RSS Feed

26 April, 2016 04:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-APRIL-2016

ہم نے لا منسٹری کو ہدایت کی ہے کہ قانون میں تبدیلی کریں تا کہ پانامہ پیپرز کی تحقیقات کی جا سکیں۔ آج کے واحد مہمان اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیراعظم نے کہا ہے کہ ان کا خاندان ایک ایک پیسے کا حساب دے گا۔

دو سیاسی جماعتیں چاہتی تھیں کہ پارلیمنٹ انکوائری کرے جبکہ دو سپریم کورٹ کے چیف جسٹس سے کروانا چاہتی تھیں۔

جن لوگوں کے پانامہ پیپرز میں نام ہیں میں نے ان کی انکوائری کرنے کا حکم دے دیا ہے لیکن ایک دم سے نتیجہ سامنے نہیں آئے گا۔

وزیر اعظم نے کمشن بنا دیا ہے وہ وزیراعظم پر پانامہ پیپرز کے تمام الزامات کی تحقیقات کرے گا۔

یہ بات کہنا آسان لیکن کرنا بہت مشکل ہے کہ وزیراعظم خود کو احتساب کے لئیے پیش کر کے مثال بنیں۔

پانامہ کی حکومت نے مجھ سے ملاقات کرنے کی جھوٹی خبر دینے پر معافی مانگ لی ہے۔

تحقیقاتی کمشن پانامہ پیپرز کے علاوہ ماضی کے تمام معاملات کی تحقیقات کرے گا۔

تحقیقاتی کمشن اپنی ترجیحات خود طے کرے گا کہ وہ پہلے کونسا کیس سنے گا اور بعد میں کونسا سنے گا۔

اگر اپوزیشن کے تحقیقاتی کمشن کی ٹی او آر پر کوئی اعتراض ہے تو وہ اپنی سوچ کو پبلک کر دے۔

حکومت ٹی او آر پر اپوزیشن کی تجاویز پر غور کرے گی۔

چیف جسٹس ترکی کے دورے پر چلے گئے ورنہ اب تک کمشن اپنا کام شروع کر چکا ہوتا۔

ضرب عضب ہو یا کرپشن سول اور ملٹری لیڈر شپ ایک پیج پر ہے۔

وزیراعظم کی دو ہزار گیارہ میں دل کی سرجری ہوئی تھی اس کے بعد سے ان کے اپنا باقاعدہ معائنہ کروانا پڑتا ہے۔

ڈاکٹر نے ابھی وزیراعظم کو دوایں دی ہیں چار ہفتے کے بعد دیکھے گا کہ آگے کیا کرنا ہے ہو سکتا ہے سرجری کرنی پڑے۔

عمران خان نے ماضی میں بھی مجھ پر دبئی میں دو ٹاورز کی ملکیت کا الزام لگایا تھا۔

دبئی میں ٹاورز میرے بیٹوں کی ملکیت ہیں اور وہاں کی حکومت کے پاس ان کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔

میرے بیٹے نے عمران خان کو نوٹس بھیج دیا ہے اگر معافی نہیں مانگی تو پھر عدالت میں ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم سے لے کر نیچے تک مسلم لیگ ن کا کوئی بھی لیڈر کرپشن میں ملوث نہیں ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: