RSS Feed

29 June, 2016 16:08

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

29-JUNE-2016

میرے پاس مریم اور حسین نواز کے بنک کے قرضے کی دستاویزات موجود ہیں جن پر ان کے دستخط موجود ہیں۔ عمر چیمہ کی ندیم ملکی لائیو میں گفتگو

بنک کی دستاویزات بتاتی ہیں کہ بڑا حصہ مریم نواز کا ہے۔ عمر چیمہ

جب سے نواز شریف سیاست میں آئے ہیں انہوں نے سیاست کو کاروبار بنا دیا ہے۔ لطیف کھوسہ

پاکستان سے دبئی پیسہ کیسے گیا نواز شریف کو اس کی تفصیلات بتانی ہی پڑیں گی۔ لطیف کھوسہ

نواز شریف کا یہ کہنا کہ انہوں نے دبئی کی فیکٹری بیچ کر سعودی عرب میں فیکٹری لگائی جھوٹ ہے۔ لطیف کھوسہ

امجد صابری کے قتل کے کیس میں کچھ گرفتاریوں کی گئی ہیں ان کی تعداد چھ ہے۔ اے ڈی خواجہ

کراچی میں سیاسی جماعتیں اپنا ٹارگٹ دہشت گرد تنظیموں کے حوالے بھی کر دیتی ہیں۔ اے ڈی خواجہ

میرے پاس ایسی کوئی لیڈ نہیں ہے کہ چیف جسٹس کے بیٹے کراچی میں ہی موجود ہیں۔ اے ڈی خواجہ

نواز شریف کی آف شور کمپنیاں ان کے بچوں کے نام ہیں جن میں سے دو پاکستان کے شہری نہیں ہیں جبکہ ایک ہے۔ شبر زیدی

اگر ّف شور کمپنی کسی ٹرسٹ کے تحت ہو تو پھر اس پر ٹیکس ادا نہ کرنا کوئی قانونی مسئلہ نہیں ہے۔ شبر زیدی

اگر آف شور کمپنیاں کسی ٹرسٹ کے تحت نہیں ہیں اور ان کو اپنے اثاثوں میں نہیں دکھایا تو پھر ڈیفالٹر ہو جایں گے۔ شبر زیدی

مریم نواز کی کمپنیاں نیلسن اور نیسکوٹ کسی ٹرسٹ کے تحت نہیں ہیں۔ عمر چیمہ

لطیف کھوسہ نے الیکشن کمشن میں نواز شریف کے خلاف ایک ہزار صفحات کے ثبوت کے ساتھ درخواست دی ہے یہ وہ ثبوت لے کر سپریم کورٹ بھی چلے جایں۔ ڈاکٹر مصدق ملک

الیکشن کمشن نے ہماری درخواست وصول کر لی ہے اور امید ہے کہ کچھ دنوں تک اس پر کاروائی بھی ہو گی۔ لطیف کھوسہ

ہم نے الیکشن کمشن میں شریف خاندان کے متعلق جو ثبوت دئیے ہیں اس میں سے وہ نہیں نکل سکیں گے۔لطیف کھوسہ

انیس سو بانوے میں نواز شریف نے اپنے کالے دھن کو جو سفید کرنے کی کوشش کی ہم نے اس کے بھی ثبوت مہیا کئیے ہیں۔ لطیف کھوسہ

یہ افسوس کی بات ہے کہ ایف بی آر پاکستانیوں کے باہر پڑے ہوئے پیسوں کا کوئی نوٹس نہیں لے رہی ہے۔ شبر زیدی

پاناما لیکس پر جزبات سے نہیں بلکہ ٹیکنیکل گراؤنڈ پر فیصلہ ہونا ہے۔ ڈاکٹر مصدق ملک

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: