RSS Feed

15 June, 2016 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-JUNE-2016

پاناما لیکس میں نواز شریف کا براہ راست نام نہیں آیا ہے لیکن ان کی فیملی کا آیا ہے۔ آج کے واحد مہمان خورشید شاہ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پاناما لیکس ٹیکس چھپانے کا ایک طریقہ معلوم ہوتا ہے۔

میاں صاحب نے پاناما لیکس میں اپنی بچی کے نام پر اپنی جائیداد دکھائی ہے۔

ہم نے حکومت کو کہا ہے کہ مل بیٹھ کر ٹی او آرز بنا لیتے ہیں۔

میں صاحب پاناما لیکس کے معاملے سے بچ نہیں سکتے ہیں۔

اگر ہم فیصے نہیں کریں گے تو پھر قدرتی طور پر کوئی اور کرے گا۔

میاں صاحب نے اپوزیشن کے سات سوالات کو پارلیمنٹ میں تقریر کر کے ستر سوالات بنا دیا۔

اگر حکومت فیصلہ نہیں کرے گی تو پھر فیصلہ سڑکوں پر ہو گا۔

پیپلز پارٹی نے آگے بڑھ کر اپنا کردار ادا کرنا ہے ہم اپوزیشن کے ساتھ مل کر چلیں گے۔

دھرنے کے وقت پارلیمنٹ پر یلغار ہو گئی تھی کہ نکلو باہر اس لئیے حکومت کا ساتھ دیا تھا۔

اس وقت معاملہ مختلف ہے اس وقت کرپشن کا معاملہ ہے۔

ہمیں اگر عمران خان کے ساتھ مل کر چلنا پڑے گا تو ہم چلیں گے۔

میں سمجھتا ہوں کہ ان ہاؤس تبدیلی ہو جائے تو اچھی بات ہے ہمارے دور میں بھی یہ ہو چکا ہے۔

میاں صاحب نے زرداری صاحب کو دھکا دیا گھر بلا کر ملنے سے انکار کر دیا۔

دھرنے کے وقت زرداری صاحب خود میاں صاحب سے ملنے گئے اور کہا کہ میں ملک کے وزیراعظم سے ملنے جا رہا ہوں۔

جب زرداری صاحب نے کہہ دیا ہے کہ انہوں نے نواز شریف سے ملاقات نہیں کی تو پھر نہیں کی۔

میں اس وقت پاکستان کی خارجہ پالیسی سے بہت زیادہ خوف زدہ ہوں۔

سعودی عرب جیسا دوست ملک بھی اپنی پالیٹیکس کر رہا ہے۔

وزارت خارجہ میں دو دو لوگ لگائے ہوئے ہیں لیکن ایک فائل تین تین مہینے تک پڑی رہتی ہے۔

وزارت خارجہ میں طارق فاطمی ایک بات کرتے ہیں اور سرتاج عزیز دوسری بات کرتے ہیں۔

حکومت نے سپیس چھوڑی ہے اس لئیے آرمی چیف کو آگے آنا پڑا اس وقت ملک کی کوئی خارجہ پالیسی نہیں ہے۔

میں سمجھتا ہوں کہ آئی ایس پی آر کو ملک کی خاطر اپنی وزرا کے ساتھ میٹنگ کا نہیں بتانا چاہئیے تھا۔

حکومت میں طاقت اس وقت آئے گی جب وہ اپوزیشن کے ساتھ اشوز پر بات کرے گی۔

چیرمین نیب کی پینشن کے معاملے کو میں نے آڈیٹر جنرل کو ریفر کر دیا ہے۔

فنانس بل میں چھپا کر ترمیم کرنے کی کوشش کی گئی ہے اس پر بحث ہو گی اس سے حکومت کی بد نیتی ظاہر ہوتی ہے۔

میں چاہتا ہوں کہ فنانس بل کو بھی سینٹ میں بحث کے لئیے پیش کیا جایا کرے۔

زرداری صاحب ملک میں آنے کے لئیے بالکل تیار ہیں میں نے انہیں کہا ہے کہ ابھی نہ آیں۔

عید کے بعد عمران خان اور بلاول مل کر چل سکتے ہیں عمران خان کو سولو فلائٹ ختم کرنی ہو گی۔

حکومت کو آگے بڑھنا ہو گا اپنی انا اور ضد چھوڑنا ہو گی۔

میں حکومت سے کہوں گا کہ وہ قربانی دے قربانی چھوٹی یا بڑی نہیں ہوتی قربانی قربانی ہوتی ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: