے لئیے بھرتی تو امریکہ اور برطانیہ میں بھی ہو رہی ہے۔ عارف علوی

کاأنٹر نیریٹو کوئی کلین شیو والا شخص نہیں دے سکتا یہ کسی داڑھی والے کو دینا چاہئیے۔ عارف علوی

علما اکرام مائنڈ سیٹ تبدیل کر سکتے ہیں ہمیں ادروں پر نظر رکھنے کی بھی ضرورت ہے کہ وہاں کیا پڑھایا جا رہا ہے۔ روحیل اصغر

دہشت گردی کے خلاف فوج کی طرف سے تو کمٹمنٹ دکھائی دے رہی ہے لیکن سویلین کی طرف سے دکھائی نہیں دے رہی۔ عارف علوی

صرف دہشت گردوں کو پکڑنے انہیں مارنے اور سزایں دینے سے یہ مسئلہ حل نہیں ہو گا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ کائرہ

جہادی بنانے کے لئیے نیریٹو امریکہ کی نبراسکا یونیورسٹی سے آیا تھا اور بہت زیادہ فنڈنگ بھی کی گئی تھی۔ کائرہ

ہم سب ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچ رہے ہیں ہمیں مل کر ایک حل نکالنا ہے کہ کیا کرنا ہے۔ روحیل اصغر

پارلیمنٹ میں سب نے مل بیٹھ کر بیس نقاط بنائے تھے اصل کام ان پر عمل کرنا ہے۔ عارف علوی

اصل کام اس کو کرنا ہے جس کے پاس مینڈیٹ ہے لیکن مجھے اس کی نیت پر شک ہے۔ کائرہ

ہمارے دور میں مسلم لیگ ن طالبان کے بارے میں کہتی تھی کہ یہ ہمارے اپنے لوگ ہیں۔ کائرہ

بچوں کی سکیورٹی بہت اہم ہے لیکن حکومت کے لئیے تمام سکولوں کو سکیورٹی فراہم کرنا ممکن نہیں ہے۔ عارف علوی

ہمیں سکیورٹی کے لئیے تمام دہشت گرد گروپوں کو کچلنا ہو گا۔ عارف علوی

عالمی طاقتوں نے اپنے مقاصد حاصل کرنے کے لئیے ہمارے علاقعے میں اپنی مرضی کی منتخب اور غیر منتخب حکومتیں بنائیں۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: