RSS Feed

13 July, 2016 17:31

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

13-JULY-2016

کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ جب بھارتی دہشت گرد فوج کشمیریوں کا خون نہیں بہاتی وہ خون کی پیاسی ہے۔ مشعل ملک کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

برہان وانی اپے دو دوستوں کے ساتھ نماز پڑھ کر باہر آ رہا تھا کہ اس کو بھارتی فوج نے شہید کر دیا۔ مشعل وانی

برہان وانی کی نماز جنازہ میں چھ سے سات لاکھ لوگوں نے شرکت کی جو آج تک نہیں ہوئی۔مشعل ملک

بھارتی حکومت نے کشمیر میں کرفیو لگا دیا اور فوج کو حکم دیا کہ شوٹ ٹو کل اب تک سینتیس لوگ شہید کر دئیے۔ مشعل ملک

امریکہ بھارت کے ساتھ اپنے بزنس انٹرسٹ کی وجہ سے خاموش ہے حالانکہ وہ قومیں تاریخ میں یاد رکھی جاتی ہیں جو انسانی جان کی قدر کریں۔ مشعل ملک

امریکہ اور دنیا چاہے بالکل خاموش رہے کشمیری پھر بھی اپنے حقوق کے لئیے لڑیں گے۔ مشعل ملک

ستر سال سے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں پڑا ہے اس سے وہ اندازہ لگا لے کہ اس کی کتنی طاقت ہے یہ اس کی ناکامی ہے۔ مشعل ملک

میری پاکستانی سیاست دانوں سے اپیل ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر ایک ہو جایں اور جہاں جہاں ان کی آواز جا سکتی ہے پہنچایں۔ مشعل ملک

وزیراعظم کشمیر کے مسئلے پر پارلیمنٹ سے خطاب کریں اور دنیا میں اس کے حق میں آواز اٹھایں۔ مشعل ملک

میں کشمیر کے مسئلے پر پاکستانی حکومت اور تمام سیاسی جماعتوں کو متحد دیکھنا چاہتا ہوں اور یہ ہوں گی بھی۔عارف علوی

کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کا موجودہ موقع پچھلے اڑسٹھ سالوں سے نہیں ملا وزیراعظم خود تمام دنیا کے لیڈروں کو کا ل کریں۔ عارف علوی

ہم سعودی عرب کے چونتیس ممالک کے اتحاد کا حصہ ہیں ہمیں کشمیر کا مسئلہ اس فورم سے بھی اٹھانا چاہئیے۔ عارف علوی

پاکستان نے ہمیشہ کشمیر کی آزادی کے مسئلے کو ہر سطح پر اٹھایا ہے۔ رانا ثنا اللہ

ہمیں پارلیمنٹ کا اجلاس بلا کر کشمیر کے مسئلے کو وہاں زیر بحث لانا چاہئیے۔ رانا ثنا اللہ

کشمیر کی موجودہ صورت حال انتہائی تشویشناک ہے۔ نفیس زکریا

ہم نے کشمیر کو مسئلے کو یورپی یونین اور اقوام متحدہ میں اٹھا یا ہے۔ نفیس زکریا

سعودی عرب کا چونتیس ممالک کا اتحاد ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ نفیس زکریا

کشمیر کے مسئلے کو پارلیمنٹ اور کشمیر کمیٹی میں اٹھایا جانا چاہئیے۔ فہمیدہ مرزا

ہمیں یونائیٹیڈ نیشن اور او آئی سی میں کشمیر کے مسئلے کا اٹھانا چاہئیے۔ فہمیدہ مرزا

وادی کشمیر میں اس وقت ایک کونے سے لے کر دوسرے کونے تک احتجاج چل رہا ہے۔ آسیہ اندرابی

وادی کشمیر میں اس وقت نعرے بازی احتجاجی جلسے اور جلوس ہو رہے ہیں۔ آسیہ اندرابی

بھارتی مظالم سے شہید ہونے والوں کی تعداد چالیس ہو چکی ہے اور بچوں کا اندھا کیا جا رہا ہے۔ آسیہ اندرابی

وزیراعظم نے جمعہ کو کشمیر کے مسئلے پر کابینہ کا اجلاس بلایا ہے وہاں کشمیر کے مسئلے پر مختلف تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ رانا ثنا اللہ

ماضی میں دنیا کشمیر کے مسئلے پر جاگ گئی تھی کہ نان اسٹیٹ ایکٹرز نے بھارت کا کام آسان کر دیا۔ رانا ثنا اللہ

کشمیر کی آزادی کی موجودہ تحریک میں یہ تبدیلی آئی ہے کہ بھارتی فوج اگر کسی مجاہد کے پیچھے جائے تو پورا گاؤں بھارتی فوج کے خلاف نکل آتا ہے۔ عارف علوی

میری کشمیریوں سے اپیل ہے کہ وہ بھارتی مظالم کی تصاویر ہمیں بھیجیں ہم انہیں دنیا کو دکھایں گے۔ عارف علوی

بھارت کشمیریوں پر ظلم کرتا ہے اور کہتا ہے کہ یہ اس کا اندرونی مسئلہ ہے بھارت کشمیر پر زبردستی قابض ہے۔ آسیہ اندرابی

کشمیر میں جو کچھ ہو رہا ہے یہ پاکستان کے دو قومی نظریہ کا نا مکمل ایجنڈا ہے جسے ہم نے مکمل کرنا ہے۔ آسیہ اندرابی

کشمیر پاکستان کا حصہ ہے پاکستان بھارت کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات ختم کرے۔ آسیہ اندرابی

کشمیر میں کئی دہائیوں سے خون بہایا جا رہا ہے پاکستان کو اپنی پالیسی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔ مشعل ملک

میڈیا کو کشمیر میں ہونے والے ظلم کی تصاویر دکھانی چاہئییں شام کے ایک بچے کی لاش کی تصویر نے پوری دنیا کو جھنجوڑ کر رکھ دیا تھا۔ رانا ثنا اللہ

پچھلے انہتر سالوں سے کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ میں ہے بھارت اپنی مکاری سے دنیا کو گمراہ کر رہا ہے۔ آسیہ اندرابی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: