RSS Feed

15 June, 2016 05:46

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

14-JUNE-2016

چیرمین نیب پچھلے چوبیس سالوں سے فوج سے یہ ایفیڈیوٹ دے کر پنشن لے رہے ہیں کہ وہ کہیں ملام نہیں ہیں۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

چیرمین نیب فوج سے سول سروس میں شامل ہو گئے اور پھر بھی یہ کہہ کر پینشن لے رہے ہیں کہ وہ کہیں کام نہیں کر رہے۔ عارف علوی

چیرمین نیب ہر مہینے ایفی ڈیوٹ دے کر فوج سے اپنی پینشن وصول کرتے ہیں۔ عارف علوی

ہو سکتا ہے کہ ہم چیرمین نیب کے بارے میں جو سوچ رہے ہیں حقیقت وہ نہ ہو۔ قمر زمان کائرہ

چیرمین نیب فوج سے سول میں آئے اور یہ بات فوج کے علم میں ہے تو یہ الزام فوج پر بھی ہے۔ کائرہ

چیرمین نیب جس عہدے پر ہیں وہ آئینی ہے اس کو عدلیہ کے جج کی حیثیت حاصل ہے اور انہیں ہٹانے کے لئیے سپریم جیوڈیشل کا طریقہ کار اپنانا ہو گا۔ رانا ثنا اللہ

یہ بات آئین اور قانون کے خلاف ہے کہ ہم چیرمین نیب کے خلاف بیٹھ کر یک طرفہ گفتگو کریں۔رانا ثنا اللہ

تحریک انصاف پتہ نہیں کس قسم کی جماعت ہے یہ ہر کسی پر الزام لگاتی رہتی ہے۔ رانا ثنا اللہ

مسلم لیگ ن کا طریقہ کار ہے پاناما پیپرز یا کسی اور کرپشن کی بات کریں تو یہ تحریک انصاف اور شوکت خانم پر حملہ کرنا شروع کر دیتے ہیں۔ عارف علوی

میں نے اسمبلی میں دستاویزات پیش کی ہیں اور کہا ہے کہ چیرمین نیب پر الزامات کی تحقیقات ہونی چاہئییں۔عارف علوی

نیب کا میڈیا سیل چیرمین نیب کے زاتی افعال پر رد عمل دینے کا مجاز نہیں ہے وہ صرف نیب کی پرفارمنس پر بات کر سکتا ہے۔کائرہ

لگتا ہے ندیم ملک صاحب کہ آپ زاتی طور پر چیرمین نیب سے ہرٹ ہوئے ہیں اور آپ نے عارف علوی کو آگے لگا لیا ہے۔ رانا ثنا اللہ

نیب ایک آزاد ادارہ ہے حکومت اس کے خلاف کچھ نہیں کر سکتی البتہ پارلیمنٹ اس کے خلاف کاروائی کر سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ

چیرمین نیب کے خلاف کاروائی کرنے کے لئیے دو فورم ہیں ایک سپریم جیوڈیشل کمشن اور دوسرا پبلک اکاؤنٹ کمیٹی ہے۔ کائرہ

چیرمین نیب پر الزمات لگنے سے ادارہ اپنا کام ٹھیک طرح سے نہیں کر سکے گا۔ رانا ثنا اللہ

جس آدمی پر دوسروں کی کرپشن پر نظر رکھنے کی زمہ داری ہو اس کو معمولی سی کرپشن سے بھی بلند ہونا چاہئیے۔ عارف علوی

میڈیا کرپشن کے معاملات پر بولتا ہے تو حکومت پر پریشر آتا ہے اور ایکشن ہوتا ہے۔ عارف علوی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: