RSS Feed

21 April, 2016 05:47

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

20-APRIL-2016

چھوٹو کو حساس اداروں کے حوالے کر دیا جائے گا اور اس سے مکمل تفتیش کی جائے گی۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

جو بھی چھوٹو کو سہولت کار ہوں گے ان کے خلاف بھی کاروائی کی جائے گی۔ عاصم باجوہ

پنجاب میں نو گو ایریاز ہیں تبھی تو فوج کے کچے کے علاقعے میں جا کر آپریشن کرنا پڑا۔ عاصم باجوہ

کچھ اور نو گو ایریاز بھی ہیں وہاں بھی جایں گے لیکن ابھی ان کا نام نہیں لوں گا تا کہ کوئی وہاں سے بھاگ نہ جائے۔ عاصم باجوہ

اب ہم کامبنگ آپریشن کرنے جا رہے ہیں ایک بڑی فورس بنا رہے ہیں جو وسیع پیمانے پر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے گی۔ عاصم باجوہ

کراچی میں سات پولیس والے شہید ہوئے اس کا مطلب ہے کہ وہاں ابھی جرائم پیشہ لوگ موجود ہیں۔ قمر زمان کائرہ

چھوٹو گینگ کے خلاف کاروائی اور اس میں کامیابی اطمینان بخش بات ہے۔ کائرہ

ملک سے نو گو ایریاز کا خاتمہ نیشنل ایکشن پلان کا حصہ ہے۔ شاہ محمود قریشی

دیکھنا ہو گا کہ چھوٹو گینگ کیسے بنا یہ راتوں رات نہیں بنا تھا۔ شاہ محمود قریشی

یہ بھی دیکھنا ہو گا کہ کہیں چھوٹو گینگ کے پولیس کے ساتھ رابطے تو نہیں تھے۔ شاہ محمود قریشی

دہشت گردی پورے ملک کا مسئلہ ہے اسے پورے ملک سے ختم کرنا ہو گا۔ محمد زبیر

پچھلی کئی دہائیوں سے ہم نے چھوٹو گینگ جیسے لوگوں کو بڑھنے پھولنے دیا ہے۔ محمد زبیر

نہ ماننا اچھی بات نہیں ہے ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ پنجاب میں بھی آپریشن ہونا چاہئیے۔ قمر زمان کائرہ

حکومت مسلسل انکار کر رہی تھی کہ پنجاب میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ کائرہ

لاہور کے ارد گرد بھی نو گو ایریاز موجود ہیں۔ کائرہ

آرمی چیف کے کرپشن کے خلاف بیان دینے سے لوگوں کو حوصلہ ملا ہے ان میں مایوسی پھیل چکی تھی۔ شاہ محمود قریشی

آرمی چیف کے بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ ادارے کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا نہیں کر رہے۔ شاہ محمود قریشی

کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ سے آواز بلند ہونی چاہئیے تھی لیکن آرمی چیف کو بیان دینا پڑا۔ کائرہ

حکومت آرمی چیف کے بیان کو تنقید نہ سمجھے بلکہ سب کا احتساب کرے۔ کائرہ

حکومت کرپشن کے خلاف پارلیمنٹ میں کوئی نیا نظام لائے تو پی ٹی آئی اس کی حمایت کرے گی۔ شاہ محمود قریشی

پچھلے آٹھ سال ہی نہیں بلکہ مشرف نے بھی کرپشن کے خلاف کام کرنے سے روک دیا تھا۔ محمد زبیر

آرمی چیف کو کرپشن کے خلاف بیان نہیں دینا چاہئیے تھا۔ محمد زبیر

فوج کرپشن کے خلاف بیان نہ دے تو کیا حکومت کا منہ چومے۔ شاہ محمود قریشی

آف شور کمپنیاں بنانے میں جس جس کا نام آتا ہے سب کو سامنے لانا چاہئیے۔ کائرہ

میں کہہ رہا ہوں کہ حکمران طبقہ اپنا احتساب نہیں ہونے دے گا۔ کائرہ

اپوزیشن جماعتوں نے اب پانامہ پیپرز پر تقریباْ ایک جیسا موقف اختیار کر لیا ہے۔ شاہ محمود ریشی

حکومت اور ڈار صاحب کو سب پتہ ہے کیا حکومت خود اپنے گلے کا پھندا تیار کرنا چاہتی ہے۔ کائرہ

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: