RSS Feed

5 April, 2016 05:55

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

04-APRIL-2016

پاکستان کی قوم کو لٹیرے اور کرپٹ اور لمبی گاڑیوں والے لیڈر ہی پسند ہیں سائیکل یا موٹر سائیکل والے کو کوئی ووٹ نہیں دیتا۔ شیخ رشید احمد کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ہمارے حکمرانوں نے تو اوسامہ کا مال بھی نہیں چھوڑا تھا پڑوسی ملک سے بھی مال کھایا ہے۔ شیخ رشید

نیب کچھ نہیں کرے گی نواز شریف سمیت ان کے اٹھائیس ساتھیوں کے خلاف کرپشن کے کیس ہیں۔ شیخ رشید

کس کو نہیں پتہ کہ نواز شریف کی آف شور کمپنیاں ہیں حسین نواز نے خود ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اس کی آف شور کمپنیاں ہیں اور مریم نواز ان کو ہینڈل کرتی ہے۔ شیخ رشید

پچیس اپریل سے پہلے پہلے نواز شریف کے متعلق اور بھی خوفناک دستاویزات سامنے آنے والی ہیں۔ شیخ رشید

فوج کو چاہئیے کہ شیخ رشید سے لیکر نواز شریف اور زرداری تک جس نے بھی کرپشن کی ہے اس کو روند کر رکھ دے۔ شیخ رشید

ایل ڈی اے کی وہ بلڈنگ جس میں ریکارڈ تھا اس کو آگ لگ چکی ہے۔ شیخ رشید

میں نواز شریف کا مقدر نہیں بدل سکتا لیکن دو ہزار سولہ نواز شریف کے سیاسی خاتمے کا سال ہے اور مارچ اپریل اہم مہینے ہیں۔ شیخ رشید

پانامہ پیپرز نے نواز شریف کی پراپرٹی کے متعلق کوئی ایسا نہیں انکشاف نہیں کیا جو وہ پہلے سے خود نہیں بتا چکے۔ طارق فضل چوہدری

مجھے طارق فضل چوہدری اور دوسرے لوگ جو نواز شریف کا دفاع کر رہے ہیں ترس آتا ہے کیونکہ آئندہ دنوں میں اور بھی تفصیلات سامنے آیں گی۔ عارف علوی

دنیا بھر کے چینلز پیوٹن آئس لینڈ کے صدر اور نواز شریف کی تصویریں دکھا رہے ہیں۔ عارف علوی

پانامہ پیپرز نے نواز شریف کے علاوہ دنیا کے دو سو لوگوں کا زکر کیا ہے۔ عارف علوی

نوا شریف پر الزامات عمران خان نے نہیں بلکہ مانامہ پیپرز نے لگائے ہیں۔ عارف علوی

انگلینڈ میں آف شور کمپنی بنائی ہی اس لئیے جاتی ہے تا کہ کالا دھن سفید کیا جا سکے۔ سلمان مجاہد بلوچ

حسن نواز نے بار بار اپنے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ الحمدللہ فلاں کمپنی بھی ان کی ہے اور فلاں بھی ہے۔سلمان بلوچ

نواز شریف پر الزامات لگانا بہت آسان ہے لیکن انہیں ثابت کرنا بہت مشکل ہو گا۔ طارق چوہدری

نواز شریف نے صرف ایک آف شور کمپنی نہیں بنائی بلکہ ایک کمپنی کے پیچھے دوسری کمپنی موجود ہے۔ عارف علوی

شریف خاندان کی صرف سعودی عرب میں ہی نہیں بلکہ بھارت میں بھی سٹیل مل موجود ہے۔ سلمان مجاہد بلوچ

نواز شریف کے علاوہ طارق فضل چوہدری کا ریکارڈ بھی نکلوا لیں انہوں نے بھی ٹیکس ادا نہیں کیا ہو گا۔ سلمان بلوچ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: