RSS Feed

24 May, 2016 16:54

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

24-MAY-2016

یہ دیکھنے کے لئیے کہ امریکی حملے میں مرنے والا شخص ملا اختر منصور تھا یا نہیں انتظامات کر لئیے گئے ہیں۔ آج کے واحد مہمان اسحق ڈار کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مرنے والے شخص کا جسم اور چہرہ اتنا جل چکا ہے کہ ناقابل شناخت ہے۔

امریکہ کو حملہ کرنے سے پہلے پاکستان کو اطلاع کرنی چاہئیے تھی۔

حملے اور ایف سولہ کے مسئلے کی وجہ سے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کافی خراب ہو چکے ہیں۔

ڈرون حملہ انٹیلی جنس کے بغیر نہیں ہو سکتا۔

حملے سے ہر چیز جھلس گئی لیکن پاسپورٹ محفوظ رہا تحقیقات کر رہے ہیں۔

وزیراعظم اپنے دل کے علاج کے سلسلے میں لندن گئے ہیں جو پہلے ہی کافی لیٹ ہو چکا تھا۔

اگر اپنے اثاثے ڈیکلیر کئیے گئے ہوں تو پھر آف شور کمپنی بنانا غیر قانونی نہیں ہے۔

ہم قانون بنانے جا رہے ہیں کہ آئیندہ سے پاناما پیپرز جیسا معاملہ نہ ہو سکے۔

میں نے ایف بی آر اور سٹیٹ بنک کو ہدایت کر دی ہے کہ جن لوگوں کے پاناما پیپرز میں نام ہیں ان کے خلاف کاروائی شروع کر دی جائے۔

آج تک بننے والے تمام کمشن انیس سو چھپن کے قانون کے تحت ہی بنے ہیں۔

اگر اپوزیشن کمشن بنانے کی بات نہ کرتی تو اب تک پاناما پیپرز میں نام آنے والوں کے خلاف کاروائی شروع ہو چکی ہوتی۔

پاکستان نے افغانستان کو اپنا کوئی علاقعہ نہیں دیا بلکہ انگور اڈہ کا گیٹ حوالے کیا ہے۔

انگور اڈہ کا گیٹ افغانستان کے حوالے کرنے کے متعلق غلط فہمی بہت جلد ختم ہو جائے گی۔

اس سال کا بجٹ میں تین جون کو پیش کرنے جا رہا ہوں اور اس کا حجم اکتیس سو ارب روپے ہو گا۔

اگلے سال کے بجٹ کا حجم چھتیس سو ارب روپے سے زیادہ۰ ہو گا۔

پاکستان کی برآمدات دس فیصد کم ہو چکی ہیں انہیں بڑھانے کی پوری کوشش کریں گے۔

کوشش کریں گے کہ جو لوگ ٹیکس دیتے ہیں ان پر مزید بوجھ نہ ڈالیں اور جو نہیں دیتے ان کی زندگی اجیرن کریں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: