RSS Feed

30 March, 2016 05:52

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-MARCH-2016

حکومت نے اسلام آباد میں ہر صورت اپنی رٹ قائم کرنی ہے۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

یہ نہیں ہو سکتا کہ پرائیویٹ پارٹیاں آ کر قبضہ کر لیں دو دن جو مظاہرین کو برداشت کیا ہے یہ بھی ضرورت سے زیادہ ہے۔ عبدالقادر بلوچ

مظاہرین کو ڈی چوک تک نہیں آنے دینا چاہئیے تھا روکا جانا چاہئیے تھا روکا اس لئیے نہیں کہ کہیں انسانی جانوں کا ضیاع نہ ہو جائے۔ عبدالقادر بلوچ

اگر مظاہرین کو اٹھانے میں طاقت کا استعمال کرنا بھی پڑا تو کوشش ہو گی کہ نقصان کم سے کم ہو۔ عبدالقادر بلوچ

بغیر ایسا تشدد کئیے کہ جس سے کسی کی جان جائے اسلام سے مظاہرین کو ہٹایا جا سکتا ہے۔ اسد عمر

حکومت کو مظاہرین کے ارادوں کا پتہ تھا انہیں اسلام آباد پہنچنے سے پہلے ہی روک دینا چاہئیے تھا۔ نثار کھوڑو

میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کا مظاہرین کے ساتھ نرم رویہ تھا ہے اور رہے گا۔ نثار کھوڑو

آج مظاہرین کے مسئلے پر حکومت نے بات چیت کی ہے انہیں وہاں سے ہٹا دیا جائے گا۔ عبدالقادر بلوچ

مظاہرین نے ہمیں لکھ کر دیا تھا کہ وہ توڑ پھوڑ نہیں کریں گے اور پر امن طور پر منتشر ہو جایں گے۔ عبدالقادر بلوچ

اسلام آباد میں مظاہرین حکومت کی مرضی سے نہیں آئے لیکن پنجاب حکومت دہشت گردوں کے ساتھ ہے۔ اسد عمر

مسلم لیگ ن کے لوگوں کی اور رانا ثنا اللہ کی دہشت گردوں کے ساتھ تصاویر موجود ہیں۔ اسد عمر

حکومت اپنے ہی خلاف ہونے والے مظاہروں کی حمایت کیوں کرے گی۔عبدالقادر بلوچ

ہم تو شروع سے ہی کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں دہشت گرد موجود ہیں۔ سلمان مجاہد بلوچ

شہباز شریف کہہ چکے ہیں کہ ان کا اور دہشت گردوں کا ایک ہی ایجنڈا ہے وہ اپنی کاروائیاں پنجاب کی بجائے کہیں اور جا کر کریں۔ سلمان بلوچ

سال ڈیڑھ سال پہلے دہشت گردوں کے بارے میں مکمل معلومات موجود تھیں اسی لئیے ان کے خلاف آپریشن ضرب عضب شروع کیا گیا تھا۔ نثار کھوڑو

فوج پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر رہی ہے لیکن رانا ثنا اللہ کہہ رہے ہیں کہ کچھ نہیں ہو رہا۔ اسد عمر

را کا ایجنٹ آئی ایس آئی نے پکڑا لیکن اس کی خبر دیتے وقت حکومت کو آگے آنا چاہئیے تھا جو دو دن تک خاموش رہی۔ اسد عمر

حکومت را کے ایجنٹ کے مسئلے پر کوئی رائے دینے سے پہلے تمام تفصیلات کی تصدیق چاہتی تھی۔عبدالقادر بلوچ

چارسدہ میں دہشت گردی کا واقع ہوا تو وزیراعظم، شہباز شریف یا وزیرداخلہ میں سے کوئی بھی وہاں نہیں گیا لیکن نواز شریف لاہور کے واقع کے بعد وہآں فوراْ پہنچ گئے۔ سلمان بلوچ

نواز شریف پورے ملک کے وزیراعظم ہیں صرف لاہور کے نہیں ہیں سب سے یکساں سلوک کرنا چاہئیے۔ سلمان مجاہد

ایک سیاسی جماعت نے ڈی چوک میں دھرنے کا راستہ دکھا دیا ہے اب ہو کوئی وہاں دھرنا دینا چاہتا ہے۔ نثار کھوڑو

میں کھوڑو صاحب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ ڈی چوک میں پہلا دھرنا طاہرالقادری نے پیپلز پارٹی کے دور میں دیا تھا اور انہیں بالکل روکا نہیں گیا تھا۔ اسد عمر

حکومت پوری کوشش کرے گی کہ مظاہرین کو پر امن طریقے سے منتشر کر دے لیکن اگر کچھ جانیں ضائع ہو گئیں تو یہ پارٹ آف دی گیم ہو گا۔ عبدالقادر بلوچ

حکومت کے پاس مظاہرین کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے کے بہت سے طریقے ہوتے ہیں انہیں پر امن طریقے سے ہی منتشر کیا جائے۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: