RSS Feed

7 April, 2016 19:09

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

07-APRIL-2016

ایک طرف حکومت کہتی ہے کہ اس کے ہاتھ صاف ہیں اور دوسری طرف غیر اہم موضوعات کو بھی لائیو کوریج دی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سٹیٹ میڈیا حکومت کے راگ الاپ رہا ہے میں اس کے خلاف قرارداد نہیں پیش کرسکتا لیکن یہ نقطہ ضرور اٹھاؤں گا۔ شاہ محمود قریشی

پانامہ پیپرز میں دو سو سے زیادہ پاکستانی لوگوں کی نشاندہی ہو چکی ہے ایف بی آر، نیب، الیکشن کمشن اور ایف آئی اے کہاں ہیں۔ شاہ محمود قریشی

سپریم کورٹ نے چھوٹے چھوٹے کیسز پر سووموٹو نوٹس لئیے ہیں پانامہ پیپرز کا معاملہ پاکستان اور دنیا کے ہر گھر میں ڈسکس ہو رہا ہےلیکن سووموٹو نہیں لیا۔ شاہ محمود قریشی

پیپلزپارٹی کے دور میں سپریم کورٹ، نیب اور میڈیا سب بہت آزاد تھے۔ مولا بخش چانڈیو

نیب نے شریفوں کے کیسز شروع کرنے کی صرف بات کی تو کہا گیا کہ ناخن کاٹ دیں گے پگڑیاں نہ اچھالیں۔ مولا بخش چانڈیو

ملسم لیگ ن نے ہمیشہ غرور اور تکبر کی وجہ سے منہ کی کھائی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

شہباز شریف آج ڈائس کو چھوڑ کر میز پر مکے مار رہے تھے یہ بے چینی اور گھبراہٹ کا اظہار تھا۔ مولا بخش چانڈیو

پانامہ پیپرز میں جو کچھ بتایا گیا ہے یہ پاکستان کے میڈیا یا کسی ایجنسی کی خبر نہیں ہے۔ خالد مقبول صدیقی

وہ سپریم کورٹ جس کی بحالی کے لئیے لوگوں نے ریلیاں نکالی تھیں وہ سوو موٹو نوٹس لے۔ خالد مقبول صدیقی

پانامہ پیپرز نے جو انکشافات کئیے ہیں ان میں نواز شریف پر کوئی الزام نہیں ہے ان کی بیٹی کانام آیا ہے۔ ڈاکٹر مصدق

نواز شریف نے ایک تحقیقاتی کمشن بنا دیا ہے اور کہا ہے کہ کسی کے پاس ان کے خلاف اگر کچھ ہے تو کمشن کے سامنے آ جائے۔ ڈاکٹر مصدق

ابھی تحقیقاتی کمشن کا طریقہ کار سامنے نہیں آیا آ جانے کے بعد کسی کو کوئی اعتراض ہو تو بات کرے۔ ڈاکٹر مصدق

ندیم ملک صاحب اگر آپ کے پاس نواز شریف کے خلاف کوئی ثبوت ہیں تو کل سپریم کورٹ میں پیش کر دیں۔ ڈاکٹر مصدق

انکوائری وہ ہوتی ہے جو دونوں فریقوں کو قبول ہو پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں جیوڈیشل کمشن کو مسترد کر چکی ہیں۔ شاہ محمود قریشی

حکومت جیوڈیشل کمشن کے زریعے معاملات کو لٹکانا چاہتی ہے تا کہ کچھ وقت حاصل کیا جا سکے۔ شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کو چاہئیے کہ ایسا راستہ اختیار کریں کہ جس پر کوئی انگلی نہ اٹھا سکے۔ خالد مقبول صدیقی

ڈاکٹر مصدق کہہ رہے ہیں کہ پانامہ پیپرز میں نواز شریف کا نام نہیں ہے ان کے بیٹوں کا ہے تو پھر وہ ان کا دفاع کیوں کر رہے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

ہمارے دور میں سپریم کورٹ نے مہنگائی پر بھی سووموٹو نوٹس لے لیا تھا اتنا بڑا واقع ہو گیا ہے سپریم کورٹ نوٹس کیوں نہیں لیتی۔ مولا بخش چانڈیو

جو لوگ جزباتی ہو رہے ہیں وہ پانامہ پیپرز کی لسٹ دیکھ لیں کہ ان میں اور کس کس کا نام ہے۔ ڈاکٹر مصدق

حکومت چاہتی ہے کہ مسئلہ دب جائے تحقیقاتی کمشن ایک مزاق ہے۔ شاہ محمود قریشی

ہم تحقیقاتی کمشن پر دیگر سیاسی جماعتوں سے مشورہ کریں گے کسی نے ہمارا ساتھ نہیں دیا تو ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔ شاہ محمود قریشی

پیپلز پارٹی قانون اور آئین کے مطابق چل رہی ہے مسلم لیگ ن نے تکبر نہیں چھوڑا تو پھر جو قوم مطالبہ کرے گی ہم وہ کریں گے۔ مولا بخش چانڈیو

حکومت پارلیمانی جماعتوں پر مشتمل ایک کمشن بنائے اگر ایسا نہیں کیا گیا تو پھر قوم سڑکوں پر آ جائے گی۔ خالد مقبول صدیقی

آج بھی حکومت کے پاس موقع ہے کہ آزدانہ تحقیقات ہو لینے دے اور قوم کو سڑکوں پر آنے پر مجبور نہ کرے۔ شاہ محمود قریشی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: