RSS Feed

14 March, 2016 16:16

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

14-MARCH-2016

اگر ایم کیو ایم کے کنور نوید جمیل پر رینجرز نے الزامات لگائے ہیں اور ان کے پاس ثبوت ہیں تو پھر انہیں ان کا اسامنا کرنا چاہئیے۔ وسیم آفتاب کی ندیم لک لائیو میں گفتگو

اگر کسی نے کوئی جرم کیا ہے تو پھر کوئی بھی قانون سے ماورا نہیں ہے۔ وسیم آفتاب

ایم کیو ایم کے طارق میر خود برطانوی اداروں اور سکاٹ لینڈ یارڈ پر اپنے بھر پور اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔وسیم آفتاب

طاارق میر نے برطانوی اداروں کو را سے رابطوں کے متعلق جو بیان دیا تھا بی بی سی نے اسی کو نشر کیا تھا اگر وہ غلط تھا تو پھر بی بی سی کے خلاف کاروائی کیوں نہیں کرتے۔ وسیم آفتاب

ہم نے ایم کیو ایم کا کوئی نیا فارورڈ بلاک نہیں بنایا بلکہ ایک نئے نظرئیے کے تحت ایک نئی جماعت بنانے جا رہے ہیں۔ وسیم آفتاب

مصطفی کمال اور کمال مرچنٹ نے ایم کیو ایم پر را کے ساتھ رابطوں کے جو الزامات لگائے ہیں یہ نئے نہیں ہیں ان کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ قمر زمان کائرہ

وزیرداخلہ خود بھی ایم کیو ایم پر را کے ساتھ تعلق کا الزام لگا چکے ہیں اس کی شفاف تحقیقات ہونی چاہئییں کسی جماعت کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ کائرہ

ایم کیو ایم کو چھوڑنے کی کوئی ایک وجہ نہیں تھی بلکہ بہت سے واقعات حقائق اور ثبوت تھے جن کی وجہ سے چھوڑ دیا۔ رضا ہارون

میں نے اگر اپنے ایم کیو ایم کے ساتھ اپنے اٹھائیس سال کے سفر کو ختم کیا ہے تو یقیناْ اس پر بہت سوچا ہو گا۔ رضا ہارون

میری سرفراز مرچنٹ کے ساتھ ملاقاتیں ہوئیں لیکن میں نے ان سے کبھی منی لانڈرنگ کے متعلق کوئی بات نہیں پوچھی۔ رضا ہارون

برطانیہ کی پولیس منی لانڈرنگ کے متعلق اپنی تحقیقات کر رہی ہے اس لئیے میں نے اس پر بات کرنا مناسب نہیں سمجھا۔ رضا ہارون

کسی جماعت جس کے ساتھ آپ ایک لمبے عرصے تک رہے ہوں چھوڑنا آسان بات نہیں ہوتا اور یہ فیصلہ بہت وقت لگا کر ہوتا ہے۔ کائرہ

پیپلزپارٹی نے ہمیشہ قانون کے دائرے میں رہنے کی کوشش کی ہے بھٹو کی پھانسی کے بعد ہم نے جرنیلوں کو نشانہ بنایا فوج کو نہیں۔کائرہ

الطاف حسین کبھی فوج تو کبھی ججوں کے خلاف اور کبھی اپنے مخا لفین کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اور پھر بعد میں معافی مانگتے ہیں۔رضا ہارون

الطاف حسین نے اپنی ایک تقریر میں جو باتیں کی ہیں وہ کوئی دوسرا بندہ بھی ٹیلی وژن پر نہیں دہرا سکتا۔ رضا ہارون

رضا ہارون کا تعلق ایم کیو ایم کے اس گروپ سے تھا جو پڑھا لکھا ہے اور تشدد کی سیاست سے دور رہتا تھا۔ شاہ محمود قریشی

رضا ہارون ان لوگوں میں سے ہیں جو اب الطاف حسین کی باتوں کا مزید دفاع نہیں کر پا رہے تھے۔ شاہ محمود قریشی

میں الطاف حسین کی بیماری کے متعلق کوئی بات نہیں کروں گا یہ بات انہیں خود بتانی چاہئیے۔ رضا ہارون

دل اور دماغ کے درمیان کوئی فیصلہ کرنے پر ایک لڑائی ہوتی رہتی ہے لیکن آخر کا ایک وقت آتا ہے کہ جب دل اور دماغ کا فیصلہ ایک ہو جاتا ہے کہ یہ درست ہے۔ رضا ہارون

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: