RSS Feed

25 February, 2016 16:37

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-FEBRUARY-2016

نیب نے ڈیڑھ سو میگا کرپشن کے کیسز کی جو لسٹ بنائی تھی اس میں نواز شریف اور اسحق ڈار کے نام بھی شامل ہیں۔ لطیف کھوسہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

نیب اپنی رپورٹ میں کرپشن کی جن غیر معمولی رقوم کا زکر کرتا ہے انہیں اپنی منطقی انجام تک بھی پہنچائے۔ لطیف کھوسہ

پیپلزپارٹی کسی حد تک درست کہتی ہے نیب کی ساری توجہ صرف اس کی طرف ہے کرپشن تو کرپشن ہے چاہے کوئی بھی کرے۔ شاہ محمود قریشی

نیب نے ماضی میں بھی کرپشن کے بڑے بڑے مقدمات بنائے لیکن کسی کو سزا نہیں ہوئی۔ شاہ محمود قریشی

نیب کا ماضی اتنا شاندار نہیں ہے اس لئیے لوگ مایوس ہیں۔ شاہ محمود قریشی

اس موقع پر اگر سیاست دان ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھایں گے تو لوگ مایوس ہو جایں گے اور جمہوریت کو نقصان پہنچے گا۔ڈاکٹر مصدق

جس کسی نے بھی کرپشن کی ہے قانون کے مطابق اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ ڈاکٹر مصدق

عمران خان کے پی کے میں احتساب کے ترمیم شدہ بل کے راستے میں کھڑے ہو گئے ہیں اور اس پر نظر ثانی کے لئیے ماہرین کی ایک کمیٹی بنا دی ہے۔شاہ محمود قریشی

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ احتساب کے راستے میں کوئی رکاوٹ قبول نہیں کریں گے۔ شاہ محمود قریشی

بائیس سال پہلے نواز شریف کے گھر کے سامنے سے گزرنے والی ایک سڑک کا کیس بنایا گیا تھا اب تک تو اس کا فیصلہ ہو جانا چاہئیے تھا۔ ڈاکٹر مصدق

پاکستان میں ملزم سے مجرم تک کا جو سفر ہے اس کی شرح صرف ایک فیصد ہے۔ خواجہ اظہار الحق

ملزم کو مجرم ثابت کرنے کے لئیے پاکستان میں ابھی بہت ساری قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔ خواجہ اظہار الحق

عوام کی اب یہ رائے ہے کہ کرپشن کرنے والے سیاست دان ایک دوسرے کے مددگا اور طرفدار ہیں۔ شاہ محمود قریشی

لوگ پاکستان میں اب اس گاڑی کو جس پر ایم این اے یا ایم پی اے کا ٹیگ لگا ہوتا ہے حقارت کی نظر سے دیکھتے ہیں جو بہت خطرناک بات ہے۔ شاہ محمود قریشی

تمام سیاسی جماعتوں کو اب سر جوڑنا ہو گا اور چند گندی مچھلیوں کو اپنی جماعتوں سے نکالنا ہو گا۔ شاہ محمود قریشی

میں زرداری صاحب سے کہوں گا کہ چند لوگ ان کی جماعت پر بوجھ بن چکے ہیں وہ ان سے چھٹکارہ حاصل کر لیں۔ شاہ محمود قریشی

لیاری گینگ والے جوئے کے اڈے چلاتے تھے اور لوگوں سے بھتہ وصول کرتے تھے اور اس میں کچھ سرکاری لوگ بھی شامل تھے۔ راؤ انوار

جے آئی ٹی کی رپورٹ میں بہت سی چیزیں سامنے آ رہی ہیں۔ راؤ انوار

میرے بعد سی ٹی ڈی اور رینجرز نے بھی بھارت سے تربیت یافتہ لوگوں کو پکڑا ہے۔ راؤ انوار

بھارت سے تربیت یافتہ لوگوں کا ایم کیو ایم کی اعلی قیادت کے لوگوں کا بھی تعلق ہے۔ راؤ انوار

مجھے یقین ہے کہ اگر کوئی مجرم ثابت ہو گیا تو کوئی بھی سیاسی جماعت اس کو اون نہیں کرے گی۔ ڈاکٹر مصدق

ایم کیو ایم پر ماضی میں بھی بہت الزامات لگائے گئے جناح پور کا الزام بھی لگا لیکن ثابت کچھ نہیں ہو سکا۔ خواجہ اظہار الحق

پاکستان میں ٹیلی وژن پر کرپشن کے خلاف بحث کی ابتدا ایک بہت ہی خوش آئیند بات ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہمیں سارے قانون کو دوبارہ سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ لطیف کھوسہ

زرداری نے جنرل راحیل شریف کو توسیع دینے والا بیان خود سے فوج کا دباؤ ہٹانے کی خاطر نہیں دیا۔ لطیف کھوسہ

خرم وٹو نے پنجاب اسمبلی میں جنرل راحیل کو توسیع دینے کی قرارداد اپنی انفرادی حیثیت میں پیش کی ہے۔ لطیف کھوسہ

خرم وٹو پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر کا بیٹا ہے اور اس نے راحیل شریف کو توسیع دینے کی قرارداد اپنے والد اور پارٹی کی اجازت سے دی ہے۔ شاہ محمود قریشی

ملٹری کورٹس عارضی طور پر بنائی گئی تھیں حکومت نے اس دوران قانون میں نئی اصلاحات کرنی تھیں میں پوچھتا ہوں کہ اب تک کیا کیا گیا ہے۔ شاہ محود قریشی

حکومت نے ججوں کو عدالتی نظام کو بہتر کرنے کو کہا ہے لیکن ابھی اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ہے۔ ڈاکٹر مصدق

قانون سازی کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے اس پر حکومت کو عمل کرنا ہے۔ لطیف کھوسہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: