RSS Feed

10 August, 2016 16:57

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

10-AUGUST-2016

المیہ یہ ہے کہ ہمارے ملک میں سٹیٹ ٹی وی کو سرکاری ٹی وی کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے۔ یوسف بیگ مرزا کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عوام ہر مہینے چھ ارب روپے ٹی وی لائسنس کی مد میں دیتے ہیں پی ٹی وی کو سٹیٹ تی ویہ کے طور پر استعمال ہونا چاہئیے۔ یوسف بیگ مرزا

آزاد کشمیر کے الیکشن کے دوران بھی اپوزیشن کے لوگوں کو پی ٹی وی پر نہیں دکھایا گیا۔ یوسف بیگ مرزا

میں نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران قومی اتحاد کی بات کرنی تھی۔ شاہ محمود قریشی

مجھے پہلے پارلیمنٹ میں بات کرنے کی اجازت نہیں دی جا رہی تھی حالانکہ میں نے سانحہ کوئٹہ پر بات کرنی تھی۔شاہ محمود قریشی

میں سمجھتا ہوں کہ پرائیویٹ ٹی وی کو بھی پارلیمنٹ کی کاروائی کو کور کرنے کی اجازت ہونی چاہئیے۔ شاہ محمود قریشی

شیخ رشید نے اس لئیے پارلیمنٹ کی بجائے باہر تقریر کی کیونکہ انہیں پتہ تھا کہ انہیں بات کرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ شاہ محمود قریشی

حکومت کے اپنے حلیف ایجنسیوں کے خلاف بول رہے ہیں جو بہت افسوسناک بات ہے۔ شاہ محمود قریشی

اچکزئی کے بھائی بلوچستان کے گورنر ہیں جبکہ وہ خود چار سال سے پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں انہوں نے اب تک بلوچستان کے لئیے کیا کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی

بلوچستان میں براہ راست وکلا۶ پر حملہ پاکستان کے دماغ پر حملہ ہے ایک شخص کو وکیل بننے میں سولہ سال لگتے ہیں۔ فروغ نسیم

کوئٹہ میں دہشت گردی میں بھارت اور افغانستان ملوث ہیں جو پاکستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے۔ فروغ نسیم

ہمیں اپنے سکولوں اور وکلا۶ کی حفاظت کے لئیے ٹیکنالوجی کا استعمال کرنا چاہئیے۔ فروغ نسیم

وکلا۶ کوبھی عدالتوں اور کچہریوں میں تلاشی لئیے جانے کا برا نہیں منانا چاہئیے۔ فروغ نسیم

اگر نیشنل سکیورٹی پالیسی بنا لی جائے تو تمام ادارے جوابدہ ہو جایں گے۔ شاہ محمود قریشی

کوئٹہ میں ہونے والے حملے سمیت اب تک وکلا۶ پر تین حملے ہو چکے ہیں اور تینوں کے اشارے افغانستان میں طالبان کے ایک گروپ الاحرار کی طرف جاتے ہیں۔ سرفراز بگٹی

کوئٹہ حملے کا منصوبہ را اور این ڈی ایس نے بنایا اور طالبان نے اس پر عمل کیا۔ سرفراز بگٹی

ہمارے پاس بھارت کے بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ سرفراز بگٹی

حکومت کی لانگ اور شارٹ ٹرم پالیسی ہونی چاہئیے تا کہ بھارت اور افغانستان سے اپنی قوت کے مطابق بات کی جا سکے۔ فروغ نسیم

حکومت کے اپنے وزیراعلی بلوچستان کوئٹہ دہشت گردی کا الزام بھارت پر لگا رہے ہیں جبکہ ان کے اتحادی اس کے خلاف بول رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

ہم دہشت گردی پر دنیا کو اپنا موقف پیش کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ شاہ محمود قریشی

افغانستان دنیا کو بتاتا ہے کہ دہشت گرد پاکستان سے آتے ہیں اور بھارت جب دہشت گردی پر بات کرتا ہے تو دنیا انہیں سنتی ہے۔ شاہ محمود قریشی

اپنی ایجنسیوں سے سوال ضرور کرنا چاہئیے لیکن مجھے پتہ ہے کہا انہوں نے کتنی مشکلوں سے بلوچستان میں امن قائم کیا ہے۔ سرفراز بگٹی

ہماری ایجنسیوں نےا ب تک بہت سے دہشت گردوں کا مارا ہے۔ سرفراز بگٹی

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: