RSS Feed

7 March, 2016 16:21

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-MARCH-2016

دو ہزار بارہ میں برطانوی پولیس نے ایم کیو ایم کے خلاف تحقیقات شروع کیں تو مجھے بھی انٹرویو کے لئیے بلایا۔ سرفراز مرچنٹ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

برطانوی پولیس نے مجھے بتایا کہ ایم کیو ایم اور الطاف حسین بھارت سے پیسے لیتے ہیں۔ سرفراز مرچنٹ

برطانوی پولیس نے ایک دستاویز بھی دی جس پر ان کا الطاف حسین پر لگایا گیا الزام تحریر تھا۔ سرفراز مرچنٹ

برطانوی دستاویز کے مطابق ایم کیو ایم کے محمد انور بھارت سے پیسے لینے کا اقبال جرم بھی کر چکے تھے۔ سرفراز مرچنٹ

میں نے محمد انور سے بھارت سے پیسے لینے کے الزام کی بات کی تو وہ ہنس دئیے اور کہا کہ وہ اپنا بیان عدالت میں دیں گے۔ سرفراز مرچنٹ

پیپلز پارٹی ایک سیاسی جماعت ہے اور رحمان ملک خود پر لگائے گئے الزامات کا خود جواب دیں گے۔ ندیم افضل چن

پیپلز پارٹی کا ورکر ایم کیو ایم سے رابطے کی وجہ سے پارٹی سے ناراض تھا۔ ندیم چن

مجھے تو معلوم نہیں لیکن رحمان ملک کے پاس واقعی کوئی جادو تھا جو وہ ہر دفعہ ایم کیو ایم کو منا لیتے تھے۔ ندیم چن

ایم کیو ایم پر را سے ربطے کے اتنے بڑے الزامات لگ رہے ہیں لیکن حکومت خاموش بیٹھی ہے۔ ندیم چن

حکومت تاثر دینے کی کوشش کر رہی ہے کہ ایم کیو ایم پر الزامات کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ ہے۔ ندیم چن

ایم کیو ایم کے خلاف الزامات کی مہم فوج کے خلاف ایک سازش ہے کہ اگر کوئی منفی بات ہو تو الزام فوج پر لگے اور مثبت ہو تو فائدہ حکومت کو ہو۔ ندیم چن

ایم کیو ایم پر لگائے گئے الزمات پر ایک غیر جانبدار رائے ہونی چاہئیے، روحیل اصغر

برطانوی پولیس نے مجھے انٹرویو کے دوران اسلحے کی ایک لسٹ بھی دکھائی جس کے اوپر ایک ایڈریس لکھا تھا اور مجھ سے پوچھا کہ ایڈریس کس کا ہے۔ سرفراز مرچنٹ

برطانوی پولیس نے مجھے بتایا کہ ایڈریس الطاف حسین کا ہے۔ سرفراز مرچنٹ

برطانوی پولیس نے مجھے ہاتھ سے لکھی ایک تحریر بھی دکھائی اور پوچھا کہ کس کی تحریر ہے میں نے کہا کہ تحریر مانوس سی لگتی ہے۔ سرفراز مرچنٹ

برطانوی پولیس نے مجھے بتایا کہ تحریر محمد انور کی ہے۔ سرفراز مرچنٹ

میں ایم کیو ایم پر را سے تعلق کی دستاویزات کو صرف کاغزوں کا پلندہ سمجھتا تھا لیکن آہستہ آہستہ بات کھلتی چلی گئی۔ ڈاکٹر صغیر

میرے سامنے باتیں ہوتی تھیں کہ کیا ہوا اگر دشمن سے مدد لے لی نبیوں نے بھی اپنے دشمنوں سے مدد لی تھی۔ ڈاکٹر صغیر

اگر الزامات جھوٹے ہیں تو ایم کیو ایم ان کا انکار کیوں نہیں کرتی اب تک اس نے انکار نہیں کیا۔ ڈاکٹر صغیر

سب کو معلوم ہے کہ ایم کیو ایم میں کچھ لوگ ڈاکٹر عمران فاروق سے ناراض تھے۔ ڈاکٹر صغیر

ڈاکٹرعمران فاروق کے ساتھ الطاف حسین کی ناراضگی کی ہی اہمیت تھی اور وہی ناراض تھے۔ ڈاکٹر صغیر

ایم کیو ایم پر الزام پہ الزام لگ رہا ہے لیکن وہ کوئی جواب نہیں دے رہی۔ ندیم چن

کراچی کی سیاست اب بدلے گی اور اس کا پورے ملک پر اثر پڑے گا۔ ندیم چن

الطاف حسین کے گھر سے ملنے والے پیسوں کے متعلق برطانوی پولیس اپنا کیس انتیس اپریل کو عدالت میں داخل کرے گی۔ سرفراز مرچنٹ

برطانوی پولیس نے الطاف حسین کو کہا تھا کہ اگر ان کے پاس ان کے گھر سے ملنے والے پیسوں کا کوئی ثبوت ہے تو دیں لیکن اب تک وہ کوئی ثبوت نہیں دے سکے۔ سرفراز مرچنٹ

چوہدری نثار نے اب تک مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا ہے لیکن اگر کیا تو میں اپنا بیان ضرور ریکارڈ کرواؤں گا۔ سرفراز مرچنٹ

آرمی چیف نے ایم کیو ایم کا نام لئیے بغیر کہا تھا کہ پاکستان میں را ملوث ہے۔روحیل اصغر

حکومت لازمی طور پر ایم کیو ایم پر لگنے والے الزامات کی تحقیقات کروائے گی۔ روحیل اصغر

ایم کیو ایم کے خلاف غیر جانبدارانہ تحقیقات ہونی چاہئییں وہاں سکاٹ لینڈ یارڈ ہے تو یہاں گریو یارڈ ہے۔ ندیم چن

ہمارا کسی کے ساتھ کوئی ٹکراؤ نہیں ہے ہم برداشت کی سیاست کریں گے فیصلہ عوام کریں گے۔ ڈاکٹر صغیر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: