RSS Feed

12 July, 2016 17:05

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

12-JULY-2016

فوج کے حکومت پر قبضے کی باتیں بے بنیاد ہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے اور نہ ایسی کوئی بات ہونی چاہئیے۔ جنرل اعجاز اعوان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

ایک بات واضع ہے کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی اور مورل کیپیسٹی پر ایک بہت بڑا سوال ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

چیرمین نیب کا کردار ہمارے سامنے ہے اور جس قدر حکومت قرضے لے رہی ہے وہ بھی ہمارے سامنے ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

انہتر سالوں میں اتنا قرضہ نہیں لیا گیا جتنا پچھلے آٹھ سالوں میں لیا گیا ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

پاکستان میں آمریت کی تاریخ اتنی طویل ہے کہ آمریت کو چاہنے والے بھی بہت ہیں۔ خرم دستگیر

پاکستان کا ایک شہری ہے جس نے جنرل راحیل آ جاؤ کے بینرز لگا دئیے ہیں۔ خرم دستگیر

ضرب عضب کا کریڈٹ ہمیں نہ دیں لیکن آج کا پاکستان کل کے پاکستان سے بہت زیادہ پر امن ہے۔ خرم دستگیر

آپریشن ضرب عضب اور کراچی آپریشن نواز شریف کے حکم سے شروع کیا گیا تھا۔ خرم دستگیر

توانائی کے شعبے میں بہت زیادہ ترقی ہوئی اور انڈسٹری میں لوڈ شیڈنگ زیرو ہے۔ خرم دستگیر

سیپیک کی منصوبہ بندی جنرل مشرف کے دور میں شروع ہوئی لیکن شروع نواز شریف کے دور میں ہوا کیونکہ نواز شریف کی کریڈیبلٹی تھی مشرف کی نہیں تھی۔ خرم دستگیر

عوام حکومت کو کام کرنے کا مینڈیٹ دیتے ہیں چوری کرنے کا نہیں دیتے۔ عمران اسماعیل

پاکستان میں کہا جا رہا ہے کہ کیونکہ چوری کا الزام نواز شریف اور ان کے خاندان پر ہے اس لئیے ان کے خلاف تحقیقات نہیں سو سکتیں۔ عمران اسماعیل

پاکستان میں چور کہتا ہے کہ یہ وہ بتائے گا کہ اس کا کیس کیسے چلے گا۔ عمران اسماعیل

پاکستان میں حکومت اداروں میں ان لوگوں کو لگاتی ہے جو ان کے مفاد کے لئیے کام کریں۔ وسیم آفتاب

نواز شریف کو انصاف ملنا چاہئیے لیکن یہ وہ کرے گا جس پر سیاسی چھاپ نہ لگی ہو۔ وسیم آفتاب

جنرل راحیل شریف موجودہ حکومت کے ہی چنے ہوئے ہیں جنرل کیانی نے ان کا نام تجویز نہیں کیا تھا۔جنرل

میرے خیال میں آرمی چیف کو ایکسٹینشن نہیں ملنی چاہئیے یہ ادارے کے لئیے اچھا نہیں ہے۔ جنرل اعجاز اعوان

ہماری آرمی بانجھ نہیں ہے نئے جنرلز پرانوں سے بہتر ہیں۔ جنرل اعجاز اعوان

میری زاتی رائے ہے کہ نیا آرمی چیف آنا چاہئیے ایکسٹینشن نہیں دی جانی چاہئیے۔ خرم دستگیر

جنرل راحیل شریف نے عزت اور کامیابی کے ساتھ کام کیا ہے اور عزت کے ساتھ گھر جانا چاہتے ہیں انہیں جانے دینا چاہئیے۔ عمران اسماعیل

جنرل راحیل کا سب سے بڑا کارنامہ فوج کے اندر احتساب کے عمل کو شروع کرنا ہے۔ عمران اسماعیل

جنرل کیانی نے اپنا کاروبار شروع کیا اور ان کے بھائیوں پر بھی کرپشن کا الزام تھا۔عمران اسماعیل

موجودہ حکومت کا سب سے بڑا کارنامہ یہ ہے کہ اس نے بڑے بڑے منصوبے شروع کئیے جن پر کوئی کرپشسن کا الزام نہیں لگاسکتا۔ خرم دستگیر

پاکستان میں سب سے بڑا سوال ہی انصاف کے حصول کا ہے۔ وسیم آفتاب

پاناما لیکس میں بھی ایسے لوگوں کو لگایا جا رہا ہے جو انصاف نہیں کریں گے۔ وسیم آفتاب

نواز شریف نے کہا تھا کہ وہ زرداری کو سوئس بنکوں کا پیسہ نہیں کھانے دیں گے اسے ملک میں واپس لایں گے۔ جنرل اعجاز اعوان

شہباز شریف نے کہا تھا کہ وہ۰ زرداری کو سڑکوں پر گھسیٹیں گے۔ جنرل اعجاز اعوان

حکومت کا کام الزام لگانا نہیں پکڑنا ہے اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اس کو پکڑے۔ جنرل اعجاز اعوان

جس گاڑی کا نمبر دیا جا رہا ہے کہ وہ جنرل راحیل کے پوسٹر لگا رہی تھی وہ لگا نہیں اتار رہی تھی۔ خرم دستگیر

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: