RSS Feed

17 February, 2016 03:36

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-FEBRUARY-2016

شریف فیملی کے ٹیکس کے متعلق باتیں کی جاتی ہیں سلمان شہباز نے اس کی مکمل تفیصیلات بتئی ہیں۔ عابد شیر علی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نواز شریف اپنے ٹیکس کی تفصیلات الیکشن کمشن کو بتاتے ہیں کسی کو کوئی اعتراض ہے تو وہ الیکشن کمشن میں چلا جائے۔ عابد شیر علی

حکومت پر الزامات لگائے جاتے ہیں لیکن ثبوت کوئی نہیں ہوتا۔ عابد شیر علی

نواز شریف نے انیس سو ترانوے اور چورانوے اور چھیانوے میں کوئی ٹیکس نہیں دیا جبکہ انیس سو پچانوے میں چار سو پچپن روپے ٹیکس ادا کیا۔ شفقت محمود

اس ملک کی اشرافیہ اس ملک کو لوٹ کر کھا گئی ہے اس سے بڑی بدمعاشی اور کیا ہو گی۔شفقت محمود

مسلم لیگ ن کی حکومت نے پچھلے ڈھائی سالوں میں بنکوں سے لیا گیا بائیس ارب روپے کا قرضہ معاف کیا ہے۔شفقت محمود

دکھ اس بات کا ہے کہ سیاسی اشرافیہ نے اتنی لوٹ مار کی ہے کہ لوگوں کا جمہوریت پر اعتماد اٹھ گیا ہے۔ شفقت محمود

نواز شریف کی اسی کی دہائی کے اور دو ہزار سولہ کے اثاثوں کا موازنہ کر لیں کہ کتنا فرق ہے۔ شفقت محمود

پاکستان میں لوگوں نے بنکوں سے قرضے لئیے اور پھر ان کو معاف کروا لیا۔ آصف حسنین

پاکستان میں بڑے بڑے منصوبوں کے زریعے بھی بہت زیادہ کرپشن کی گئی ہے۔ آصف حسنین

شفقت محمود صاحب نے صرف سیاست دانوں کی کرپشن کا زکر کیا ہے اور کسی کا نام نہیں لیا۔ عابد شیر علی

نواز شریف نے اتنا ٹیکس ادا کیا ہے جتنی ان کی انکم تھی یا جتنا انہوں نے کاروبار کیا۔ عابد شیر علی

بنکوں سے قرضے لے کر معاف کروانے کا سلسلہ ضیا دور میں شروع ہوا اور اس میں نواز شریف بھی شامل ہیں۔ شفقت محمود

حکومت نے چار سو اسی ارب روپے آئی پی پیز کا دئیے جن کا کوئی آڈٹ نہیں کروایا گیا۔ شفقت محمود

حکومت کے اپنے آڈٹ جنرل نے کہا ہے کہ آئی پی پیز کو کی گئی ایک سو نوے ارب روپے کی ادائگیاں مشکوک ہیں۔ شفقت محمود

اصغر خان کیس میں سپریم کورٹ نے پیپلز پارٹی کی حکومت کو کہا کہ اس کیس کو آگے بڑھایا جائے لیکن آج تک کچھ نہیں کیا گیا۔شفقت محمود

کے پی کے میں پی ٹی آئی کے چار وزرا پکڑے گئے لیکن ان کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔ عابد شیر علی

عابد شیر علی کے والد نے رانا ثنا اللہ کے متعلق کہا ہے کہ انہوں نے انیس قتل کروائے ہیں۔ شفقت محمود

جیسے ہی نیب نے پنجاب میں کرپشن کے خلاف اپنی کاروائی شروع کی ہے اسے دھمکیاں دی جانے لگی ہیں۔ آصف حسنین

پیپلز پارٹی کے لوگ آج ٹی وی شوز میں کہہ رہے ہیں کہ وہ تو پہلے ہی کہہ رہے تھے کہ نیب زیادتی کر رہی ہے۔ آصف حسنین

کے پی کے اسمبلی نے متفقہ طور پر احتساب بل میں یہ ترمیم کی ہے کہ کسی کو گرفتار کرنے سے پہلے اس کے خلاف کچھ ثبوت ہونے چاہئیں۔ شفق محمود

ایم کیو ایم کے بابر غوری اور رؤف صدیقی نے بھی کرپشن کی ہوئی ہے ان کے مقدمات بھی نیب کو دئیے جانے چاہئییں۔عابد شیر علی

مسلم لیگ ن اور ایم کیو ایم والے پرانے پاپی ہیں انہوں نے بہت زیادہ کرپشن کی ہوئی ہے۔ شفقت محمود

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: