RSS Feed

25 July, 2016 18:10

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

25-JULY-2016

جس دن امجد صابری قتل ہوئے عمران صدیقی میرے ساتھ ٹی وی دیکھ رہے تھے۔ بیگم عمران صدیقی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پولیس نے سولہ جولائی کو میرے خاوند کو صبح ساڑھے پانچ بجے گرفتار کیا اور بہت مارتے ہوئے لے کر گئے۔ بیگم عمران صدیقی

ہمیں ابھی تک یہ نہیں معلوم کہ میرے خاوند کو کہاں رکھا گیا ہے بیگم عمران صدیقی

ہم نے ٹی وی پر دیکھا ہے کہ میرے خاوند پر امجد صابری کے قتل کے کیس کا الزام ہے۔ بیگم عمران صدیقی

میرے خاوند کے پاس سے ایک چھوٹی سی پسٹل برآمد ہوئی لیکن وہ لائسنس والی ہے۔ بیگم عمران صدیقی

امجد صابری کے قتل میں پولیس رینجرز اور ایجنسیوں نے کچھ لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ ثنا اللہ عباسی

ہم محض کسی کے قتل کو مان لینے پر کیس نہیں بنا سکتے بیان سچے بھی ہوتے ہیں اور جھوٹے بھی ہم کوشش کر رہے ہیں کہ کوئی ثبوت مل جائے۔ ثنا اللہ عباسی

سی ٹی ڈی نے عمران صدیقی کو گرفتار نہیں کیا لیکن یہ مجھے معلوم ہوا ہے کہ وہ گرفتار ہے۔ ثنا اللہ عباسی

پولیس اور رینجرز نے بہت اچھا کام کیا ہے لیکن تھریٹ ابھی بھی موجود ہے نیشنل اور انٹرنیشل فیکٹرز تھریٹ کو ڈیٹرمنٹ کرتے ہیں۔ ثنا اللہ عباسی

امجد صابری پر گولی چلانے والے ہاتھ تو بیس پچیس ہزار والے ہاتھ ہیں ہمیں وہ ہاتھ چاہئییں جو پیچھے ہیں۔ ثروت قادری

میری ماں کا تو بس ایک ہی سوال ہے کہ ان کے بیٹے کا قصور کیا تھا۔ ثروت قادری

ہر بیگناہ کا قتل افسوسناک ہوتا ہے لیکن امجد صابری پاکستان کا سفیر تھا۔ سسی پلیجو

پولیس کا موقف درست ہے کہ ملزم کی صرف ہاں نہیں چاہئیے بلکہ ان کے پاس ثبوت بھی ہوں تا کہ وہ اسے عدالت سے سزا دلوا سکیں۔محمد زبیر

اصل بات یہ ہے کہ جو لوگ امجد صابری کے قتل کے پیچھے ہیں کیا پولیس ان کے نیٹ ورک تک پہنچی ہے یا نہیں۔ محد زبیر

میں پاکستان میں لوگوں کو مار دینے کی سوچ کو بدلنا چاہتا ہوں۔ ثروت قادری

امجد صابری کے چالیسواں سے پہلے اچھی اس کے قتل کی تفتیش میں اچھی خبر ملنے کی امید ہے۔ ثروت قادری

جو لوگ امجد صابری کے قتل کے پیچھے تھے ان کے ہاتھ توڑ دئیے گئے ہیں۔ ثروت قادری

میں نےا پنے بچوں کو رزق حلال کھلا کر پالا ہے۔ والد عمران صدیقی

کہا جا رہا ہے کہ میرا بیٹا ہانگ کانگ گیا تھا حالانکہ میرا بیٹا کبھی کراچی سے باہر نہیں گیا ۔ والد عمران صدیقی

میرا بیٹا بیگناہ ہے اسے چھوڑ دیا جائے۔ والدہ عمران صدیقی

میری التجا ہے کہ امجد صابری کے قتل میں کسی بیگنا ہ کو نہ پکڑا جائے اور نہ اس پر تشدد کیا جائے۔ ثروت صابری

میری ادروں سےا لتجا ہے کہ بیگناہ کو انگلی بھی نہ لگائی جائے لیکن قصوروار کو چھوڑا نہ جائے۔ ثروت قادری

کسی بھی سیاسی جماعت کا یہ حق ہے کہ وہ کسی بھی وقت اپنے وزیراعلی کو تندیل کر سکتی ہے۔ سسی پلیجو

میرا خیال ہے کہ ہمیں وزیراعلی سندھ کی تبدیلی پر پریشان نہیں ہونا چاہئیے۔ محمد زبیر

مراد علی شاہ بہت پڑھے لکھے اور بہت اچھے انسان ہیں یہ بہت اچھی تبدیلی ہے۔ محمد زبیر

مراد علی شاہ کے آنے سے یقیناْ سندھ میں بہت اچھی تبدیلی آئے گی۔ محمد زبیر

قائم علی شاہ کو اس بات کا کریڈٹ دینا چاہئیے کہ وہ سب کو ساتھ لے کر چلے۔ سسی پلیجو

مراد علی شاہ بھی ایم کیو ایم کو ساتھ لے کر چل سکتے ہیں۔ سسی پلیجو

آزاد کشمیر میں اتنی بڑی شکست کے بعد پی ٹی آئی کو احتجاج کے لئیے باہر نہیں آنا چاہئیے۔ محمد زبیر

ملسم لیگ ن نے آزاد کشمیر کے انتخابات پاناما لیکس اور مودی سے دوستی کے الزمات کے باوجو جیتے ہیں۔ محمد زبیر

عمران خان کے پیچھے کوئی نہیں نکلے گا اگر میڈیا نے انہیں لائیو کوریج نہ دی تو۔ محمد زبیر

پیپلز پارٹی عمران خان کے ساتھ کنٹینر پر نہیں کھڑی ہو گی سوائے اعتزاز احسن کے۔ محمد زبیر

احتجاج کرنا پی ٹی آئی کا حق ہے حکومت اسم بات کو انڈر اسٹیمیٹ نہ کرے کہ لوگ عمران خان کے پیچھے باہر نہیں آیں گے۔ سسی پلیجو

ہم پاناما لیکس پر پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں لیکن سات اگست کو اپنے احتجاج کا اعلان کرنے سے پہلے انہیں ہمارے ساتھ مشورہ کرنا چاہئیے تھا۔ سسی پلیجو

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: