RSS Feed

17 March, 2016 06:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-MARCH-2016

حکومت کی کوئی مرضی نہیں ہے عدالت نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کا نام ای سی ایل سے ہٹا دیا جائے۔ محمد زبیر کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے ہٹانے کے عدالت کے فیصلے پر اپنا موقف جلد سامنے لائے گی۔محمد زبیر

مشرف کا معاملہ بہت حساس ہے اور اس میں سول اور ملٹری ریلیشن بھی آتے ہیں۔ محمد زبیر

ہم تو آج بھی کہتے ہیں کہ مشرف نے غداری کی ہے۔ محمد زبیر

مشرف کو باہر جانے کی اجازت ملنا نواز شریف اور پرویز مشرف کے درمیان این آر او کا دوسرا حصہ ہے پہلے حصہ میں میاں صاحب معاہدہ کر کے ملک سے باہر گئے تھے۔ ندیم افضل چن

مسلم لیگ ن کی حکومت نے مشرف کو این آر او دے کر بہت اچھا فیصلہ کیا ہے ہماری عدالتوں اور حکومت کے پاس کوئی اور چارہ نہیں تھا۔ ندیم چن

کسی کی جرات نہیں ہے کہ سابق آرمی چیف کو کوئی سزا دے آرٹیکل چھ کو آئین سے نکال دینا چاہئیے یہ صرف کسی کمزور کو سزا دے سکتا ہے تکڑے کو نہیں۔ ندیم چن

حکومت نے معافی مانگ لی ہے اچھا کیا ہے مزید دو سال پورے کر جائے گی۔ ندیم چن

میں بہت مایوس ہوں ہماری عدالتوں سے کسی کو انصاف نہیں مل سکتا مشرف ملک میں رہے یا باہر چلا جائے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ عارف علوی

پاکستان میں بہت سے لوگوں پر آرٹیکل چھ لگا کچھ نہیں ہوا کسی میں دم ہے جو گھٹنوں پر کھڑا رہے۔ عارف علوی

بگٹی کیس میں مشرف ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور بری ہو گئے کبھی ایسا نہیں ہوا کہ ملزم عدالت میں پیش ہوئے بغیر بری ہو جائے۔ ندیم چن

پاکستان میں طاقتور کو سزا نہیں ملتی عدالتیں صرف پیپلز پارٹی کے لئیے آزاد ہیں۔ندیم چن

غداری تو غداری ہوتی ہے اسے کسی کو وفاداری میں تبدیل کرنے کا حق نہیں ہے چاہے وہ پارلیمنٹ ہو یا کوئی اور ہو۔ رضا ہارون

جس جس نے جرم کیا ہے اس کے خلاف مقدمہ کریں یہ کام وفاقی حکومت کا ہے۔ رضا ہارون

بارہ مئی کے واقعات پر سپریم کورٹ تحقیقات کر چکی ہے اگر اس پر اطمینان نہیں ہے تو ریاست پھر سے تحقیقات کروا لے۔رضا ہارون

بارہ۰ مئی کو پچاس بندے مارے گئے ایسے ہی کسی کی زمہ داری کا تعین نہیں کیا جا سکتا۔رضا ہارون

بارہ مئی کو لوگ مر رہے تھے اور رینجرز کی بندوقوں میں گولیاں ہی نہیں تھیں۔ عارف علوی

بارہ مئی کے واقعات کا فیصلہ پرویز مشرف اور ایم کیو ایم نے کیا تھا۔عارف علوی

بارہ مئی کے واقعات کا مشرف اور ایم کیو ایم زمہ دار ہیں وکیلوں کو جلانے کے بھہ وہی زمہ دار ہیں۔ ندیم چن

نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ مشرف اور سیاہ چین کی تحقیقات کروایں گے لیکن ایسا نہیں کیا۔ندیم چن

مشرف کے علاوہ جیوڈیشری بھی زمہ دار ہے جو اس کی سہولت کار تھی۔ ندیم چن

عدالتیں مشرف کے خلاف کیس نہیں سن سکتیں میں یہ بات کئی بار بول چکا ہوں۔ عارف علوی

اب ایک خطرناک بات یہ ہونے جا رہی ہے کہ جیل میں بند تمام سیاسی قیدیوں کو ایمنسٹی دی جا رہی ہے۔ عارف علوی

دس دس سالوں سے لوگوں پر مقدمات چل رہے ہیں ان کو ریلیف ملنا چاہئیے۔ رضا ہارون

عام لوگوں کے بھی دس دس سالوں سے مقدمات چل رہے ہیں تو پھر سیاسی لوگوں کی طرح انہیں بھی ایمنسٹی دے دیں۔ عارف علوی

سرفراز مرچنٹ کے بیانات پر تحقیقاتی کمیٹی بننا اچھا فیصلہ ہے یہ حساس معاملہ ہے اس پر اپنی رائے نہیں دینی چاہئیے۔ رضا ہارون

ایم کیو ایم پر را سے مدد لینے کا معاملہ آرم ٹوسٹنگ ہے میاں صاحب نے بھی سعودی عرب سے مدد لی تھی۔ ندیم چن

ایم کیو ایم پر را سے فنڈنگ کی تحقیقات ہونی چاہئییں لیکن اس کیس میں سے ایسا کچھ نہیں نکلے گا کہ جس کی وجہ سے کسی کو سزا ہو سکے۔ عارف علوی

معاملہ صرف را کا نہیں ہے اور بھی بہت کچھ ہے اس کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ محمد زبیر

ایگزیکٹ کے خلاف ایک مضمون چھپا تو ایکشن لے لیا گیا اور ایم کیو ایم کے خلاف را کے الزام کے باوجود حکومت کچھ نہیں کر رہی۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: