RSS Feed

3 February, 2016 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

03-FEBURARY-2016

پرویز رشید کی کل اور آج کی گفتگو سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے مسئلے پر بوکھلا چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

رینجرز وفاق کے اور پولیس صوبے کے ماتحت ہے دونوں کہتے ہیں کہ انہوں نے گولی نہیں چلائی۔ شاہ محمود قریشی

حکومت اسمبلی میں پی آئی اے کے متعلق آرڈیننس لے کر آئی اس پر احتجاج ہوا حکومت نے کمیٹی بنا دی کہ اس سے بات کی جائے گی لیکن آج تک نہیں کی ہے۔ شاہ محمود قریشی

اس ملک میں اداروں کو پرائیویٹ کرنے کے لئیے مزدوروں کو جلایا گیا سب جانتے ہیں کہ ایسا کون کرتا ہے۔ ندیم افضل چن

ائیر بلیو منافع پر چل رہی ہے تو پی آئی اے کیوں نہیں چل سکتی۔ ندیم افضل چن

حکومت پی آئی اے اپنے بندوں کو دینا چاہتی ہے میٹرو بس بھی اپنے لوگوں کو دی ہوئی ہے۔ ندیم افضل چن

حکومت نے پی آئی اے کے چار بندے اٹھائے ہوئے ہیں ان کے گھر والے پریشان ہیں کوئی پتہ نہیں کہ وہ کہاں ہیں۔شاہ محمود قریشی

پی آئی اے فیڈریشن کے ماتحت ہے جبکہ میٹرو بس پنجاب حکومت کے زیر انتظام ہے یہ دو مختلف معاملات ہیں۔ محمد زبیر

سندھ میں پیپلز پارٹی کی حکومت ہے پی آئی اے کے چار گمشدہ بندوں کے متعلق ان سے پوچھا جائے۔ محمد زبیر

پی آئی اے کے چار ملازمین کو حکومت نے اٹھوایا ہے واپس کر دے۔ ندیم افضل چن

محمد زبیر شریف آدمی ہیں انہیں اپنی وزارت تبدیل کر لینی چاہئیے نجکاری کے وزیر کا انجام اچھا نہیں ہوتا جیل جانا پڑتا ہے۔ ندیم افضل چن

پی آئی اے کے مرنے والے ملازمین کے وارث جس کے خلاف چاہیں ایف آئی آر کٹوا سکتے ہیں۔ ندیم افضل چن

لوگ مسلم لیگ ن پر اعتماد نہیں کرتے یہ جماعت عوام پر اپنا اعتماد کھو چکی ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی کے منشور میں لکھا ہوا ہے کہ وہ پی آئی اے کی نجکاری کرے گی۔ محمد زبیر

اسد عمر نے اپنی پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی کے منشور میں پی آئی اے کو پرائیویٹ کرنے کی بات کی تردید کی ہے۔ شاہ محمود قریشی

اگر اپوزیشن جماعتوں نے مزدوروں کا ساتھ نہ دیا تو یہ اس ملک کے ساتھ بہت بڑی زیادتی ہو گی۔ ندیم افضل چن

پی آئی اے کے ملازمین اگر بات چیت کرنا چاہیں تو میں اگلے سات دنوں تک دن رات ان کے ساتھ رہنے کو تیار ہوں۔ محمد زبیر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: