RSS Feed

15 August, 2016 16:58

Posted on

NADEEM MALIK LIVE

http://videos.samaa.tv/NadeemMalik/

15-AUGUST-2016

راولپنڈی میں میری ریلی اور جلسہ میری زندگی کا سب سے بڑا تھا۔ آج کے واحد مہمان شیخ رشید کی ندیم ملک لائیو میں گفتگو

عمران خان کی ریلی بھی اچھی تھی چھوٹی تھی لیکن گزارہ ٹھیک تھا۔

آرمی چیف چودہ لوگوں کے قاتلوں کو آئینی اور قانونی طور پر اپنے انجام تک پہنچایں گے۔

اگر آرمی سیٹی مار دے تو ووٹ آف نو کانفیڈینس ہو جائے نواز شریف خود فوج کی پیداوار ہے۔

عمران خان کی ریلی ضرور کامیاب ہو گی اور پیپلز پارٹی بھی اس میں شامل ہو جائے گی۔

میں مشرف کی حکومت میں شامل ہونے سے پہلے چھ مرتبہ وزیر رہ چکا تھا۔

عمران خان کا تیرہ اگست کو ریلی نکالنا غلطی تھا اسے ہمیں آن بورڈ لینا چاہئیے تھا۔

بیس اگست کو طاہرالقادری ایک سو تیس جگہ دھرنا دیں گے اور میں فیصل آباد میں جلسہ کروں گا۔

میں ایک درخواست دے دوں تو ماروی میمن اکیس سال تک پارلیمنٹ کا منہ نہ دیکھے اس نے اسلام آباد کا جعلی ڈومیسائل دیا ہوا ہے۔

طلال چوہدری ق لیگ کے آگے ناچا کرتا تھا۔

میں یہ کہہ رہا ہوں کہ ستمبر دو ہزار سولہ کے بعد نواز شریف کی حکومت نہیں ہو گی۔

عارف نظامی نے کہا ہے کہ حکومت نے راحیل شریف کو فیلڈ مارشل بنانے کی پیشکش کی ہے لیکن وہ نہیں مانیں گے۔

نواز شریف کبھی مودی کے زہن کو نہیں سمجھ سکتا۔

بھارت پاکستان سے جنگ میں نہیں جیت سکتا اس لئیے وہ ہمیں اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

پاکستان میں بھارت کے ایجنٹس موجود ہیں جنہیں مودی نے مبارکباد دی ہے۔

آج کشمیریوں کو نواز شریف سے جو سپورٹ ملنی چاہئیے وہ انہیں نہیں مل رہی۔

میں نےا پنی زندگی میں راحیل شریف سے زیادہ مقبول جرنیل نہیں دیکھا۔

انیس سو پینتیس سے لگے ہوئے ہیں لیکن نواز شریف کا خاندان خوشحال نہیں ہوا اللہ انہیں خوشحال کر دے اور یہ پاکستان کی جان چھوڑ دیں۔

بلاول کو چاہئیے کہ باپ کے چنگل سے نجات پائے ورنہ پیپلز پارٹی تباہ ہو جائے گی۔

بلاول کو بلو رانی سے شہزادہ بھی میں نے ہی بنایا ہے۔

رحمان ملک نے ایک اینکر کے زریعے زرداری کا انٹرویو کروایا لیکن فوج نے نہیں مانا پھر دوسرے سے کروایا وہ بھی نہیں مانا۔

اگر پیپلز پارٹی نے سیاسی طور پر زندہ رہنا ہے تو پھر اسے ہمارا ساتھ دینا ہو گا۔

پیپلز پارٹی، طاہرالقادری، جماعت اسلامی اور مزہبی قوتیں ہمارے ساتھ ہوں گی اور یہ بھی ممکن ہے کہ فضل الرحمان بھی ہمارا ساتھ دیں۔

About NadeemMalikLive

NADEEM MALIK LIVE IS A FLAGSHIP CURRENT AFFAIRS PROGRAMME OF SAMAA.TV

Comments are closed.

%d bloggers like this: