RSS Feed

27 July, 2016 06:46

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

26-JULY-2016

کراچی میں شہید ہونے والے فوجی ہماری فوج کی شہادت کی لمبی لسٹ میں مزید دو قربانیاں ہیں۔ عارف علوی کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

کچھ سال پہلے کراچی میں پانچ امریکی مارے گئے تو امریکی کونسلیٹ نے کہا کہ یہ انٹرنیشنل سازش کے تحت مارے گئے ہیں۔ عارف علوی

امریکی کونسلیٹ نے اس وقت کہا تھا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق عنقریب کراچی میں اتنے بڑے دھماکے ہوں گے کہ زمین میں دس دس فٹ گہرے گڑھے پڑ جایں گے۔ عارف علوی

امریکی کونسلیٹ کا اشارہ القاعدہ اور ایران کی طرف تھا۔ عارف علوی

کراچی میں فوج پر حملے کا حالیہ واقع بھی ویسے ہی ہوا ہے جیسے دو ہزار تیرہ میں ہوا تھا اور اسی جگہ صدر کے علاقعے میں ہوا تھا۔ اے ڈی خواجہ

فوجیوں کی یہ گاڑی اس علاقعے میں عام نہیں گھومتی تھی اس کو فوج کی گاڑی ہونے کی وجہ سے حملے کے لئیے چنا گیا۔ اے ڈی خواجہ

فوجیوں کی گاڑی پر حملہ کرنے والوں کا تعلق مزہبی شدت پسند جماعتوں سے ہے۔ اے ڈی خواجہ

امجد صابری کے قتل کا معاملہ مختلف ہے اس کا اس گروپ کے ساتھ تعلق نہیں ہے۔ اے ڈی خواجہ

دہشت گرد پورے ملک میں پھیلے ہوئے ہیں اور ان کے پورے ملک میں رابطے ہیں۔ اے دی خواجہ

کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف سینکڑوں کی تعداد میں آپریشنز کئیے گئے ہیں اور بہت سوں کا مارا گیا ہے اور پکڑا گیا ہے۔ اے ڈی خواجہ

دہشت گردوں کے خلاف کاروائیوں سے دہشت گردی ختم تو ننہیں ہوئی لیکن اس میں کافی بہتری آئی ہے۔ طلال چوہدری

ہمارے ہمسایہ ممالک سے بھی دہشت گردوں کے تانے بانے ملتے ہیں وہاں سے پیسے بھی آتے ہیں۔ طلال چوہدری

دہشت گردی کے خلاف ہمارے اداروں میں جس طرح کا تال میل ہونا چاہئیے تھا ہم اس سے بہت پیچھے ہیں۔ جنرل غلام مصطفی

رینجرز آپریشن چلتا ہے مومنٹم بنتا ہے کہ اسے بند کر دیا جاتا ہے اسے چلتا رہنا چاہئیے۔جنرل غلام مصطفی

دوسری بات ٹیرر فنانسنگ ہے جب تک دہشت گردوں کو پیسہ ملتا رہے گا دہشت گردی نہیں رک سکتی۔ جنرل غلام مصطفی

ہماری فوج ایک جنگ لڑ رہی ہے لیکن اس جو مدد درکار ہے ہم وہ نہیں دے رہے۔ عارف علوی

دہشت گردی میں سارے مافیا ملوث ہیں اور لوگوں کو مروا رہے ہیں۔ عارف علوی

رینجرز کو پولیٹیکل اونر شپ حاصل نہ ہوتی تو وہ پچھلے پچیس سالوں سے کراچی میں نہ ہوتے۔ طلال چوہدری

دہشت گرد ایک موڑ پر چھپ کر کھڑے تھے فوج کی گاڑی وہاں پہنچی تو انہوں نے سامنے آ کر فائرنگ کر دی۔ عارف محمود

جہاں دہشت گردی کا واقع ہوا وہاں اس وقت سی سی ٹی وی کیمرے بند تھے۔ عارف محمود

متعلقہ لوگوں نے کہا ہے کہ روزانہ شفٹ کی تبدیلی کے وقت سی سی ٹی وی کیمرے بند کر دئیے جاتے ہیں جس پر تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ عارف محمود

کراچی میں کافی لوگ پکڑے جاتے ہیں لیکن جیوڈیشل سسٹم ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے کسی کو سزا نہیں ہوتی۔ عارف علوی

نیکٹا کو کمانڈ کس نے کرنا ہے حکومتی ادارے ابھی تک یہ فیصلہ نہیں کر پائے۔ جنرل غلام مصطفی

آج جن لوگوں نے فوجیوں کو مارا ہے وہ پرفیشنل تھے اور اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔ جنرل غلام مصطفی

ہماری سیاسی قیادت کو بیٹھ کر سوچنے کی ضرورت ہے کہ کراچی سندھ اور پنجاب میں امن قائم کرنے کے لیے کتنے وقت کی ضرورت ہے۔ جنرل غلام مصطفی

رینجرز کا آپریشن غیر محدود مدت کے لئیے نہیں چل سکتا اس سے بہت نقصان ہو گا۔ جنرل غلام مصطفی

پیپلز پارٹی نے سندھ کے وزیراعلی کو تبدیل کرنے کا ٖفیصلہ یقیناْ بہتری کے لئیے ہی کیا ہو گا۔ شرجیل میمن

حکومت رینجرز پولیس یا فوج کے آپریشن میں کبھی بھی رکاوٹ نہیں بنی۔ شرجیل میمن

لیاری پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے لیکن سب سے زیادہ آپریشن بھی وہیں ہوئے۔ شرجیل میمن

رینجرز کو تین تین مہینے کے لئیے توسیع دینے سے ان کی کارکردگی میں تسلسل نہیں رہتا توسیع دینے میں بڑا وقت لگا دیا جاتا ہے۔ عارف علوی

کراچی کی آدھی سے زیادہ پولیس ایسے وی وی آئی پی کی ڈیوٹی پر لگی ے جو نہ تو وی وی آئی پی ہیں اور نہ کوئی اہم کام کر رہے۔ طلال چوہدری

ارد گرد کے ممالک سے بھی کراچی پر حملہ ہوتا ہے کیونکہ کراچی کے کمزور ہونے سے پاکستان کمزور ہوتا ہے۔ طلال چوہدری

پولیس کی کارکردگی بہتر ہونی چاہئیے اور اس پر کام بھی ہو رہا ہے۔ شرجیل میمن

مراد علی شاہ کے وزیراعلی سندھ بنے کے بعد انشا اللہ سب کو فرق نظر آئے گا۔ شرجیل میمن

کراچی پولیس میں حصہ لینے والے ایک سو انسٹھ پولیس والوں کو مار دیا گیا اور ایم کیو ایم نے کہا کہ جن کے لوگ مرے ان کو بدلہ لینے کا حق تھا۔ عارف علوی

سندھ حکومت نے بھی مرنے والے پولیس آفیسرز کی کوئی اونر شپ نہیں لی اور کسی کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی۔ عارف علوی

ہمیں رینجرز کو توسیع دینے کے لئیے فوری طور پر سیاست سے پاک فیصلہ کرنا ہو گا۔ جنرل غلام مصطفی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: