RSS Feed

19 May, 2016 04:16

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

18-MAY-2016

وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں تقریر ان کے قوم سے خطابات سے مختلف نہیں تھی اس سے کوئی بات واضع نہیں ہوتی۔ زاہد حسین کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ابھی تک یہ بات چھپائی جا رہی ہے کہ فلیٹس کب خریدے اور انہیں کس طرح خریدا گیا پیسہ لیگل تھا یا الیگل تھا۔ زاہد حسین

آف شور کمپنی بنانا کوئی غیر قانونی کام نہیں ہے اگر جائز پیسے سے بنائی گئی ہو۔ زاہد حسین

پہلی مرتبہ کسی نے یہ کہا ہے کہ آف شور کمپنی بنانا غیر قانونی نہیں ے ورنہ کہا جا رہا تھا کہ یہ بنائی ہی کالا دھن چھپانے کے لئیے جاتی ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

نواز شریف نے ٹیکس ادا نہ کیا ہوتا تو انہیں کبھی کوئی نوٹس ہی ملتا انہیں کبھی کوئی نوٹس نہیں ملا۔ ڈاکٹر مصدق

یہ کیسے ممکن ہے کہ جن تین سالوں میں نواز شریف نے ٹیکس ادا نہیں کیا ان سالوں میں ان کی کوئی آمدن نہ ہو۔ زاہد حسین

نواز شریف دنیا کے واحد حکمران ہیں جنہوں نے پارلیمنٹ میں کھڑے ہو کر جھوٹ بولا جبکہ دستاویزات اور حقائق کچھ اور بتاتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان

پاکستان میں ممکن نہیں ہے کہ ایف بی آر نواز شریف جیسے پاورفل شخص کو ٹیکس کا نوٹس بھیجے۔ فردوس عاشق اعوان

پاناما پیپرز پر نواز شریف اور ان کے خاندان کے بیانات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتے۔ فردوس عاشق اعوان

نواز شریف کا ایک بیٹا کہتا ہے کہ لندن کے فلیٹس کرائے کے ہیں دوسرا کہتا ہے لیز پر ہیں جبکہ کلثوم نواز کہتی ہیں کہ بچوں کے لئیے خریدے ہوئے ہیں۔فیصل واڈا

نواز شریف اسمبلی میں اپنی تقریر کے بعد آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے تحت نا اہل ہو چکے ہیں۔ فیصل واڈا

حکومت آرمی چیف کے عہدے کی حد تین سے بڑھا کر چار سال کرنے جا رہی ہے لیکن اس کا اسے کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔ زاہد حسین

آرمی چیف کی مدت ملازمت تین سال سے بڑھا کر چار سال کرنے کی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ڈاکٹر مصدق

وزیراعظم اب بھی اپنی لندن کی پراپرٹی کے بارے میں جھوٹ بول رہے ہیں انیس سو ترانوے میں ان کی پراپرٹی کا وجود موجود تھا۔ زاہد حسین

برطانیہ کے اخباروں نے بھی نواز شریف کی لندن پراپرٹی کی خبریں چھاپی تھیں وہ بغیر تصدیق کے کوئی خبر نہیں چھاپتے۔ زاہد حسین

میں صاحب کے بیٹے نے اپنی دبئی کر پراپرٹی بیچ کر لندن میں فلیٹس خریدے تھے۔ ڈاکٹر مصدق

میں صاحب کے بیٹے نے دبئی میں پراپرٹی کس طرح خریدی پیسے کہاں سے آئے بتایا جائے۔ فیصل واڈا

میں بغیر ثبوت کے بات نہیں کرتا میاں صاحب کی لندن پراپرٹی کی دستاویزات موجود ہیں۔ زاہد حسین

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: