RSS Feed

19 April, 2016 05:44

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

18-APRIL-2016

پانامہ پیپرز پر بننے والی تحقیقاتی کمیٹی پر سب کا نہیں تو اکثریت کا اعتماد ہونا چاہئیے۔ آج کے واحد مہمان خواجہ محمد آصف کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

حکومت پوری کوشش کرے گی کہ تحقیقاتی کمشن پر سب کا اتفاق رائے ہو۔

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بالواسطہ طور پر کہا ہے کہ تحقیقات کرنا ان کا کام نہیں ہے اس لئیے انہیں پانامہ پیپرز کی تحقیقات میں شامل نہ کیا جائے۔

جسٹس سرمد عثمانی کی بیگم مسلم لیگ ن میں شامل ضرور ہوئی تھیں لیکن وہ کبھی سیاست میں متحرک نہیں رہیں۔

جسٹس عثمانی کی بحیثیت جج شہرت بہت اچھی ہے انہوں نے بہت اچھے فیصلے کئیے۔

نصیراللہ بابر نے انیس سو ترانوے میں آف شور کمپنیوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں اٹھایا تھا کوئی غیر قانونی بات ہوتی تو سامنے آ جاتی۔

عمران خان نے کہا ہوا ہے کہ آف شور کمپنی بنانا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے۔

اگر آف شور کمپنیوں میں چوری کا یا ٹیکس بچا کر پیسہ لگایا گیا ہو تو پھر غیر قانونی ہیں۔

جب تک نواز شریف کے خلاف ثبوت نہیں مل جاتے پانامہ پیپرز صرف الزامات رہیں گے۔

اگر میاں نواز شریف کے خلاف کرپشن کا کوئی ثبوت ہوتا تو مشرف انہیں کبھی معاف نہیں کرتے۔

میاں نواز شریف وزیراعظم ہیں اور دو ہزار اٹھارہ تک وزیراعظم رہیں گے ان کے وزارت عظمی چھوڑنے کی افواہیں درست نہیں ہیں۔

میاں نواز شریف کے وزارت عظمی چھوڑنے کی افواہ کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ کا ہاتھ نہیں ہے۔

پاکستان کی تینوں افواج نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں میڈیا کو ان کا نمایاں طور پر زکر کرنا چاہئیے۔

آج ماضی کے مقابلے میں میرے فوج کے بارے میں خیالات تبدیل ہو چکے ہیں کیونکہ فوج کے روئیے میں بہت بہتری آ چکی ہے۔

میں یقین دلاتا ہوں کہ نواز شریف کا رویہ بھارت کے بارے میں نرم نہیں ہے۔

بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔

نواز شریف علاج کے لئیے لندن گئے ہیں ڈاکٹر نے کہا ہے کہ ابھی کوئی مسٗلہ نہیں ہے لیکن ان کے دل میں کچھ خرابی ضرور موجود ہے۔

امید ہے کہ نواز شریف اس ہفتے کے آخر تک پاکستان واپس آ جایں گے۔

دو تین روز میں ایک کمیٹی بن جائے گی جو قانونی ،غیر قانونی اخلاقی اور غیر اخلاقی تمام باتوں پر تحقیقات کرے گی۔

میں نے عدالت میں عمران خان کے خلاف ثبوت دے دئیے ہیں اب وہ ان پر اپنا دفاع کر رہے ہیں۔

عمران خان کہتے ہیں کہ چیرٹی کا پیسہ تین سال ملک سے باہر رہا میرے پاس بیلنس شیٹ ہے پیسہ زیادہ عرصہ باہر رہا۔

سیلاب زدگان کے لئیے چار ارب روپے اکٹھے کئیے عمران خان بتایں کہ وہ پیسہ کہاں خرچ کیا۔

پانامہ پیپرز کی تحیقات شروع ہوں تو پھر یہ سوال آنا چاہئیے کہ شریف فیملی کس طرح تحقیقات پر اثر انداز ہو سکتی ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: