RSS Feed

3 August, 2016 18:32

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

03-AUGUST-2016

پی ٹی آئی کی ریلی سار اگست کو پشاور سے اسلام آباد آئے گی اور پھر لاہور جائے گی۔۔ آج کے واحد مہمان عمران خان کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

پی ٹی آئی کی ریلی مقصد لوگوں کوسمجھانا ہے کہ تما مسائل کی وجہ کرپشن ہے۔

جتنی کرپشن کم اتنی خوشحالی اور جتنی کرپشن زیادہ اتنی تباہی۔

مسلم لیگ ن کا یہ کہنا کہ لوگ اب عمران خان کے دھرنے میں نہیں آیں گے یہ ان کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن حقیقت کچھ اور ہے۔

دھرنے نے میری جماعت کی اور میری بہت ٹریننگ کی میں دھرنے میں وہ کچھ سیکھا جو اٹھارہ سال کی سیاست میں نہیں سیکھا۔

کرپشن سے پاک حکومت اچھی گورننس کی نشانی ہوتی ہے اور کرپشن والی حکومت بری گورننس کی

الیکشن میں دھاندلی کے خلاف ہم ٹریبیونل میں گئے الیکشن کمشن میں گئے انصاف نہیں ملا تو ہم سڑکوں پر آئے۔

اس وقت بھی وہی صورتحال ہے ہمیں انصاف نہیں مل رہا اس لئیے ہم سڑکوں پر آیں گے۔

میں نہیں جانتا کہ پبلک باہر نکلے گی یا نہیں میں دیکھ رہا ہوں کہ ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے میں باہر نکلوں گا۔

حکومت قرضے پر قرضہ لے رہی ہے ملک کو تباہ کر رہی ہے کیا میں چپ کر کے بیٹھا رہوں۔

جیسا گول کرنے کا موقع جنرل مشرف کو ملا کسی اور کو نہیں ملا لیکن وہ گول نہیں کر سکے تھے۔

کوئی بھی پاکستانی نائن الیون میں ملوث نہیں تھا لیکن پھر بھی مشرف نے دہشت گردی کی جنگ میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

حکومت کی کرپشن پر ہاتھ ڈالیں تو کہتے ہیں کہ جمہوریت خطرے میں ہے عمران خان فوج کو بلا رہا ہے۔

میرے خیال میں جنرل راحیل عمران خان اور نواز شریف سے بہت زیادہ مقبول ہیں۔

انیس سو ننانوے میں مشرف نے نواز شریف کی حکومت ختم کی تو لوگوں نے مٹھائیاں بانٹیں تھیں۔

نواز شریف خود لندن گئے تو پیچے بیٹی بتھا گئے زہباز شریف جاتے ہیں تو حمزہ شہباز کو بٹھا جاتے ہیں۔

پینتیس سالوں میں مسلم لیگ ن ایک بھی ایسا بندہ پیدا نہیں کر سکی جو ان کی غیر موجودگی میں کام کر سکے۔

نواز شریف کی کرپشن کے خلاف مجھے اکیلے بھی نکلنا پڑا تو نکلوں گا دھرنے کو دوران بھی میں نے یہی کیا تھا۔

ہم پارلیمنٹ کو ٹی او آرز بنانے کا موقع دے رہے ہیں ایسا نہ ہوا تو پھر ہم سپریم کورٹ میں جایں گے۔

نواز شریف کے ملک سے باہر اثاثے ہیں اور انہوں نے ان کے متعلق پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے۔

ایف بی آر،نیب،الیکشن کمشن اور سپریم کورٹ کو انصاف فراہم کرنے کے لئیے کام کرنا چاہئیے۔

کسی سے بھی سروے کروا لیں کے پی کے گورننس میں سب سے آگے ہے۔

پیپلز پارٹی کی حکومت تھی تو وہ گلگت بلتستان میں الیکشن جیت گئی مسلم لیگ ن کی حکومت بنی تو آزاد کشمیر میں جیت گئی۔

ادارے جب حکومت کے ماتحت ہوں تو پھر ایسا ہی ہوتا ہے انہیں آزاد ہونا چاہئیے۔

کشمیر میں مظالم ہو رہے ہیں انسانی حقوق کی تنظیمیں شور مچا رہی ہیں لیکن نواز شریف خاموش ہیں کیونکہ ان کے بزنس انٹرسٹس ہیں۔

ہندوستان سے دوستی ضرور ہونی چاہئیے لیکن اگر آپ پیچھے ہٹتے جایں تو دوسرا فائدہ اٹھاتا ہے۔

میں نے کہا تھا کہ شادی شدہ زندگی کنواری زندگی سے بہتر ہوتی ہے میں شادی شدہ زندگی میں یقین رکھتا ہوں۔

تیسری شادی کے لئیے ابھی کوئی میری نظر میں نہیں ہے کوئی مل گئی تو ضرور کروں گا۔

اب تک میں نے اپنئ مرضی سے شادیاں کی ہیں لیکن آئیندہ اگر شادی کی تو ارینج میرج ہو گی۔

حکومت ٹارگٹ کلرز کو اور چھوٹو گینگ کو نہیں پکڑتی انہیں فوج پکڑتی ہے۔

پنجاب اور سندھ کی حکومتوں نے اپنے صوبوں میں پولیس کو تباہ کر دیا ہے۔

نواز شریف کو خارجہ پالیی میں کوئی دلچسپی نہیں ہے وہ اب تک ساٹھ ستر کروڑ روپے اپنی غیر ملک دوروں پر خرچ چکے ہیں۔

حکومت کام نہیں کرتی تو خلا پیدا ہو جاتا ہے جسے کوئی نہ کوئی پر کر دیتا ہے۔

پاناما لیکس کھلنے سے میں حکومت میں نہیں آّ سکتا ہم وہ مطالبہ کر رہے ہیں جو اپوزیشن کو کرنا چاہئیے۔

حکومت پاناما لیکس پر کوئی جواب نہیں دے تو پھر ہم سڑکوں پر نہ آیں تو اور کیا کریں۔

ہم نے پیچھے نہیں ہٹنا آخر تک جانا ہے حکومت جواب نہیں دے گی تو ہم دھرنا کریں گے۔

میں دھرنا کچھ حاصل کرنے کے لئیے نہیں دیتا ملک کے لئیے دیتا ہوں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: