RSS Feed

2 February, 2016 04:15

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

01-FEBURARY-2016

میں عزیر بلوچ سے اپنی ملاقات کا انکار نہیں کرتا میری ان سے دو تین بار ملاقات ہوئی تھی۔ شرجیل میمن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں عزیر بلوچ کو زوالفقار مرزا کے ساتھ ملنے گیا تھا عام طور پر وہ اکیلے اس سے ملتے تھے۔ شرجیل میمن

لیاری میں قتل و غارت گری ہوئی تھی اور کچھ بیگناہ لوگ اس میں مارے گئے تھے میں اس سلسلے میں عزیر بلوچ سے ملنے کے لئیے گیا تھا۔ شرجیل میمن

آصف زرداری، فریال تالپور وزیراعلی سندھ یا میں نے کبھی عزیر بلوچ کو کوئی جرم کرنے کو نہیں کہا۔ شرجیل میمن

عزیر بلوچ خود کہہ رہے ہیں کہ انہیں اسلحہ کے لائسنس پیپلز پارٹی نے لے کر دئیے تھے۔خالد مقبول صدیقی

پیپلز پارٹی نے عزیر بلوچ کو اسلحہ شادی پر چلانے کے لئیے نہیں لے کر دیا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

اصل بات یہ ہے کہ ہمارا عدالتی نظام ٹھیک نہیں ہے جب تک یہ سب کچھ عدالت میں ثابت نہیں ہو گا کچھ نہیں ہو سکتا۔اسد عمر

عزیر بلوچ کی تصویریں بہت سے سیاست دانوں کے ساتھ ہیں کراچی میں پی ٹی آئی کے جلسوں کے لئیے اس نے مدد کی تھی۔ شرجیل میمن

کارساز میں حملے کے بعد رحمان ڈکیت نے بینظیر بھٹو کو اپنی گاڑی میں گھر پہنچایا تھا۔ خالد مقبول صدیقی

پیپلز پارٹی کے لئیے اپنے عزیر بلوچ کے ساتھ تعلق سے انکار کرنا بہت مشکل کام ہو گا۔ خالد مقبول صدیقی

زوالفقار مرزا نے خود کہا کہ کراچی کی ایک دہشت گرد سیاسی جماعت کا مقابلہ کرنے کے لئیے انہوں نے بھی ایک دہشت گرد گروپ بنایا تھا۔اسد عمر

عزیر بلوچ جرائم پیشہ ہے اس کی بات کہ پیپلز پارٹی نے اسے اسلحہ دیا قابل اعتبار سمجھی جا رہی ہے ہم سیاست دان ہیں ہم پر اعتبار نہیں کیا جا رہا۔ شرجیل میمن

کراچی کی یہ حالت ہو چکی ہے کہ یہاں اسلحہ کے بغیر کوئی سیاست نہیں کر سکتا۔ اسد عمر

ایم کیو ایم نے پی ٹی آئی کے کراچی کے جلسے کے لئیے یہ مدد کی تھی کہ اسے اپنے عسکری ونگ سے خراب نہیں کروایا تھا۔اسد عمر

نالائق سیاست دان اگر معاملات نہ سمبھال سکیں تو پھر فوج کی طرف دیکھنا پڑتا ہے۔ خالد مقبول صدیقی

زوالفقار مرزا کا عزیر بلوچ کے ساتھ رابطہ تھا لیکن پیپلز پارٹی کی قیادت کا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ شرجیل میمن

چوہدری نثار نے آخر کار خود مان لیا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کا آپس میں مک مکا ہے۔ اسد عمر

چوہدری نثار نے فلور آف دی ہاؤس کہا ہے کہ اعتزاز احسن نے کچھ غیر قانونی کام کئیے تھے لیکن انہوں نے جمہوریت کی خاطر ان کے خلاف کچھ نہیں کیا۔ اسد عمر

میں چوہدری نثار سے پوچھتا ہوں کہ انہوں نے کس قانون کے تحت اعتزاز احسن کے خلاف کاروائی نہیں کی۔ اسد عمر

چوہدری نثار نے خورشید شاہ کے متعلق بھی کہا کہ انہوں نے حکومت سے کچھ ناجائز فائدے اٹھائے ہیں۔اسد عمر

جب تک تمام سیاسی جماعتیں فیصلہ نہیں کریں گی کہ انہوں نے اپنی چھتری کے نیچے جرم کو نہیں پلنے دینا پاکستان ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: