RSS Feed

2 March, 2016 16:37

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

02-MARCH-2016

آج ایل این جی کا پہلا جہاز ملک میں آ گیا ہے یہ موجودہ حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے۔ شاہد خاقان عباسی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایل این جی درآمد ہونی چاہئیے تھی یہ درست فیصلہ ہے ہمارے ملک میں گیس کی بہت کمی ہے ۔اسد عمر

ایل این جی کی ڈیل شفاف نہیں ہے اسے پارلیمنٹ میں لایا جاتا تو بہتر ہوتا۔ اسد عمر

عوام اور ٹیکس ادا کرنے والوں کے نقطہ نظر سے ایل این جی کی دیل ٹھیک نہیں ہے۔ اسد عمر

ایل این جی کا ٹرمینل ہم نے بولی کی بنیاد پر بنایا ہے اس میں کوئی غلط بات نہیں ہے۔ شاہد خاقان عباسی

ایل این جی کا اشو اسمبلی میں زیر بحث آیا تھا لیکن اس وقت پی ٹی آئی اسمبلی میں موجود نہیں تھی۔شاہد خاقان عباسی

جہاں سیف الرحمان ہو وہاں شفافیت نہیں ہو سکتی پھر نواز شریف کے اکیلے جا کر ایل این جی کے معاہدے پر دستخط کرنا شکوک پیدا کرتا ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ

ماضی میں بہت سے میگا پراجیکٹس کو شفاف کہا گیا لیکن بعد میں ان میں بہت بڑی کرپشن نکلی۔ سلمان مجاہد

حسن نواز نے اسرائیل کے ساتھ ریکوڈک منصوبے پر بات کی ہے۔ سلمان مجاہد

حکومت نے ایل این جی کی جو ڈیل کی ہے اس میں اگر منافع ہوا تو کمپنی کو ملے گا لیکن اگر نقصان ہوا تو عوام اورٹیکس دینے والے کو نقصان ہو گا۔ اسد عمر

اسد عمر کی بات درست نہیں ہے منافع ہوا یا نقصان دونوں صورتوں میں پرائیویٹ کمپنی کو ہی جائے گا۔ شاہد خاقان عباسی

جب تک نیب میں پری بارگیننگ کی شق موجود ہے کسی کو سزا نہیں ہو سکتی۔سلمان مجاہد

نیب ملزم سے کرپشن کا کچھ فیصد لے کر ڈیل کر لیتی ہے اور اس میں سے نیب کے ارکان کو بھی کمشن ملتا ہے۔ سلمان مجاہد

حکومت نے سی پیک کے دس ارب روپے لاہور کی اورنج ٹرین پر خرچ کر دئیے ہیں۔ سلمان مجاہد

آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ہماری فورسز کا کرپشن کو ختم کرنے کا مصمم ارادہ ہے۔ سلمان مجاہد

ایم کیوایم کرپشن کے معاملے پر کھل کر فوج کے ساتھ ہے۔ سلمان بلوچ

میرے پاس احسن اقبال کی دی ہوئی دستاویزات موجود ہیں جن میں لاہور کی اورنج ٹرین کو سی پیک کا حصہ دکھایا گیا ہے۔ اسد عمر

حکومت نے راولپنڈی اسلام آباد میٹرو ریکارڈ مدت میں مکمل کی ہے روزانہ ڈیڑھ لاکھ لوگ سفر کرتے ہیں۔ شاہد خاقان عباسی

لاہور اور کراچی کی میٹرو بس ایک جیسی نہیں ہیں جتنے پیسے لاہور میٹرو پر خرچ کئیے گئے اور جتنے کراچی پر اس میں بہت فرق ہے۔ سلمان مجاہد

اسلام آباد کے بیشتر سیکٹرز میں پانی نہیں ہے رورل ایریا میں گلیاں پکی نہیں ہیں اور حکومت میٹرو بنا رہی ہے۔ اسد عمر

اورنج ٹرین پر حکومت کو سالانہ چوبیس ارب روپے کا نقصان ہو گا۔ اسد عمر

پنجاب کو این ایف سی ایوارڈ میں سب سے کم پیسے ملتے ہیں لیکن اس کی کارکردگی سب سے زیادہ بہتر ہے۔ شاہد خاقان عباسی

جب چین کے صدر پاکستان کے دورے پر آئے تو تین صوبوں کے وزرا اعلی وہاں موجود نہیں تھے نواز شریف ہر دورے پر صرف شہباز شریف کو ساتھ لے کر جاتے ہیں۔ سلمان مجاہد

پاکستان میں احتساب کا عمل شفاف نہیں ہو گا تو پھر لوگ اسٹیبلشمنٹ کی طرف دیکھیں گے۔ اسد عمر

فوج دہشت گردی کی جنگ میں بے پناہ قربانیاں دے رہی ہے اسے سیاست میں نہ الجھایا جائے۔ شاہد خاقان عباسی

ہماری حکومت کرپشن فری ہے اور ہر قسم کے الزامات کا سامنا کرنے کو تیار ہے۔ شاہد خاقان عباسی

موجودہ حکومت کے زیادہ تر وزرا بے اختیار ہیں۔ سلمان مجاہد

دبئی لینڈ ڈیپارٹمنٹ نے خبر دی ہے کہ پاکستانیوں نے وہاں سات سو ملین ڈالرز سے زیادہ کی سرمایہ کاری کی ہے۔ اسد عمر

ایک طرف ہم آئی ایم ایف سے قرضہ لے رہے ہیں دوسری طرف ہم دبئی میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔ اسد عمر

میں نے پارلیمنٹ میں ارکان کا ٹیکس آڈٹ کروانے کی موشن پیش کی جسے مسترد کر دیا گیا۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کے سات ایم این ایز نے ارکان اسمبلی کے ٹیکس آڈٹ کروانے کے خلاف ووٹ دیا۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: