RSS Feed

16 March, 2016 06:09

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-MARCH-2016

میں نے برطانیہ کی حکومت سے الطاف حسین کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے پانچ سوالات پوچھے ہیں۔لارڈ نزیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

میں نے برطانوی حکومت سے پوچھا ہے کہ کیا غیر ملکی لندن کو منی لانڈرنگ کے لئیے استعمال ہو رہا ہے۔ لارڈ نزیر

میں نے یہ بھی پوچھا ہے کہ ایم کیو ایم کے لیڈروں نے منی لانڈرنگ کے حوالے سے جو اعترافات کئیے ہیں اس کے بارے میں کیا کیا گیا ہے۔لارڈ نزیر

میں نے بطانوی حکومت کو پوچھا ہے کہ کیا ان پر کوئی غیر ملکی پریشر تھا اور کیا بھارت کو وہ سپورٹ کر رہی ہے،لارڈ نزیر

میں نے برطانوی حکومت سے یہ بھی پوچھا ہے کہ ایم کیو ایم کے متعلق ان کا کیا خیال ہے کہ ایم کیو ایم کا بھارت کے ساتھ کیا تعلق ہے۔ لارڈ نزیر

اگر پاکستان کی کسی سیاسی جماعت کا بھارت کے ساتھ تعلق ہے تو یہ بہت سیریس الزام ہے۔ لارڈ نزیر

ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کے بعد آہستہ آہستہ ایم کیو ایم کے را کے ساتھ تعلقات کی باتیں کھلنا شروع ہوئیں۔ ڈاکٹر صغیر

ایم کیو ایم کے را کے ساتھ تعلقات کے بارے میں ڈاکٹر عمران فاروق کی ڈائری سے کافی معلومات ملیں۔ڈاکٹر صغیر

ڈاکٹر عمران فاروق نے اپنی ڈائری میں ایم کیو ایم کے لوگوں جو را سے ربطے میں تھے کے نام بھی لکھے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر

الطاف حسین کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں سندھ حکومت سے زیادہ انٹیلیجنس اداروں کی زمہ داری ہے کہ وہ کیس بنایں۔ بنواب وسان

سندھ حکومت کی بھی زمہ داری ہے لیکن اصل زمہ داری وزیرداخلہ اور وفاقی حکومت کی ہے۔ نواب وسان

پاکستان میں کوئی سیاسی جماعت اگر کرمنل ایکٹیویٹی میں ملوث ہو تو اداروں کو خود بخود حرکت میں آ جانا چاہئیے۔ شفقت محمود

برطانیہ ہمیں تو قانون کا سبق دیتا ہے لیکن وہاں منی لانڈرنگ اور قتل کی تحقیقات ابھی اور کتنی دیر تک ہوں گی۔شفقت محمود

میں نے برطانوی ہائی کمشنر سے کہا ہے کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔ شفقت محمود

افسوس کی بات ہے کہ برطانیہ کی حکومت بھارت سے اچھے تعلقات کی وجہ سے الطاف حسین کے خلاف تحقیقات نہیں کر رہی۔ لارڈ نزیر

برطانیہ اور کہیں تو دہشت گردی قبول نہیں کرتا لیکن اب چونکہ دہشت گردی پاکستان میں ہو رہی ہے اور اس میں بھارت کا نام آتا ہے اس لئیے کچھ نہیں کر رہا۔ لارڈ نزیر

پیپلز پارٹی سے کوئی مصطفی کمال کے ساتھ نہیں جائے گا جو جائے گا کھائی میں گرے گا۔ نواب وسان

مجھے فی الحال مصطفی کمال کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آ رہا۔ نواب وسان

مجھے بھی مصطفی کمال کا کوئی سیاسی مستقبل نظر نہیں آ رہا اصل بات یہ ہے کہ ایم کیو ایم کے کتنے لوگ اس کے ساتھ ملتے ہیں۔ شفقت محمود

مصطفی کمال کے آنے سے پیپلز پارٹی کو فکر مند ہونا چاہئیے کیونکہ ان کی جماعت پنجاب اور کراچی میں پہلے ہی ختم ہو چکی ہے۔ شفقت محمود

مجھے سمجھ میں نہیں آتا کہ ایم کیو ایم کے لوگ ملک سے باہر کیوں چلے گئے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر

ہمارا مقصد کسی کا مینڈیٹ چرانا نہیں ہے بلکہ ہمارا ٹارگٹ پاکستان کے بیس کروڑ عوام ہیں۔ ڈاکٹر صغیر

یہ عجیب بات ہے کہ ایک جماعت لوٹ مار کرے اور ملک کے خلاف کام کرے اور آپ کہیں کہ میں اس سے وفادار ہوں۔ شفقت محمود

پیپلز پارٹی بہت اچھی جماعت ہے اور وفاق کی علامت ہے میں اسے مرتے دم تک نہیں چھوڑوں گا۔ نواب وسان

ایم کیو ایم دوسری جماعتوں کی طرح نہیں اگر آپ چھوڑ دیں تو موت کے حق دار ٹھہرتے ہیں۔ ڈاکٹر صغیر

پچھلے پچیس سالوں سے ایم کیو ایم پر الزامات لگائے جا رہے ہیں لیکن نتیجہ کوئی نہیں نکالا گیا۔ شفقت محمود

مشرف پہلے ایم کیو ایم کو ایک دہشت گرد تنظیم کہتے تھے بعد میں جتنی ایم کیو ایم کی مدد انہوں نے کی کسی اور نے نہیں کی۔ شفقت محمود

رحمان ملک اچھا آدمی ہے اس پر جو الزامات لگائے جا رہے ہیں وہ ایسا نہیں کر سکتا۔ نواب وسان

پہلے اسمبلیوں نے قرارداد پاس کی کہ ایم کیو ایم کا را کے ساتھ تعلق ہے اس پر پابندی ہونی چاہئیے بعد میں واپس بلاتی رہیں۔ ڈاکٹر صغیر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: