RSS Feed

20 April, 2016 06:46

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

19-APRIL-2016

ٹیرر فنانسنگ کو روکنا پوری قوم کی آواز ہے اس میں کرپشن کے پیسے کے علاوہ بیرونی طاقتیں بھی ملوث ہیں۔ ڈاکٹر مصدق کی ندیم ملک لائیو میں گفتگتو

دہشت گردی کو روکنا ہے تو پھر لوکل ٹیرر فنانسنگ پر سخت نظر رکھنی پڑے گی۔ ڈاکٹر مصدق

آرمی چیف کا بیان باکل درست ہے کہ دہشت گردی ختم کرنے کے لئیے کرپشن کا پیسہ استعمال نہیں ہونے دینا۔ ڈاکٹر مصدق

کرپشن کا پیسہ براہ راست دہشت گردی کے خلاف استعمال نہیں ہو رہا اس سے ملک کے حالات متاثر ہو رہے ہیں۔ اسد عمر

اس ملک کا امیر طبقہ ٹیکس نہیں دیتا اور پھر غریب لوگوں پر ٹیکس کا بوجھ لاد دیا جاتا ہے۔ اسد عمر

ملک کا پیسہ باہر لے جانے کا براہ راست دہشت گردی اور بے چینی کے ساتھ تعلق ہے۔ اسد عمر

بد قسمتی سے دونوں بڑی جماعتیں ایک دوسرے کے مفاد کا خیال رکھتی ہیں۔ وسیم اختر

جمہوریت کے نام پر سیاست کو کھیل اور انڈسٹری بنا لیا گیا ہے احتساب ہونا چاہئیے۔ وسیم اختر

سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ایک ایماندار شخص ہیں ان کی سربراہی میں تحقیقاتی کمشن بننا چاہئیے۔ وسیم اختر

ساؤتھ پنجاب میں فوج آپریشن کر رہی ہے ہو سکتا ہے وہاں سے کچھ شواہد ملے ہوں کہ کرپشن کا پیسہ دہشت گردی کے لئیے استعمال ہو رہا ہے۔ وسیم اختر

آرمی چیف کا بیان تنقید ہے کہ حکومت اور سیاست دان کرپشن کے خلاف کچھ نہیں کر رہے۔ مولا بخش چانڈیو

پانامہ پیپرز پر شریف خاندان نے ثبوت دینے ہیں کہ وہ بے قصور ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی بھی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تحقیقاتی کمشن کے قیام کی حمایت کرے گی۔ مولا بخش چانڈیو

حکومت کا تحقیقاتی کمشن پر تمام سیاسی جماعتوں سے مشورہ جاری ہے جس بات پر اتفاق ہو گیا اس پر عمل کیا جائے گا۔ ڈاکٹر مصدق

آئین اس بات کی اجازت نہیں دیتا کہ احتساب کے لئیے فوج کو دعوت دی جائے۔ ڈاکٹر مصدق

اگر مسلم لیگ ن کے وزرا کرپشن میں ملوث ہوں تو ان کے خلاف بھی تحقیقات ہونی چاہئییں۔ ڈاکٹر مصدق

ڈان اخبار نے ملک ریاض کی کرپشن کے متعلق مکمل تفصیل سے مضمون چھاپا ہے حکومت کاروائی کیوں نہیں کرتی۔ اسد عمر

اگر فوج کوئی غیر آئینی کام کرے گی تو پی ٹی آئی اس کی حمایت نہیں کرے گی۔ اسد عمر

آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ احتساب کے لئیے فوج کو بلایا جائے لیکن آئین میں یہ بھی نہیں لکھا کہ کرپشن کا پیسہ ملک سے باہر جائے اور کاروائی نہ کی جائے۔ اسد عمر

احتساب ہونا چاہئیے اور سب کا ہونا چاہئیے لیکن اس کے ساتھ احتساب مکمل کرنے کا ایک ٹائم فریم بھی ہونا چاہئیے۔وسیم اختر

پیپلز پارٹی سیاسی فوجی اور میڈیا ہر طرح کا احتساب دیکھ چکی ہے۔ مولا بخش چانڈیو

پی ٹی آئی نے ہمیشہ احتساب کی حمایت کی ہے عمران خان کہہ چکے ہیں کہ احتساب کا عمل ان سے شروع کیا جائے۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: