RSS Feed

30 June, 2016 16:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

30-JUNE-2016

امجد صابری کے قتل کی تحقیقات کے سلسلے میں ہمیں باخبر رکھا جا رہا ہے لیکن میں یہ نہیں چاہتا کہ کسی بےگناہ کو سزا ملے۔ ثروت صابری کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

مارنے والے کرائے کے قاتل تھے جو لوگ پیچھے ہیں ان کو پکڑا جائے۔ ثروت صابری

امجد صابری کے قتل کو ایک مثالی کیس بنا دینا چاہئیے تا کہ دوبارہ کوئی شخص ایسی جرات نہ کرے۔ ثروت صابری

گورنر، پولیس اور ایجنسیوں نے ہم سے امجد صابری کے قاتلوں کو پکڑنے کا وعدہ کیا ہے۔ ثروت صابری

بلاول بھٹو نے کہا کہ وہ خود بھی ایک شہید کے بیٹے ہیں اور امجد صابری بھی شہید کر دئیے گئے۔ ثروت صابری

بلاول نے امجد صابری کے قاتل پکڑنے میں ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ہے اور سندھ حکومت کو ہدایات بھی دے دی ہیں۔ ثروت صابری

کراچی کے امن کو تباہ کرنے میں اپنوں اور غیروں کا سب کا ہاتھ ہے۔ خالد مقبول صدیقی

اس بات میں کوئی دو رائے نہیں ہیں کہ سندھ پولیس میں مداخلت ہے اور وہ بند ہونی چاہئیے۔ قمر زمان کائرہ

مشرف دور میں کراچی پولیس کی ایک میٹنگ ہوئی تو آئی جی سندھ نے کہا کہ ان کا بس چلے تو کراچی کی ساٹھ فیصد پولیس کو گھر بھیج دیں۔ اسد عمر

کراچی میں کسی کے گھر کوئی واردات ہو جائے تو وہ پولیس کے پاس نہیں جاتا۔ اسد عمر

کراچی پچھلے تین سالوں سے رینجرز ک پاس ہے وہاں کی پولیس بھی رینجرز کے ماتحت ہے۔ رانا ثنا اللہ

کراچی میں اگر امن قائم نہیں ہوا تو یہ سب کی زمہ داری ہے۔ رانا ثنا اللہ

کراچی پچھلے تین سالوں سے اگر رینجرز کے پاس ہے تو وہ وہاں خود نہیں گئے انہیں حکومت نے بھیجا ہے۔ اسد عمر

لاہور پشاور یا لاڑکانہ میں وہاں کے مقامی لوگ پولیس میں کام کر رہے ہیں جبکہ کراچی میں پچانوے فیصد پولیس والے کہیں اور سے ہیں۔ خالد مقبول صدیقی

میں صبح سہری کے بعد دوستوں کے ساتھ اپنے گھر کے پاس کھڑا تھا کہ دو موٹر سائیکل سوار آئے اور انہوں نے ہم پر پستول تان لی۔ ندیم جعفری

میرے دوستوں نے موٹر سائیکل سواروں پر جوابی فائرنگ کی اور پھر دونوں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی۔ ندیم جعفری

مقبول صدیقی کا مطلب ہے کہ کراچی پولیس میں اردو بولنے والوں کی کمی ہے تو اس بات کا ازالہ ہونا چاہئیے۔ رانا ثنا اللہ

ہم کوٹہ سسٹم کے خلاف ہیں اور سندھ میں کوٹہ سسٹم موجود ہے۔ خالد مقبول صدیقی

مشرف دور میں ایم کیو ایم حکومت میں موجود تھی تو انہوں نے بھی صرف اردو سپیکنگ لوگوں کو بھرتی کیا تھا۔ کائرہ

کراچی کے حالات کی وجہ سے ہم اپنے لئیے سکیورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ ندیم جعفری

ہمارے فنکاروں کی اتنی حیثیت ہے کہ وہ اپنے لئیے خود سکیورٹی کا بدوبست کر سکتے ہیں رانا ثنا اللہ۰

وزیراعظم کو سرکاری سکیورٹی اس لئیے دی جاتی ہے کیونکہ ان کے گھر کے ارد گرد سے ایسے دہشت گرد پکڑے گئے کہ جن کو را سے مدد مل رہی تھی۔ رانا ثنا اللہ

جتنے ادب سے نواز شریف مودی کو ملتے ہیں اس سے تو لگتا ہے کہ بھارت اور را پاکستان کے بہت بڑے محسن ہیں۔ اسد عمر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: