RSS Feed

4 February, 2016 17:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

04-FEBURARY-2016

رینجرز کو ہمیشہ سول فورس اور سول ایڈمنسٹریشن کی مدد کے لئیے بلایا جاتا ہے۔رانا ثنااللہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پی آئی اسے کے مرنے والے لوگ رینجرز کے سامنے نہیں تھے بلکہ ہجوم کے درمیان میں تھے۔ رانا ثنا اللہ

امید ہے کہ اگلے ایک دو روز میں یہ بات واضع ہو جائے گی کہ گولی چلانے والے کون لوگ تھے۔ رانا ثنا اللہ

رات کو ایک اجلاس ہوا جس میں وزیراعلی سندھ ڈی جی رینجرز اور دوسری ایجنسیوں کے لوگ تھے انہوں نے کہا ہے کہ رینجرز یا پولیس نے گولی نہیں چلائی۔ مولا بخش چانڈیو

مرنے والوں کی ایف آئی آر درج کروائی جائے گی اس سلسلے میں ان کے وارثوں سے رابطہ کیا گیا ہے۔ مولا بخش چانڈیو

ہم موجودہ صورت حال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش نہیں کر رہے موجودی صورت حال حکومت نے پیدا کی ہے۔ عمران اسماعیل

پرویز رشید نے کہا تھا کہ پی آئی کے ورکرز نے ہڑتال ختم نہ کی تو دشمنوں والا سلوک کریں گے اور پھر کیا بھی گیا ہے۔ عمران اسماعیل

پی ٹی آئی نے پہلے سے پٹرول کی قیمتیں جتنی کم ہونی چاہئییں تھیں اتنی نہ کرنے پر احتجاج کا اعلان کیا ہوا تھا۔ عمران اسماعیل

پرویز رشید اور مسلم لیگ ن کے دوسرے وزرا کی طرف سے دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ پی آئی اے ورکرز نے ہڑتال ختم نہ کی تو ان کے پر کاٹ دیں گے۔ آصف حسنین

مسلم لیگ ن نے جب بھی دو تہائی اکثریت لی ہے اس نے کبھی بھی پارلیمنٹ کو اعتماد میں نہیں لیا ہے۔ آصف حسنین

پی آئی اے کے ورکرز کے تمام مطالبات مان لئیے گئے تھے انہوں نے کہا تھا کہ نجکاری نہیں ہونی چاہئیے حکومت نے ان کی بات مان لی تھی۔ رانا ثنا اللہ

خورشید شاہ نے پی آئی اے کے ورکرز کی ہڑتال پر حکومت کے خلاف جو الفاظ استعمال کئیے ہیں وہ مناسب نہیں ہیں۔ راناثناا للہ

میڈیا نے پیپلز پارٹی کو مفاہمت کی سیاست پر اتنا زچ کیا اسے مک مکا کہا اس لئیے وہ حکومت کے خلاف سخت رویہ اپنانے پر مجبور ہو گئی ہے۔ رانا ثنا اللہ

چوہدری نثار نے خود کہہ دیا ہے کہ حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان مک مکا ہے۔ عمران ا سماعیل

پرویز رشید اور مسلم لیگ ن کے کچھ اور وزرا نے ایسے بیانات دئیے کہ جن سے اشتعال پیدا ہوا۔ مولا بخش چانڈیو

ہم نے پہلے بھی کئی بار کہا ہے کہ وزیراعظم کے کچھ ایسے ساتھی ہیں جو پٹرول کے ڈبے ہیں اور وہ آگ لگانے کی کوشش کرتے رہتے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ ن والے اپنے مخالفین کا مزاق اڑاتے ہیں انہیں یاد ہونا چاہئیے کہ ان کی حکومت کس طرح چل رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

اپوزیشن نے پی آئی اے کے ہڑتالی ملازمین سے یہ نہیں کہا کہ ہڑتال نہ کریں ہم آپ کا ساتھ دیں گے آیں حکومت سے بات چیت کریں۔ رانا ثنا اللہ

جب بات کرنے کی کوشش کی جائے ہو جاتی ہے وزیراعظم نے کہا کہ ہڑتال کرنے والوں کو جیل میں ڈال دیں گے اور ان کی تنخواہ روک دیں گے۔ آصف حسنین

چوہدری نثار کے خلاف بھی ایف آئی آر کٹنی چاہئیے جنہوں نے پیچھے بیٹھ کر پی آئی اے ورکرز کا خون خرابہ کروایا ہے۔ آصف حسنین

میاں نواز شریف کہتے تھے کہ ن پا س سب سے بہتر اور تجربہ کار ٹیم ہے وہ اداروں کو ٹھیک کر دیں گے اب وہ ٹیم کہاں ہے۔ عمران اسماعیل

پی آئی اے کی ہڑتال کا سب سے زیادہ فائدہ وزیراعظم کے ایک ساتھی کی ائیر لائین کو ہوا ہے۔ عمران اسماعیل

وزیراعظم کے ساتھی کی ائیر لائین نے کراچی سے اسلام آباد تک کا کرایہ پچاس ہزار کر دیا ہے۔ عمران اسماعیل

حکومت کو دہشت گردی کو ختم کرنے کے لئیے بہت ظالمانہ کاروائیاں کرنا ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

حکومت ابھی تک دہشت گردوں کے خلاف مفاہمانہ انداز میں بات کرتی ہے۔ اعجاز اعوان

جو انٹرنیشنل ایجنسیاں دہشت گردوں کی مدد کر رہی ہیں ان کے خلاف انٹرنیشنل طور پر احتجاج کرنے کی ضرورت ہے۔ اعجاز اعوان

اگر افغانستان اپنے ملک سے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو ختم نہ کرے تو پھر پاکستان کو ان پر فضائی حملہ کر دینا چاہئیے۔ اعجاز اعوان

امریکہ نے بھی اپنے لوگوں کو محفوظ بنانے کے لئیے دوسرے ملکوں میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اعجاز اعوان

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: