RSS Feed

14 July, 2016 16:12

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

14-JULY-2016

پاکستان کو سب سے زیادہ نقصان اداروں کا احترام نہ ہونے کی وجہ سے ہوا۔ شاہی سید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

وزیرداخلہ سندھ کے بھائی کا ایک ملزم کو زبردستی چھڑا کر لے جانا بہت افسوسناک ہے۔ شاہی سید

پاکستان اللہ توکل چل رہا ہے چل گیا تو چل گیا ورنہ گاڑی کھڑی ہے۔ رضا ہارون

ایگزیکٹو اپنا کام نہیں کر رہا اور لگتا ہے کہ وہ اپنا کام کرنا ہی نہیں چاہتا۔ رضا ہارون

پچھلے چار مہینے میں ٹی او آرز پر فیصلہ نہیں ہو سکا تو ابھی تو کیس چلنا ہے۔ رضا ہارون

ایگزیکٹو میں کمی بیشی ہو سکتی ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ کوئی اور اس کا کام کرے۔ شرمیلا فاروقی

ہمارے ملک میں اداروں کو اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کرنے کی عادت نہیں ہے۔ شرمیلا فاروقی

ہم افتخار چوہد ری کے متعلق کہتے تھے کہ وہ سیاست کر رہے ہیں اور اب وہ سیاست میں آ بھی گئے ہیں۔ شرمیلا فاروقی

ہم حالت جنگ میں ہیں ہمیں پولیس کو بہتر کرنا ہے۔ شاہی سید

ہم نی صرف اپنی غلطی کو تسلیم نہیں کرتے بلکہ اس سے سبق بھی نہیں سیکھتے۔ جنرل غلام مصطفی

ہم ہر بات کا الزام ڈکٹیٹر پر لگا دیتے ہیں پچھلے آٹھ سالوں سے ملک میں جمہوریت ہے اس نے خود کو مظبوط کیوں نہیں کیا۔ جنرل غلام مصطفی

ہم اپنے سیاسی مفادات کے پیچھے جاتے ہیں قومی مفادات کے پیچھے نہیں جاتے۔ جنرل غلام مصطفی

آرمی چیف کی ایکسٹینشن کا معاملہ کبھی زیر بحث نہیں آنا چاہئیے اس کی مدت تین سال ہے۔ جنرل غلام مصطفی

آرمی چیف کی ایکسٹینشن پر بات کرنے سے ادارے کو نقصان ہوتا ہے۔ جنرل غلام مصطفی

ترقی یافتہ ممالک میں ایک سسٹم ہوتا ہے وہاں ملک اس سسٹم کے مطابق چلتا ہے۔ رضا ہارون

ہم آخری دن فیصلے کرتے ہیں ایک ہفتہ پہلے نہیں کرتے تا کہ بحث نہ ہو۔ رضا ہارون

ماضی میں سندھ میں رینجرز کو ایکسٹینشن دینے کے مسلئے پر تحفظات تھے جو اب نہیں ہیں۔ شرمیلا فاروقی

اگر فوج ایک منظم ادارہ ہے تو اگلا آرمی چیف بھی جنرل راحیل شریف کی طرح کا ہو گا اور ملک کی خدمت کرے گا۔ شاہی سید

ہمارے سیاست دان چاہتے ہیں کہ ہر ادارہ ان کے لئیے کام کرے اور وہ فوج سے بھی یہی چاہتے ہیں۔ جنرل غلام مصطفی

رینجرز کو سندھ میں تین مہینے کی بجائے ایک سال کی ایکسٹینشن دی جائے تا کہ وہ بہتر نتائج دے سکیں۔ جنرل غلام مصطفی

جب حکومت اپنا کام قوم کی خادم بن کر نہیں کرتی تو ایک خلا پیدا ہو جاتا ہے جسے کوئی نہ کوئی پر کر لیتا ہے۔ رضا ہارون

کراچی پولیس بھی اچھا کا کام کر رہی ہے وہ اچھا کرے تو کریڈٹ نہیں دیا جاتا برا کرے تو تنقید کی جاتی ہے۔ شرمیلا فاروقی

پولیس امجد صابری کے قاتلوں کے بہت قریب پہنچ چکی ہے اور ان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ شرمیلا فاروقی

کراچی پولیس سے سیاسی بھرتیوں اور سیاسی تعیناتیوں کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ شاہی سید

حکومت سیاست کو سیاسی معاملات تک رکھے انہیں فوج اور پولیس میں نہ لے کر آئے۔ جنرل غلام مصطفی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: