RSS Feed

29 April, 2016 06:36

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

28-APRIL-2016

پاناما پیپرز نے تصحیح کی ہے کہ آف شور کمپنیاں حسین اور حسن نواز کی ہیں نواز شریف کا نام غلطی سے آ گیا۔ عبدالقادر بلوچ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

اپوزیشن نے مطالبہ کیا تھا کہ سپریم کے چیف جسٹس کے نیچے انکوائری ہونا چاہئیے وہ مان لیا گیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

اپوزیشن کا دوسرا مطالبہ تھا کہ ایک انٹرنیشنل فرانزک کمپنی معاملے کی تحقیقات کرے گورنمنٹ نے وہ بھی مان لیا ہے۔ عبدالقادر بلوچ

ساری اپوزیشن جماعتیں نواز شریف کے پیچھے پڑ گئی ہیں کہ وہ سب سے کرپٹ انسان ہیں۔ عبدالقادر بلوچ

ہمارے دور میں میڈیا نے ہم سے بہت سخت سوالات کئیے لیکن ہم نے میڈیا کا سامنا کیا کسی بات کا سخت جواب نہیں دیا۔ مولا بخش چانڈیو

حکومت اگر اپنے لوگوں اور پارلیمنٹ سے بچنے کی کوشش کرے گی تو بحران بڑھ جائے گا۔ مولا بخش چانڈیو

اگر حکومت پر خلوص ہے تو سابقہ اور موجودہ حکومتوں کا احتساب کرے لیکن فوری طور پر جو معاملہ سامنے آ گیا ہے اس کا تو کرے۔ مولا بخش چانڈیو

پیپلز پارٹی یا عمران خان نے کب کہا ہے کہ پاناما پیپرز میں نواز شریف کا نام ہے وزیراعظم نے اپنا پہلا پورا خطاب اپنے بیٹوں کا دفاع کرنے کے لیے کیا۔ مولا بخش چانڈیو

میاں صاحب جھوٹ کو جتنا چھپایں گے اتنے زیادہ جھوٹ بولنے پڑیں گے۔ مولا بخش چانڈیو

ایک ٹالک شو میں جس میں رانا ثنااللہ صاحب میرے ساتھ بیٹھے تھے کہا کہ پاناما پیپرز کی تحقیقات سے کچھ نہیں ہو گا۔مولا بخش چانڈیو

وزیراعظم اگر اپوزیشن کے نقطہ نظر کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔ خواجہ اظہار الحسن

انیس سو پچاسی سے کرپشن کے الزامات لگا کر حکومتوں کو ختم کیا جاتا رہا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن

کیا ہم نے احتساب کا کوئی ایسا نظام بنایا ہے کہ جو آئین کا حصہ ہو اورسب کا خود بخود احتساب ہوتا رہے۔ خواجہ اظہار الحسن

کہا جا رہا ہے کہ میڈیا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہا ہے حالانکہ میڈیا نے حقائق کو پیش کیا۔ عارف علوی

حکومت انیس سو پینسٹھ سے کرپشن کی تحقیقات کروانا چاہتی ہے جبکہ فوکس صرف پاناما پیپرز پر رہنا چاہئیے۔ عارف علوی

ایک چور ہاتھ میں آنے لگتا ہے تو چور کا ساتھی چور چور کہہ کر لوگوں کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ عارف علوی

حکومت تین سوالوں کے جواب دے دے پیسہ کیسے کمایا اس پر ٹیکس دیا یا نہیں اور ملک سے باہر کیسے لے کر گئے۔ عارف علوی

ہم نے نواز شریف کے پاناما پیپرز میں نام آنے کے بارے میں کوئی بیان نہیں دیا۔ جیرارڈ ریل

ہم کہہ رہے ہیں کہ لندن میں نواز شریف کے بچوں کی جائیدادیں موجود ہیں۔ جیرارڈ ریل

ہم نے پاناما پیپرز میں جن جن لوگوں کے نام آئے ان سب سے وضاحت کرنے کے لئیے رابطہ کیا۔ جیرارڈ ریل

ہم نے صرف پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے بہت سے ممالک کے لوگوں کے بارے میں پاناما پیپرز میں انکشافات کئیے ہیں۔جیرارڈ ریل

پاناما پیپرز کے الزامات اس وقت حقیقت بنیں گے جب انہیں حقیقت کے طور پر ثابت کلر دیا جائے گا۔ عبدالقادر بلوچ

جن لوگوں پر پاناما پیپرز کے الزامات ہیں وہ خود ان کی وضاحت کریں گے۔ عبدالقادر بلوچ

عبدالقادر صاحب بلوچ بھی ہیں اور جرنیل بھی انہوں نے صاف کہہ دیا ہے کہ جن پر الزامات ہیں وہ خود وضاحت کریں گے۔ مولا بخش چانڈیو

میں نواز شریف کو اس بات کا کریڈٹ دیتا ہوں کہ انہوں نے خود کو احتساب کے لئیے پیش کر دیا ہے۔ خواجہ اظہار الحسن

پیپلز پارٹی نے بھی اپنے دور میں بہت کرپشن کی تھی۔ خواجہ اظہار الحسن

ہم اپنے خلاف کرپشن کے الزامات سے عدالتوں سے بری ہو چکے ہیں۔ مولا بخش چانڈیو

ہم نے حاضر سروس جج کو مسلم لیگ ن کا حکم مانتے دیکھا ہے ریٹائرڈ جج پر کیسے اعتبار کر لیں۔ مولا بخش چانڈیو

نواز شریف مشیروں کے مشورے نہ مانیں اپوزیشن کے مطالبات مان لیں خود کو احتساب کے لئیے پیش کر دیں۔ مولا بخش چانڈیو

کرپشن پر سب تبقید کرتے ہیں حکومت نے اشتہار دیا ہے تو کسی میڈیا گروپ نے اسے چھاپنے سے انکار نہیں کیا۔ خواجہ اظہار الحسن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: