RSS Feed

16 June, 2016 17:38

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

16-JUNE-2016

میں نے پچھلے الیکشن کے بعد کہا تھا کہ چار حلقے کھول دیں نہیں کھولے اس لئیے مجھے دھرنا دینا پڑا تھا۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بعد میں چاروں حلقوں سے دھاندلی نکلی خواجہ آسف کے تیس ہزار ووٹ ہی غائب ہیں۔

حکومت ٹی او آرز اس لئیے نہیں مان رہی کہ اگر تحقیقات ہوئیں تو نواز شریف پکڑے جایں گے۔

جو ٹی او آرز نواز شریف کے لئیے بنیں انہیں کے تحت میں بھی اپنے آپ کو احتساب کے لئیے پیش کرتا ہوں۔

نواز شریف کی سیاسی وراثت ہی نہیں ان کی وزارت عظمی بھی خطرے میں ہے۔

پاناما لیکس پر نواز شریف اور ان کے خاندان کے بیانات ایک دوسرے کے ساتھ نہیں ملتے۔

لندن میں فلیٹس انیس سو ترانوے چورانوے میں خریدے لیکن نواز شریف نے کہا کہ دو ہزار پانچ میں خریدے تھے۔

نواز شریف پر منی لانڈرنگ ٹیکس چوری اور کرپشن کے الزامات بنتے ہیں۔

اس وقت صورت حال مختلف ہے ٹی او آرز پر اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں کے دستخط موجود ہیں۔

بائس جماعتوں نے کہا تھا کہ الیکشن میں دھاندلی ہوئی ہے لیکن دھرنے کے لئیے صرف تحریک انصاف باہر نکلی تھی۔

پیپلز پارٹی اس دفعہ ہمارا ساتھ دے گی ورنہ اس کے متعلق تاثر پیدا ہو گا کہ وہ مسلم لیگ ن کی کرپشن چھپانے میں مدد کر رہی ہے۔

مریم نواز اگر نواز شریف کے زیر کفالت ہیں تو پھر لندن کے فلیٹس نواز شریف کے پیسے سے خریدے گئے۔

نواز شریف کا نام پاناما لیکس سے باہر نہیں نکالا جا سکتا۔

ہم حکومت کو پاناما لیکس پر دو تین ہفتے دیں گے فیصلہ کر لے ورنہ پھر ہم احتجاج کے لئیے سڑکوں پر نکلیں گے۔

اس دفعہ احتجاج بہت بڑا ہو گا کیونکہ اپوزیشن کی تمام سیاسی جماعتوں نے ٹی او آرز پر دستخط کئیے ہوئے ہیں۔

دھرنے نے ہماری جماعت کے لوگوں کی ایسی ٹریننگ کی ہے کہ اب ہم ایک بالکل مختلف قسم کی جماعت ہیں۔

طاہرالقادری اور میں حکومت کے خلاف علحیدہ علحیدہ نکلے تھے لیکن حالات نے ہمیں اکٹھا کر دیا تھا۔

ماڈل ٹاؤن میں سو لوگوں کو گولیاں ماری گئیں چودہ لوگ مر گئے لیکن آج تک کسی کے خلاف کچھ نہیں کیا گیا۔

جنرل جیلانی کی مدد سے سیاست میں آنے والے اور آئی ایس آئی کے پیسے سے الیکشن لڑنے والے ہمیں جمہوریت کا سبق پڑھا رہے ہیں۔

مسلم لیگ ن ایک فاشسٹ جماعت ہے اس نے جمہوریت کو نقصان پہنچایا ہے۔

میں نے نواز شریف کو اوئے نواز شریف کہنے کے علاوہ کبھی کسی پر کوئی زاتی حملہ نہیں کیا۔

میں نواز شریف کو اس وقت بھی کرپٹ کہتا تھا آج بھی کہتا ہوں اور پاناما لیکس نے ثابت بھی کر دیا ہے۔

مسلم لیگ ن والے زاتی حملے کرتے ہیں اور غلط زبان استعمال کرتے ہیں۔

شیریں مزاری کے خلاف پارلیمنٹ کے اندر خواجہ آصف نے نہایت غلط زبان استعمال کی۔

پی ٹی وی پر حملے میں تحریک انصاف کا کوئی کارکن شامل نہیں تھا یہ حکومت کا اپنا کام تھا۔

جن لوگوں نے پی ٹی وی پر حملہ کیا میں ان کی بھر پور مزمت کرتا ہوں۔

ایک سو چھبیس دنوں کے دھرنے میں ایک بھی ہنگامہ آرائی کا واقعہ نہیں ہوا تھا۔

نوا ز اور شہباز شریف نے ملک کے اس وقت کے صدر زردای کے خلاف نہایت سخت زبان استعمال کی تھی۔

شہباز شریف نے کہا تھا کہ میں زرداری کا پیٹ پھاڑ دوں گا۔

یہ بات ممکن ہے کہ عید کے بعد میں اور بلاول حکومت کے خلاف اکٹھے احتاج کر رہے ہوں۔

ہماری جنگ کرپشن کے خلاف ہے اس میں جو بھی ہمارے ساتھ شریک ہونا چاہے ہو سکتا ہے۔

جنگ میں بھ ہسپتالوں پر حملہ نہیں کیا جاتا لیکن خواجہ آصف نے شوکت خانم کے خلاف الزامات لگائے جو لوگوں کا ہسپتال ہے۔

نیب کے چیرمین کو نیب کا چیرمین لگایا ہی اس لئیے گیا تھا کیونکہ اس کی کوئی اخلاقی قوت نہیں ہے۔

جب سے نیب بنی ہے کرپشن اور بڑھ گئی ہے اس ادارے کو بند کر دینا چاہئیے۔

بڑے چوروں کو پکڑیں چھوٹے چوروں کو پکڑنے سے انصاف قائم نہیں ہو سکتا۔

ایف بی آر کبھی کسی طاقتور کو نہیں پکڑتی لوگ اربوں ڈالر دبئی میں لے گئے ہیں۔

اگر میری بہن علیمہ خان کا نام بھی آئے تو ایف بی آر اس کو بھی نوٹس بھیجے قانون سب کے لئیے برابر ہونا چاہئیے۔

انیس سو بانوے میں بھی نواز شریف نے اپنی بلیک منی کو وائٹ کرنے کے لئیے ایک ایمنسٹی آفر کی تھی۔

میں حکومت کی کرپشن کی بات کرتا ہوں تو مسلم لیگ ن والے کہتے ہیں کہ عمران خان فوج کو بلا رہا ہے۔

اگر میں نے مارشل لا کی حمایت کرنی ہوتی تو مجھے سیاسی جماعت بنانے کی ضرورت نہیں تھی۔

میں پاکستان کا واحد سیاست دان ہوں جس نے بیس سال سیاسی جدوجہد کی ہے۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: