RSS Feed

3 March, 2016 17:59

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

03-MARCH-2016

میں نے جو باتیں کی ہیں ان پر قائم ہوں اللہ لوگوں کو ہدایت دے جو کہہ رہے ہیں کہ میں نے بے بنیاد الزمات لگائے ہیں۔مصطفی کمال کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نام لے کر بتا سکتا ہوں کہ کس کو کیا معلوم ہے لیکن میں خود پر کنٹرول رکھوں گا۔ مصطفی کمال

ایم کیو ایم کی تاریخ اب تک یہی بتاتی ہے کہ کس لڑکے کا مرنا یا پکڑے جانا کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مصطفی کمال

الطاف حسین دن رات ربطہ کمیٹی کے ارکان کو گالیاں پڑواتے ہیں۔ مصطفی کمال

میری نیت اللہ جانتا ہے میں سینٹر تھا رابطہ کمیٹی کا ممبر تھا میں نے سب کچھ چھوڑ دیا۔ مصطفی کمال

ایک دن مر کے اللہ کا سامنے پیش ہونا ہے یہ بات جاننے کے لئیے عالم ہونا ضروری نہیں ہے۔ مصطفی کمال

ٹیلی فون آپریٹر کے طور پر کام کرنے کے علاوہ میں نے نائن زیرو پر جھاڑو بھی لگائی ہے اور گارڈ کے طور پر بھی کام کیا ہے۔مصطفی کمال

میں لیڈر صاحب سے پوچھتا ہوں کہ ان کی پراپرٹی کیسے بنی بیس پچیس ہزار لوگوں نے اس کے لئیے اپنے گلے کٹوائے ہیں۔ مصطفی کمال

ساری دنیا کو اس بات کا علم ہے کہ ایم کیو ایم را سے پیسے لے کر کام کرتی ہے اس کی دستاویزات موجود ہیں۔ مصطفی کمال

بارہ مئی کو کیا ہوا تھا میں ان باتوں میں نہیں پڑنا چاہتا یہ میرا ایجنڈا نہیں ہے۔ مصطفی کمال

میں نے صرف وہ باتیں بتائی ہیں جو ہوئی ہیں میں نے صرف ان کو اکٹھا کر کے بتایا ہے۔ مصطفی کمال

الطاف حسین کے کہنے پر ایم کیو ایم کے لوگوں کو مارا گیا ان کو جوتے تک مارے گئے۔ مصطفی کمال

الطاف حسین نشے میں دہت رہتے ہیں پاکستان میں سب کو اس بات کا علم ہے۔ مصطفی کمال

ابھی حال ہی میں الطااف حسین نے اپنی تقریر میں جو کچھ کہا وہ کوئی اپنی ماں بہن کو نہیں سنوا سکتا۔ مصطفی کمال

ہم نے ایم کیو ایم کے کسی رکن کے ساتھ رابطہ نہیں کیا میں اور انیس قائمخوانی اکٹھے دبئی میں رہتے تھے اکٹھے پاکستان آ گئے ہیں۔ مصطفی کمال

اگر ایم کیو ایم کے لوگوں نے ہم سے رابطہ کیا تو ہم ان سے بات کریں گے ہمارا مقصد جوڑ ہے توڑ نہیں ہے۔ مصطفی کمال

میں کسی سیاسی جماعت کو کاپی نہیں کروں گا لیکن بہت سی اچھی اور نئی چیزیں ہوں گی جو لوگ دیکھیں گے۔ مصطفی کمال

الطاف حسین نے نہ کھل کر پیپلز پارٹی کی مخالفت کی اور نہ اپوزیشن کا کردار ادا کیا۔ مصطفی کمال

میرا یاجنڈا صرف کراچی نہیں ہے بلکہ پورا سندھ اور پورا پاکستان ہے۔ مصطفی کمال

کراچی اور پورے ملک میں یونین کونسل کی سطح تک اختیارات منتقل کرنے کی ضرورت ہے۔ مصطفی کمال

ہمارا پرویز مشرف یا پی ٹی آئی سے مل جانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ مصطفی کمال

مصطفی کمال نے ایم کیو ایم پر بڑے سنگین الزامات لگائے ہیں ۔ شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم نے اپنی پریس کانفرنس میں مصطفی کمال کے الزامات کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

پی ٹی آئی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس پر اپنی پارٹی پالیسی بنائے گی اور پھر اس پر اپنا بیان دے گی۔ شاہ محمود قریشی

اگر مصطفی کمال کے پاس ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزامات کے ثبوت موجود ہیں تو پھر یہ بہت سنگین بات ہے ورنہ کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ شاہ محمود قریشی

مصطفی کمال ایم کیو ایم کے اندر کے آدمی ہیں اور انہوں نے بہت بڑی بڑی باتیں کی ہیں۔ شاہین صہبائی

حکومت یا کسی ایجنسی کو مصطفی کمال سے رابطہ کر کے پوچھنا چاہئیے ورنہ یہ صرف باتیں ہی رہ جایں گی۔شاہین صہبائی

پاکستان کے لئیے یہ بات بہت اہم ہے کہ اگر کوئی را سے پیسے لے رہا ہے تو اس سے پوچھا جائے۔ شاہین صہبائی

انیس سو بانوے میں جس طرح ایم کیو ایم حقیقی بنائی گئی تھی مصطفی کمال کی پریس کانفرنس اس کا دوسرا حصہ ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

جب سے ایم کیو ایم بنی ہے اسٹیبلشمنٹ نے اسے قبول نہیں کیا ہے اور اس پر را کا ایجنٹ ہونے کا الزاام لگایا جا رہا ہے۔ مصطفی عزیز آبادی

منی لانڈرنگ پر سکاٹ لینڈ یارڈ کہہ چکی ہے کہ اس کے پاس کافی ثبوت موجود نہیں ہیں۔مصطفی عزیز آبادی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: