RSS Feed

12 May, 2016 06:30

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

11-MAY-2016

نواز شریف اور راحیل شریف کے درمیان ملاقات میں ملک کی اندرونی بیرونی سکیورٹی پر بات ہوئی پاناما لیکس پر کوئی بات نہیں ہوئی۔ ڈاکٹر مصدق ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

دنیا ٹی وی پر نواز شریف اور راحیل شریف کی آج کی ملاقات کی ایک وڈیو چلی ہے وہ کہاں سے آئی ہے۔ شفقت محمود

وزیراعظم اور آرمی چیف کی پرائیویٹ میٹنگ ایک چینل نے چلا دی ہے تو اس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اسے حکومت نے بوجوہ ریلیز کیا ہے۔ شفقت محمود

جب بھی کوئی اہم میٹنگ ہوتی ہے تو شروع میں وہاں میڈیا کے لوگ ہوتے ہیں اور کیمرہ رول ہوتا جو بعد میں وہاں سے چلے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر مصدق

اس بات کی تحقیقات ہو رہی ہیں کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی ملاقات کی وڈیو کیسے چل گئی۔ ڈاکٹر مسدق

اپوزیشن کے وزیراعظم سے پوچھے گئے سات سوالات سے زیادہ کوئی سادہ اور واضع طریقہ نہیں ہو سکتا۔ شازیہ مری

اپوزیشن نے اپنے سات سوالات پہلے سے اس لئیے جاری کئیے ہیں تا کہ وزیراعظم ان کے جوابات کی تیاری کر سکیں ان کا کام آسان کیا گیا ہے۔ شازیہ مری

اگر وزیراعظم اور راحیل شریف کی آج کی ملاقات کی وڈیو کا لیک ہونا سکیورٹی کی کوتاہی ہے تو پھر یہ بہت ہی تشویشناک بات ہے۔ شازیہ مری

جب وزیراعظم کے بچوں نے لندن میں فلیٹس خریدے تو انہوں نے تین سالوں میں صرف چار سو ستتر روپے ٹیکس ادا کیا تھا۔ شفقت محمود

وزیراعظم جمعے کو پارلیمنٹ میں آیں گے لیکن وہ کسی سوال کا جواب نہیں دیں گے۔ شفقت محمود

وزیراعظم صاحب خود پارلیمنٹ میں نہیں آتے جبکہ دھرنے کے دنوں میں وہ پی ٹی آئی کو ایوان میں آنے کا مشورہ دیا کرتے تھے۔ شازیہ مری

وہ سپریم کورٹ جو پچھلے دور میں ٹی وی ٹالک شو سن کر سوو موٹو نوٹس لے لیا کرتی تھی پاناما پیپرز پر بالکل خاموش بیٹھی ہے۔ عرفان قادر

سپریم کورٹ کو جواب دینا چاہئیے کہ اس کا دوہرا معیار کیوں ہے۔ عرفان قادر

سپریم کورٹ کا ایک خاص سیاسی گروہ کی طرف جھکاؤ دکھائی دے رہا ہے۔ عرفان قادر

ایک غیر جانبدار سپریم کورٹ تشکیل دینے کی ضرورت ہے، عرفان قادر

ہمارے ادارے خود مختار ہوتے تو آج پاناما پیپرز پر بحث نہیں ہو رہی ہوتی۔ شفقت محمود

منی لانڈرنگ، ٹیکس چھپانے اور کرپشن جیسے الزامات لگ رہے ہیں لیکن نیب کے سر میں جوں نہیں رینگ رہی۔ شفقت محمود

نیب اپنی پسند کے کیس لیتا ہے ہم شروع سے کہہ رہے ہیں کہ سب کے خلاف کاروائی کی جانی چاہئیے۔ شازیہ مری

وزیراعظم کہہ چکے ہیں کہ وہ اور ان کے بچے اپنی صفائی دینے کے لئیے تیار ہیں تو پھر کوئی بات نہیں ہونی چاہئیے۔ ڈاکٹر مصدق

حکومت کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ راحیل شریف کی ریٹائرمنٹ میں دو تین ماہ رہ گئے ہیں کسی طرح یہ نکال لو پھر خیر ہے۔ شفقت محمود

کرپشن کے خلاف قانونی ڈھانچہ موجود ہے لیکن نیب اس کے عمل میں نہیں لا رہا۔ عرفان قادر

عرفان قادر صاحب نے نیب، سپریم کورٹ اور ایف آئی اے سب کو متنازع بنا دیا ہے۔ڈاکٹر مصدق

جنرل راحیل شریف کو کچھ لوگ پاناما لیکس میں ملوث کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ایسا نہیں کرنا چاہئیے۔ ڈاکٹر مصدق

سب کو پتہ ہے کہ پچھلے دور میں کون کالا کوٹ پہن کر سپریم کورٹ جاتا تھا اور اس کے لئیے عدالت کو کونسا دروازہ کھولا جاتا تھا۔شازیہ مری

وزیراعظم نے کبھی بھی سپریم کورٹ کو اہمیت نہیں دیتے وہ پارلیمنٹ میں نہیں آتے۔ شازیہ مری

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: