RSS Feed

18 February, 2016 06:49

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

17-FEBRUARY-2016

کچھ تو ہے کہ جس سے وزیراعظم کو تکلیف پہنچی ہے۔آج کے واحد مہمان اعتزاز احسن کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں چوہدری نثار کی طرح دم پر پاؤں رکھنے کی بات نہیں کروں گا یہ مناسب الفاظ نہیں ہیں۔

حکومت کمزور وکٹ پر ہے اس نے کرپشن کی ہے۔

جس طرح مسلم لیگ ن نے ایل این جہ کا قطر سے معاہدہ کیا ہے پیپلز پارٹی نے کیا ہوتا تو اس کے خلاف ایک ریفرنس داخل کر دیا جاتا۔

ایل این جی کو کونسل آف کامن انٹرسٹ میں لے کر جانا چاہئیے تھا جو معاہدے میں کرپشن کی وجہ سے نہیں کیا گیا۔

گیس منگوانے کا منصوبہ اربوں روپے کا ہے یہ کونسل آف کامن انٹرسٹ میں لائے بغیر ہو ہی نہیں سکتا یہ حکومت پر ایک کرمنل چارج ہے۔

نواز شریف کی جگہ یوسف رضا گیلانی وزیراعظم ہوتے تو افتخار چوہدری اس منصوبے پر سووموٹو نوٹس لے لیتے۔

قطر کی جس کمپنی سے گیس کا معاہدہ کیا گیا ہے سیف الرحمان اسی کمپنی کے لئیے کام کرتا ہے اور میٹنگز میں بیٹھتا رہا ہے۔

ایل این جی کی قیمت تیل کی قیمت کا تیرہ اعشاریہ پچاس پر طے کی گئی ہے جب تیل کی قیمت بڑھ جائے گی تو ہم گیس کی بہت زیادہ قیمت دے رہے ہوں گے۔

نواز شریف جنہوں نے انیس سو چورانوے اور چھیانوے میں زیرو ٹیکس ادا کیا آج ان کے اتنے اثاثے کیسے بن گئے ہیں۔

نواز شریف کے اثاثے جائز آمدن سے نہیں بن سکتے جبکہ انہوں نے ٹیکس ادا نہیں کیا۔

شریف برادران سسٹم کے بلیو آئیڈ بوائز ہیں میں نے سینٹ میں بھی کہا ہے کوئی سنتا ہی نہیں ہے۔

نواز شریف اپنی کرپشن پر پیش بندی کر رہے ہیں ابھی تک ان کا کچھ نہیں بگڑا اور شاید کچھ بھی نہیں بگڑے۔

نواز شریف کی جگہ پیپلز پارٹی کا وزیراعظم ہوتا تو کٹہرے میں کھڑا ہوتا۔

پنڈی اسلام آباد میٹو بس کا ٹھیکہ اپنے من پسند لوگوں کو دیا گیا تھا۔

پنڈی اسلام آباد میٹرو پراجیکٹ پر باقی دنیا کے مقابلے میں دس گنا زیادہ پیسے خرچ کئیے گئے ہیں۔

لاہور میں اورنج ٹرین کا فاصلہ تاریخی مقامات سے کم از کم دو سو فٹ ہونا چاہئیے لیکن وہ صرف پچاس فٹ ہے۔

فوج اب بھی جہادی گروپوں کے خلاف سلیکٹو ہے سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔

پنجابی طالبان کے متعلق فوج میں اب بھی گڈ اور بیڈ طالبان کی تخصیص موجود ہے لیکن مغربی بارڈر پر یہ ختم کر دی گئی ہے۔

راز داری کے اعتبار سے نواز شریف کا مشرف کے خلاف اپنے بیٹے سے تقریر لکھوانا درست تھا۔

اصل بات یہ ہے کہ نواز شریف کے بیٹے کو مشرف کے خلاف تقریر ڈکٹیٹ کس نے کروائی۔

نیب نواز شریف کے وزرا کے خلاف کاروائی نہیں کرے گی ان میں سے بہت سے سلطانی گواہ بن جایں گے۔

میاں نواز شریف اپنے وزرا کے سلطانی گواہ بن جانے کے خدشے سے پریشان ہیں۔

اس وقت تک پیپلز پارٹی سندھ نیب کے نشانے پر ہے ڈاکٹر عاصم کے کیس کو خراب کر دیا گیا ہے۔

مسلم لیگ نے پنجاب میں زمینوں پر قبضے کئیے ہوئے ہیں۔

مسلم لیگ ن والے بڑے طریقے سے پنجاب میں زمینوں پر قبضے کرتے ہیں پہلے نوٹیفیکیشن جاری کرتے ہیں بعد میں واپس لے لیتے ہیں۔

رائے ونڈ میں بھی پہلے نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ یہاں کو رہائشی سکیم نہیں بن سکتی بعد میں وہ زمین خریدنے کے بعد نوٹیفیکیشن واپس لے لیا۔

نندی پور پراجیکٹ میں سب کچھ کرنے ولا شہباز شریف ہے اور خواجہ آصف جس کے ہاتھ میں کچھ نہیں ہے اس کی زمہ داری قبول کر رہا ہے۔

نندی پور پراجیکٹ تئیس ارب روپے سے سو ارب روپے تک پہنچ چکا ہے۔

زیرو ٹیکس ادا کرنے سے اتنے اثاثے نہیں بنتے جتنے میاں صاحبان کے ہیں۔

لگتا ہے نیب نے میاں صاحبان کی طرف رخ کیا ہے جو انہیں اتنی تکلیف ہو رہی ہے۔

داعیش پاکستان میں عراق اور شام کی طرح کالے کپڑے پہن کر اور کالے جھنڈے اٹھا کر نہیں آئے گی داعیش ایک وائرس کا نام ہے۔

صفورا حملے میں ملوث لوگوں کا تعلق داعیش سے تھا پاکستان سے مایں اپنے بچے چھوڑ کر داعیش میں شامل ہو رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن اور ان کے وزرا میں طالبان کے خلاف کاروائی کرنے کی ہمت ہی نہیں ہے۔

مسلم لیگ ن کے وزرا میں بہت سے طالبان کے ہمدرد موجود ہیں۔

نیشنل ایکشن پلان کے بیس میں سے سترہ پوائنٹس پر تو عمل ہی نہیں ہوا۔

نیشنل ایکشن پلان پر جتنا عمل ہوا ہے وہ فوج نے اور راحیل شریف نے کیا ہے۔

جنرل راحیل شریف پاکستان کی فوج کو سب سے بہترین جرنیل ہے اس نے فوج کا مورال بلند کر دیا ہے اور وہ اگلے محاز پر موجود ہوتا ہے۔

میں بہت خوش ہوں کہ جنرل راحیل شریف نے اپنی ملازمت میں توسیع نہ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

چوہدری نثار نے آج بیان دے کر پھر ابہام پیدا کر دیا ہے کہ راحیل شریف کی ملازمت میں توسیع کا فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

اگر حکومت کے وزرا نے کچھ نہیں کیا تو پھر انہیں ڈر کس بات کا ہے تحقیقات ہو لینے دیں۔

میری رائے میں دال میں کچھ کالا ہے جو نواز شریف نے نیب کے خلاف بیان دیا ہے۔

زرداری صاحب زیادہ عرصہ باہر نہیں لگایں گے وہ جلد پاکستان واپس آ جایں گے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: