RSS Feed

9 June, 2016 17:48

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

09-JUNE-2016

پاکستان کو بہت ہی سنجیدہ مسائل کا سامنا ہے لیکن پارلیمنٹ میں ایک خاتون کے خلاف بہت ہی نامناسب زبان استعمال کی گئی۔ شازیہ مری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

سپیکر نے اپنا کردار نہیں نبھایا اگر نبھاتے تو معاملہ اتنا خراب نہیں ہوتا۔ شازیہ مری

شیریں مزاری نے کہا ہے کہ خواجہ آصف نے ان کو ٹارگٹ کیا تھا اب معافی بھی انہی سے مانگنی چاہئیے۔شازیہ مری

ایک خاتون کو پارلیمنٹ میں ہراساں کیا گیا اس کے خلاف قانون موجود ہے۔ شازیہ مری

میں سخت زبان استعمال کرنے کے خلاف ہوں ہم جس قسم کی زبان پارلیمنٹ میں استعمال کرتے ہیں وہ بہت ہی نامناسب ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

نہ صرف پارلیمنٹ بلکہ ہر ادارے میں خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

خواجہ آصف نے جو زبان استعمال کی وہ بہت ہی افسوسانات تھی سپیکر کو اس پر ایکشن لینا چاہئیے تھا۔ جمشید دستی

آج ڈاکٹر نرسیں کسان سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں لڑکیوں کو زندہ جلایا جا رہا ہے۔ جمشید دستی

بد زبانی تو کسی کے ساتھ بھی نہیں ہونی چاہئیے لیکن خواتین کے ساتھ کرنی تو بہت ہی بری بات ہے۔ شفقت محمود

خواجہ آصف کی طرف سے معافی نامہ آیا ہے لیکن وہ براہ راست نہیں ہے۔ شفقت محمود

پچھلے چند دنوں میں تین لڑکیوں کو زندہ جلایا گیا بہت سی لڑکیوں کو ریپ کیا گیا۔ شفقت محمود

خواتین کو بھی چاہئیے کہ ایک حد میں رہیں جب وہ زیادہ قریب آتی ہیں تو مسئلہ بن جاتا ہے۔ جمشید دستی

قانون میں گنجائش موجود ہے شیریں مزاری چاہیں تو خواجہ آصف کو خلاف عدالت میں جا سکتی ہیں۔ جمشید دستی

آج پاکستان کی خارجہ پالیسی جتنی کمزور ہے پہلے کبھی نہ تھی ہمارے دیرینہ دوست بھی بھارت سے روابط بڑھا رہے ہیں۔ شفت محمود

فارن آفس میں یہ ہی نہیں پتہ چلتا کہ سرتاج عزیز انچارج ہیں یا طارق فاطمی ہیں۔ شفتقت محمود

فوج کا کام ملک کی سکیورٹی کرنا ہے اگر حکومت اپنا کام نہیں کرے گی تو فوج پر یہ زمہ داری عاید ہوتی ہے۔ جمشید دستی

شاہ محمود قریشی کے بعد پیپلز پارٹی نے سردار آصف کو وزیرخارجہ بنانا چاہا لیکن پھر امریکہ کے کہنے پر اچانک حنا ربانی کھر کو بنا دیا۔ جمشید دستی

آصف زرداری نے خود بتایا کہ انہوں نے ہیلری کلنٹن کے کہنے پر حنا ربانی کھر کو وزیرخارجہ لگایا ۔ جمشید دستی

پاکستان میں حکومت بھی امریکہ بناتا ہے اسمبلی میں سارے غلام ہیں لوٹ مار کر رہے ہیں۔ جمشید دستی

موجودہ حکومت نے پوری کوشش کی ہے کہ علاقعے میں امن رہے۔ ڈاکٹر مصدق

ہم پارلیمنٹ میں جو باتیں زیر بحث لانی چاہئییں نہیں لاتے۔ شازیہ مری

ہماری پوری کوشش ہے کہ پاناما لیکس کے مسئلے پر سڑکوں پر نہ آیں لیکن مسلم لیگ ن ہر قیمت پر نواز شریف کا دفاع کرنا چاہتی ہے۔ شفقت محمود

میں تو چاہتا ہوں کہ ایسا مارشل لا لگے کہ جس میں سب کا احتساب ہو۔ جمشید دستی

مسلم لیگ ن کی کارکردگی صفر ہے چوہدری نثار اپنی گروپنگ کر چکے ہیں اور کافی لوگ ان کے ساتھ مل بھی چکے ہیں۔ جمشید دستی

چوہدری نثار کے گروپ کے پیچھے شہباز شریف ہے۔ جمشید دستی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: