RSS Feed

24 February, 2016 06:17

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

23-FEBRUARY-2016

آصف زرداری نے آج ہی نہیں کہا بلکہ ہم تو شروع سے کہہ رہے ہیں کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کا سہرا راحیل شریف کے سر ہے۔مولا بخش چانڈیو کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جب ڈاکٹر عاصم اور پیپلز پارٹی کی دم پر پاؤں آیا تھا تب تو یہ اینٹ سے اینٹ بجا دینے کی بات کر رہے تھے۔ عارف علوی

آصف زراری کے نئے بیان پر اب ان کی پارٹی وضاحتیں پیش کرتی رہے گی جیسے ان کے پچھلے بیان پر وضاحتیں پیش کر رہی تھی۔ عارف علوی

راحیل شریف نے صاف طور پر یہ کہہ کر کہ وہ ملازمت میں توسیع نہیں چاہتے اپنی عزت بڑہائی ہے۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی اپنے لوگوں کے کرپشن کے اشو کو دبانے کے لئیے کسی حد تک بھی جا سکتی ہے۔ عارف علوی

لیاری کا بچہ بچہ پیپلز پارٹی میں ہے عزیر بلوچ بھی ہوں گے لیکن ان کے پاس پارٹی کا کوئی عہدہ نہیں تھا۔ مولا بخش چانڈیو

عزیر بلوچ اگر پیپلز پارٹی سے علحیدہ ہو گئے اور انہوں نے اپنی ایک الگ راہ اپنا لی تو اس میں ہمارا کوئی قصور نہیں ہے۔ مولا بخش چانڈیو

مسلم لیگ ن نے سیاست میں دم پر پاؤں رکھنے کے الفاظ شامل کر دئیے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی کے لیڈروں کے ساتھ عزیر بلوچ کی تصویریں اور اس کے جرائم کا ایک ہی دور ہے۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم کے جرائم کا مقابلہ کرنے کے لئیے عزیر بلوچ کو تیار کیا۔ عارف علوی

پیپلز پارٹی تشدد کی سیاست میں یقین رکھنے والی جماعت نہیں تھی لیکن افسوس کہ اس نے بھی یہ کام کیا۔ عارف علوی

زوالفقار مرزا دشمنی میں آ کر پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف باتیں کرتے رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی وہ جماعت ہے کہ جس کے بندے قتل ہوئے ہیں وہ کبھی بھی قاتل جماعت نہیں رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

حکومت پنجاب نے کاؤنٹر ٹیرر ازم کا ایک نیا ڈیپارٹمنٹ بنایا ہے جو بہت ایڈوانس ہے۔ عمر سیف

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا تھا کہ تمام مدارس کی جیو ٹیگنگ کی جائے گی اور ان کے متعلق ہر قسم کی معلومات اکٹھی کی جایں گی۔ عمر سیف

پنجاب میں تیرہ ہزار آٹھ سو مدارس کے متعلق معلومات اکٹھی کی گئی ہیں جن میں سے پچاس سے ستر کے قریب کا تعلق کسی طرح دہشت گردی سے نکلا ہے۔ عمر سیف

پنجاب میں آٹھ لاکھ سے لے کر دس لاکھ تک طلبا مدارس میں زیر تعلیم ہیں جن میں سے بریلوی مکتبہ فکر کے مدارس کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ عمر سیف

مدارس کی طرح افغان مہاجرین کو بھی جیوٹیگ کیا گیا ہے پنجاب میں تقریباْ ڈھائی لاکھ کے قریب افغان مہاجرین موجود ہیں۔ عمر سیف

پنجاب حکومت کا مدارس اور افغان مہاجرین کو جیو ٹیگ کرنا بہت اچھا اقدام ہے۔ عارف علوی

پنجاب حکومت کو اس بات کا خیال رکھنا چاہئیے کہ مدارس یہ نہ سمجھیں کہ حکومت ان کے پیچھے پڑی ہے۔ عارف علوی

مدارس کی تفصیلات اکٹھی کرنا اچھی بات ہے لیکن اس کے ساتھ سکولز اور کالجز کا ریکارڈ بھی جمع کیا جانا چاہئیے۔ قاری حنیف جالندھری

پاکستان میں اس وقت غیر ملکی طلبا کی تعداد آٹے میں نمک کے برابر ہے اور ان کے پاس ویزے موجود ہیں۔قاری حنیف جالندھری

جن غیر ملکی طلبا کے ویزے ایکسپائر ہو گئے تھے ہم نے ان کے ویزے رینیو کرنے کو کہا لیکن حکومت نے انہیں واپس بھیج دیا۔ قاری حنیف جالندھری

سندھ میں بھی مدارس کی جیو ٹیگنگ تقریباْ مکمل ہو چکی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

ہمیں مدارس کی جیو ٹیگنگ ضرور کرنی چاہئیے لیکن ہمیں یہ بھی دیکھنا چاہئیے کہ انتہا پسندی کی سوچ کیوں بڑھ رہی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

پنجاب میں سو فیصد مدارس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور ان پر ہماری نظر ہے۔ عمر سیف

جب دہشت گرد اپنے ٹارگٹ پر نکل جاتا ہے تو اسے پکڑنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ہمیں اس کی ریکروٹنگ کو روکنا ہو گا۔ عارف علوی

میڈیا کو دہشت گردی کے خلاف مسلسل بات کرنی چاہئیے اے پی ایس کے واقع کے بعد کسی کی جرات نہیں تھی کہ وہ دہشت گردوں کی حمایت میں بول سکے۔ مولا بخش چانڈیو

ہم بھی دہشت گردی کے خلاف بات کرتے ہیں لیکن اصل فرق اس وقت پڑے گا جب علما۶ اس کے خلاف بات کریں گے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: