RSS Feed

9 August, 2016 15:54

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

09-AUGUST-2016

مارچ میں بھارت کی ایجنسی را کا ایجنٹ کلبوش یادیو بلوچستان سے پکڑا گیا اور اسے بھارت نے تسلیم کیا کہ وہ بھارت کا ایجنٹ ہے۔انوارالحق کاکڑ کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

بھارت افغانستان میں پاکستان مخالف طالبان کو پاکستان میں دہشت گردی کے لئیے استعمال کرتا ہے۔ انوارالحق کاکڑ

موجوددہ حکومت نے اب تک پارلیمنٹ کی دہشت گردی پر کمیٹی نہیں بنائی اگر وہ ہوتی تو محمود اچکزئی نے جو باتیں کی ہیں وہ نہ ہوتیں۔ ندیم افضل چن

دہشت گردی پر پارلیمنٹ کی کمیٹی نہ بنانا ایک مجرمانہ غفلت ہے۔ ندیم افضل چن

ہماری حکومت پر تنقید کی جاتی ہے کہ شاید اسے دہشت گردی کے خلاف کام کرنے میں دلچسپی نہیں ہے لیکن ہماری حکومت میں دہشت گردی میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔ محمد زبیر

حکومت کے اپنے اتحادیوں کے بیان کی وجہ سے غلط فہمیاں پیدا ہو رہی ہیں۔ ندیم افضل چن

سوات آپریشن اور سلالہ چیک پوسٹ حملے پر ہمارے دور میں روزانہ بریفنگ دی جاتی تھی۔ ندیم افضل چن

دہشت گردی کے واقع کے فوراْ بعد بھارت پر الزام لگانا درست بات نہیں تھی۔ محمد زبیر

ہمیں پارلیمنٹ میں بریفنگ کے دوران انٹیلیجنس والوں نے بھارت کی دہشت گردی کے متعلق بہت سی باتیں بتائی تھیں۔ شفقت محمود

اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی مدد کر رہا ہے۔ شفقت محمود

حکومت نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت نیکٹا نہیں بنایا ایک فورس بنانی تھی نہیں بنائی لیگل ورک آؤٹ نہیں کیا۔ شفقت محمود

دہشت گردی موجودہ حکومت کی ترجیح نہیں ہے ان کی ترجیح میٹرو بس اور اورنج ٹرین ہے۔ ندیم افضل چن

ملک میں دہشت گردی ہو گی تو ہم نے حکومت سے سوال کرنا ہے ایجنسیوں سے نہیں کرنا۔ ندیم افضل چن

ماضی میں ہماری طالبان بنانے کی پالیسی غلط تھی آج ہم اس کا خمیازہ بھگت رہے ہیں۔ محمد زبیر

جب کہیں دہشت گردی کے خلاف کامیابی ملتی ہے تو حکومت اس کا کریڈٹ لے لیتی ہے لیکبن جب کہیں ناکامی ہو جاتی ہے تو پنا دامن جھاڑ دیتی ہے۔ شفقت محمود

حکومت دہشت گردی کے خلاف اس لئیے پیسے خرچ نیں کرتی کیونکہ اس کا کوئی ٹینڈر نہیں ہوتا۔ ندیم افضل چن

حکومت کو ساری پارٹیوں کو ساتھ لے چلنا چاہئیے اور تمام سیاسی جماعتوں کو ملا کر ایک نیشنل گورنمنٹ بنائے۔ ندیم افضل چن

اگر حکومت نے نیشنل گورنمنٹ نہ بنائی تو کوئی اور بنائے گا۔ ندیم افضل چن

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: